نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    بالکل درست بات ہے۔ سیالکوٹ کینٹ میں سے غیر ملکی مہمانوں کے گزرنے کے لیے بھی اسٹیشن ہیڈ کوارٹر سے کینٹ پاس لینا پڑتا ہے اور اس پاس کے لیے غیر ملکی مہمان کے پاسپورٹ اور ویزے کی کاپی مع فوجیوں کے فارم کے مہمان کی آمد سے کم از کم ایک ہفتہ قبل جمع کروانا پڑتی ہے۔ میرے "فرائض منصبی" میں یہ کینٹ پاس...
  2. محمد وارث

    ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ 2019-2021

    پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل:
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفتی ز جنونِ تو و مجنوں چہ تفاوت رسوائے تو ام، خواہ کم و خواہ برابر ابوالفیض فیضی دکنی تُو نے پوچھا کہ تیرے جنون اور مجنوں کے جنون میں کیا فرق ہے؟ (مجھے کیا علم کہ) مجھے تو تیرے ہی عشق نے رسوا کیا، میں تو تیرا ہی رسوا ہوں، اب چاہے میرا جنون مجنوں کے جنوں سے کم ہو چاہے اس کے برابر۔
  4. محمد وارث

    آپ کے شہر کے پکوان

    تصویر مکرر پوسٹ کرنے کے لیے معذرت، لیکن یہ تھریڈ دیکھ کر یاد آ گیا، سیالکوٹ کے مشہور "بارسلونا دال چاول"۔ :)
  5. محمد وارث

    اُمید رنگ

    آپ کی بات درست ہے۔ ایک "مثالی دنیا" میں ایسے یتیموں اور بیواؤں کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ یہ نہیں تو کم از کم عزیز و اقارب یا ارد گرد کے مخیر حضرات۔ یہ بھی نہیں تو پھر واقعی کوئی صورت نہیں بچتی ایسے بچوں کے لیے۔ لیکن وہ بچے جو گھر کے سربراہ کی موجودگی میں، کثرتِ اولاد کی وجہ سے گھر کا...
  6. محمد وارث

    مراسلہ میٹر

    آپ کو اٹھارہ ہزار مراسلے مبارک ہوں نقیبی صاحب۔
  7. محمد وارث

    بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

    درست فرمایا آپ نے۔ بہت سے کھلاڑی یہ سوچ رکھتے ہیں کہ سو کر لیا بہت ہو گیا اور پھر سو کے بعد جلد آؤٹ ہو جاتے ہیں حالانکہ ایک اچھے ٹیسٹ بیٹسمین کی رنز کی خواہش کبھی ختم نہیں ہوتی اور سو کے بعد ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈیڑھ سو کریں، دو سو کریں اور اسی محتاط انداز سے اپنی اننگز جاری رکھتے ہیں۔
  8. محمد وارث

    بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

    پاکستان کا عمدہ آغاز۔ اس وقت 176 پر 2 آؤٹ ہیں۔ بابر اعظم نے ففٹی کر لی جب کہ شان مسعود سینچری کے قریب ہے۔ بابر اعظم کے لیے یہ ایک انتہائی عمدہ موقع ہے ایک لمبی اننگز کھیلنے کا۔ بابر کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں میں اوسط پچاس سے اوپر ہے لیکن ٹیسٹ میں کافی کم ہے۔ ایک لمبی اننگز اس اوسط کو بھی بہتر...
  9. محمد وارث

    اُمید رنگ

    پتا نہیں یہ کیسی سوچ ہے کہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو زبردستی کام پر لگائے رکھو وگرنہ وہ بھیک مانگیں گے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پیشہ وارانہ بھیک مانگنے والوں کے بچے سرے سے کوئی کام کرتے ہی نہیں ہیں۔ وہ پہلے دن ہی سے اپنے ماں باپ یا بڑوں کے ساتھ بھیک ہی مانگ رہے ہوتے ہیں، عام مشاہدے کی بات ہے کہ...
  10. محمد وارث

    بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان

    بنگلہ دیش 182 پر 6 آؤٹ۔ لگ رہا تھا کہ پاکستان چھا گیا ہے لیکن اب دلچسپ صورتحال ہے۔ پاکستانی بیٹنگ ریکارڈ دیکھتے ہوئے سوا دو سو، اڑھائی سو کے قریب اسکور برا نہیں ہوگا۔
  11. محمد وارث

    تاسف ملک عطا محمد خان کا انتقال

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  12. محمد وارث

    کوالالمپورکانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے، وزیراعظم عمران خان

    شوق سے فرمائیں خان صاحب، ہم ہمہ تن گوش ہیں۔ :)
  13. محمد وارث

    وکٹ پر ٹھہرنا یا وکٹ پر ٹھیرنا

    ٹھہرنا اور ٹھیرنا، دونوں ہندی (اردو) کے لفظ ہیں اور اس بحث کو ماہرین لغت نے صاف کیا ہے۔ فرہنگِ آصفیہ کے مطابق دلی والے ٹھیرنا بولتے ہیں اور لکھنؤ والے ٹھہرنا جب کہ دونوں جائز ہیں۔ فرہنگِ آصفیہ نے تو ٹھہرنا اور اس کے تمام مشتقات کا علیحدہ اندراج بھی نہیں کیا۔ سند میں اشعار درج ہیں۔ نور اللغات...
  14. محمد وارث

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    آپ کو "صاحبِ کتاب" ہونا مبارک ہو جناب۔
  15. محمد وارث

    ویلنٹائن ڈے منانے کا اسلامی طریقہ

    چھوہارے اب ہماری قسمت میں کہاں عرفان صاحب، کھجور کھا کر اگلے دن فخر سے یہاں ڈینگیں مار دیں گے کہ I had a date yesterday :)
  16. محمد وارث

    برین ڈرین ہوجانے دیجئے

    جی، ان بیچاروں کے لیے نوکریاں پیدا کرنا حکومت کا کام نہیں ہے۔ لیکن چرس کی ادویات بنانا اور حوروں والے ٹیکے ایجاد کرنا تو حکومت کا ہے، بس حکومت اس طرح کی فیکڑیاں لگا دے، یہ تعلیم کے مارے خود ہی ان میں مر کھپ جائیں گے!
  17. محمد وارث

    تعارف محمد بلال افتخار خان

    خوش آمدید بلال صاحب۔
Top