نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    نذرِ مولانا حسرت موہانی مر جائیں گے ظالم کی حمایت نہ کریں گے احرار کبھی ترکِ روایت نہ کریں گے کیا کچھ نہ ملا ہے جو کبھی تجھ سے ملے گا اب تیرے نہ ملنے کی شکایت نہ کریں گے شب بیت گئی ہے تو گزر جائے گا دن بھی ہر لحظہ جو گزری وہ حکایت نہ کریں گے یہ فقر دلِ زار کا عوضانہ بہت ہے شاہی نہیں مانگیں...
  2. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    انتظارِ قاصدِ گم گشتہ نے مارا نصیرؔ کس طرح اُڑ جائیے کوچے میں اس کے پر لگا (شاہ نصیرؔ)
  3. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    اس کی ابرو پہ ذرا مدِّنظر کیجو نصیرؔ کیا ہلالی کا ہے مطلع سرِ دیواں ایسا (شاہ نصیرؔ)
  4. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    میں نے بٹھلا کے جو پاس اس کو کھلایا بیڑا قتل پر میرے رقیبوں نے اٹھایا بیڑا (شاہ نصیرؔ)
  5. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    شمیمِ کاکلِ مشکیں سے شب جو اونگ گیا تو آپ کہنے لگے اس کو سانپ سونگ گیا (شاہ نصیرؔ)
  6. فرخ منظور

    تندیِ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب . صادق حسین ایڈووکیٹ

    تو سمجھتا ہے حوادث ہیں ستانے کے لیے
  7. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    تعارف اجل، ان سے مل، کہ یہ سادہ دل نہ اہلِ صلوٰۃ اور نہ اہلِ شراب، نہ اہلِ ادب اور نہ اہلِ حساب، نہ اہلِ کتاب ۔۔۔۔ نہ اہلِ کتاب اور نہ اہلِ مشین نہ اہلِ خلا اور نہ اہلِ زمین فقط بے یقین اجل، ان سے مت کر حجاب اجل، ان سے مل! بڑھو، تُم بھی آگے بڑھو، اجل سے ملو، بڑھو، نو تونگر گداؤ نہ کشکولِ...
  8. فرخ منظور

    لائبریری : گوشۂ صحبت

    کسی بھی کتاب سے انتخاب، جملہ حقوق محفوظ کے زمرے میں نہیں آتا۔ ویسے بھی اس ملک میں جو مصنفین جملہ حقوق سے آزاد ہو چکے ہیں۔ ان کی کتب پر بھی ناشرین آج بھی حقوق محفوظ ہی لکھتے ہیں۔ کسی بھی مصنف کا انتقال ہوئے اگر پچاس سال سے زائد ہو چکے ہوں تو وہ مصنف جملہ حقوق سے آزاد ہو جاتے ہیں۔ مثلاً سعادت حسن...
  9. فرخ منظور

    لائبریری : گوشۂ صحبت

    کام مانگنے کی بجائے خود ہی اپنی دلچسپی کے مطابق کوئی کتاب منتخب کریں جو آپ کے پاس موجود ہے۔ اس سے کام تیز رفتاری سے اور زیادہ بہتر ہو گا۔ اگر یہ آپ کو پسند نہیں تو پھر بتائیے گا میں آپ کو کچھ کام دے دوں گا۔
  10. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (دوم)

    آئنہ حسّ و خبر سے عاری آئنہ حسّ و خبر سے عاری، اس کے نابود کو ہم ہست بنائیں کیسے؟ منحصر ہستِ تگا پوئے شب و روز پہ ہے دلِ آئینہ کو آئینہ دکھائیں کیسے؟ دلِ آئینہ کی پہنائیِ بے کار پہ ہم روتے ہیں، ایسی پہنائی کہ سبزہ ہے نمو سے محروم گل ِنو رستہ ہے بُو سے محروم! آدمی چشم و لب و گوش سے آراستہ ہیں...
  11. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    یہ کس دیارِ عدم میں ۔ ۔ ۔ نہیں ہے یوں تو نہیں ہے کہ اب نہیں پیدا کسی کے حسن میں شمشیرِ آفتاب کا حسن نگاہ جس سے ملاؤ تو آنکھ دکھنے لگے کسی ادا میں ادائے خرامِ بادِ صبا جسے خیال میں لاؤ تو دل سلگنے لگے نہیں ہے یوں تو نہیں ہے کہ اب نہیں باقی جہاں میں بزمِ گہِ حسن و عشق کا میلا بنائے لطف و محبت،...
  12. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    ہجر کی راکھ اور وصال کے پھول آج پھر درد و غم کے دھاگے میں ہم پرو کر ترے خیال کے پھول ترکِ الفت کے دشت سے چن کر آشنائی کے ماہ و سال کے پھول تیری دہلیز پر سجا آئے پھر تری یاد پر چڑھا آئے باندھ کر آرزو کے پلے میں ہجر کی راکھ اور وصال کے پھول
  13. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    دربار میں اب سطوتِ شاہی کی علامت درباں کا عصا ہے کہ مصنّف کا قلم ہے آوارہ ہے پھر کوہِ ندا پر جو بشارت تمہیدِ مسرت ہے کہ طولِ شبِ غم ہے جس دھجی کو گلیوں میں لیے پھرتے ہیں طفلاں یہ میرا گریباں ہے کہ لشکر کا علَم ہے جس نور سے ہے شہر کی دیوار درخشاں یہ خونِ شہیداں ہےکہ زرخانۂ جم ہے حلقہ کیے...
  14. فرخ منظور

