کون ؟
زمانے پہ چھاتی ہیں جب کالی راتیں
مرے دل سے کون آ کے کرتا ہے باتیں ؟
چمکتے ہیں جب جھلملاتے ستارے
مرے من میں کیوں کوندتے ہیں شرارے ؟
اٹھاتی ہے جب کہکشاں چندرگاگر
ابلتا ہے کیوں میرے اشکوں کا ساگر ؟
گزرتے ہیں جب بادلوں کے سفینے
دھڑک اٹھتے ہیں کیوں امیدوں کے سینے ؟
کلی جب ہے شبنم کے جھومر سے...