    مکمل غبار ایّام ۔ فیض احمد فیض

    اس وقت تو یُوں لگتا ہے اس وقت تو یوں لگتا ہے اب کچھ بھی نہیں ہے مہتاب نہ سورج، نہ اندھیرا نہ سویرا آنکھوں کے دریچوں پہ کسی حسن کی چلمن اور دل کی پناہوں میں کسی درد کا ڈیرا ممکن ہے کوئی وہم تھا، ممکن ہے سنا ہو گلیوں میں کسی چاپ کا اک آخری پھیرا شاخوں میں خیالوں کے گھنے پیڑ کی شاید اب آ کے کرے...
  15. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی کوہِ ندا ۔ مصطفیٰ زیدی

    کوہِ ندا اَیہُّاالنّاس چلو کوہ ِ ندا کی جانب کب تک آشفتہ سری ہو گی نئے ناموں سے تھک چکے ہو گے خرابات کے ہنگاموں سے ہر طرف ایک ہی انداز سے دن ڈھلتے ہیں لوگ ہر شہر میں سائے کی طرح چلتے ہیں اجنبی خوف کو سینوں میں چُھپائے ہوئے لوگ اپنے آسیب کے تابوت اُٹھائے ہوئے لوگ ذات کے کرب میں ، بازار کی...
  16. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    لاتا ہے کوئے دوست میں مجھ کو ہزار بار سچ پوچھیے تو دل بھی عجب حیلہ ساز ہے واعظ سے اتنا سنتے ہی کیا خوش ہوئے ہیں رند جب تک کھلی ہے آنکھ، درِ توبہ باز ہے ہم مر گئے مگر نہ ملا اس کا کچھ پتا گیسوئے دوست یا شبِ فرقت دراز ہے محشرؔ وداعِ صبر کا ہنگام آ گیا وہ شوخ آج کھینچے ہوئے تیغِ ناز ہے (محشرؔ...
  17. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی آسودگی ۔ مصطفیٰ زیدی

    آسُودگی اس کارزارِ وقت میں، اس کائنات میں تسکین کی تلاش ہے دیوانگی کی بات بے چارگیِ ذہن ہے ہم معنیِ جمود آوارگی ہے حاصلِ رنگینیِ حیات اُس ولولے میں بھی تھا کبھی ارتقا کا راز جو بخشتا ہے ذہنِ بشر کو توہمّات فطرت کی آبرو ہیں گرجتے ہوئے پہاڑ دھرتی کا رنگ و نور ہیں بے رحم حادثات دل کا فریب ہے...
  18. فرخ منظور

    نظر ملا کے ذرا دیکھ مت جھکا آنکھیں - محسن بھوپالی

    کیا بات ہے۔ بہت ہی اعلیٰ غزل۔ بہت شکریہ جناب محسن صاحب!
  19. فرخ منظور

    مکمل کلام مجید امجد

    قیدی سخت زنجیریں ہیں قیدی ! سخت زنجیریں ہیں یہ ان کو ڈھالا ہے جہنم کی دہکتی آگ میں انکی کڑیاں موت کے پھنکارتے ناگوں کے بیچ انکی لڑیاں زندگی کی الجھنوں کے سلسلے انکی گیرائی کے آگے تیری تدبیریں ہیں ہیچ تیری تدبیریں ؟ عبث سب تیری تدبیریں ہیں یہ سخت زنجیریں ہیں قیدی ، سخت زنجیریں ہیں یہ بیڑیاں...
Top