نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: جس کی آنکھوں میں غمِ ہجر کا تارا ہوگا

    عزیزانِ من، آداب! ایک غزل آپ سب کے ذوق بسیار خوب کی نذر۔ امید ہے احباب توجہ اور اپنی قیمتی آراء عنایت فرمائیں گے۔ دعاگو، راحلؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کی آنکھوں میں غمِ ہجر کا تارا ہوگا اس کی مٹھی میں مقدر بھی ہمارا ہوگا صبح دم وہ تری آواز، معطر...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گناہوں پر ندامت ہے مگر رغبت نہیں جاتی----برائے اصلاح

    شُتْرْ فارسی میں اونٹ کو کہتے ہیں، اور گربہ بلی کو۔ گویا یہ اونٹ اور بلی کے ایک ساتھ آنے کو کہتے ہیں، وہ اونٹ کی گردن میں بلی والا محاورہ تو سنا ہوگا۔ یہ اصطلاح غالباً اسی محاورے سے مشتق ہے۔ ’’شتر گربہ‘‘ شاعری کے بڑے عیوب میں سے ایک ہے۔ اصطلاحاً شترگربہ اس صورتحال کو کہتے ہیں جب غزل کے کسی ایک...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شکیل احمد خان کی شاعری (اصلاح طلب)

    محترم شکیل صاحب، آداب! یہ غزل تو پہلے ہی اصلاحِ سخن کے زمرے میں اصلاح کے عمل سے گزر چکی ہے، سو اس زمرے میں بغرضِ اصلاح کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ ایک مشورہ یہ ہے کہ ایک ہی لڑی میں سارا کلام پیش کرنے کے بجائے، ہر غزل یا نظم کے لئے انفرادی لڑیاں بنایئے گا، اس طرح احباب کو تعاقب کرنے میں آسانی...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : لڑ لڑ کے خود کو یوں چکنا چور کر دیا

    محض تُو سے ہی کیوں خطاب کرنا چاہ رہے ہیں؟ ہم کو تمہارے عشق نے ۔۔۔ یا ہم کو تو اس کے عشق نے ۔۔۔ بھی کہا جاسکتا ہے
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    بہت شکریہ واث صاحب، آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لئے ممنون و متشکر ہوں۔ دعاگو، راحلؔ
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : ہمیشہ آپ نے ہم کو رلایا

    برادرم احمدؔ، آداب! کئی روز کے بعد واپسی مبارک :) ماشاءاللہ اچھی غزل ہے۔ استادِ محترم نے جن نکات کی نشاندہی کی ہے، ان کی بابت کچھ تجاویز ملاحظہ کریں۔ مطلعے کو یوں سوچ کر دیکھیں ہمیشہ ہی اسے بے درد پایا وہ جس نے ہم کو تھا بے حد رلایا اسی طرح اشعار میں طرزِ تخاطب کے تنوع کے لئے دوسرے شعر کو...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    بہت شکریہ احمد صاحب، جزاک اللہ۔
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    جزاک اللہ شکیل صاحب، بہت شکریہ
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گناہوں پر ندامت ہے مگر رغبت نہیں جاتی----برائے اصلاح

    آپ نے غلط زمرے میں سوال کیا ہے۔ میرے خیال میں اس سوال کے لئے یہ زمرہ مناسب رہے گا۔ مطالعہ کتب
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گناہوں پر ندامت ہے مگر رغبت نہیں جاتی----برائے اصلاح

    مکرمی جناب ارشدؔ صاحب، آداب! یادآوری کے لئے ممنون ہوں۔ حسبِ حکم کچھ تاثرات بیان کررہا ہوں، امید ہے آپ زیرِ غور لائیں گے۔ اس سے پہلے ایک مشورہ یہ دینا چاہوں گا کہ کوشش کیا کیجئے کہ غزل کو پانچ سے سات اشعار تک محدود رکھا جائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو آج کل کے قارئین کا مزاج اس سے زیادہ...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم پیار : برائے اصلاح

    مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے۔ کھیت کی جگہ باغ اگر لایا جائے تو؟ لازمی نہیں، یوں بھی ٹھیک ہی ہے۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل---جسم صحرا کی طرح تپتا ہے

    بھائی میں بھی پاکستانی ہی ہوں :) ’’نے آنا‘‘ عموماً پنجاب میں زیادہ بولا جاتا ہے۔
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل---جسم صحرا کی طرح تپتا ہے

    بہت خوب، ماشاءاللہ ۔۔۔ بس مطلعے میں دھلتا اور آنا کا بطور قوافی اجماع، اگر اصولاً جائز بھی ہو، تو اتنا اچھا نہیں لگ رہا، امید ہے آپ نے برا نہیں مانا ہوگا۔ ایک اور بات یہ کہ میری ناقص معلومات کے مطابق ’’نے آنا‘‘ کے بجائے ’’کو آنا‘‘ درست ہوتا ہے۔ دعاگو، راحلؔ۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : لڑ لڑ کے خود کو یوں چکنا چور کر دیا

    برادرم عمرانؔ صاحب، آداب! ماشاءاللہ اچھی کاوش ہے اور تسکین اوسط کی مشق بھی لائق تحسین۔ تسکین اوسط کے تحت بنائی گئی مزاحف اشکال کو اگرچہ ایک غزل میں جمع کرنا جائز ہے، تاہم میرا مشورہ یہ ہوگا کہ ایک شعر کے دو مصرعوں کو الگ الگ زحافات پر موزوں نہ کریں، کیونکہ اس طرح روانی کا خلل بہت واضح طور پر...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وڈیو مشاعرہ: ایک تجویز

    عزیزان گرامی، آداب! تجویز کو سراہنے کے لئے تمام محفلین کا شکرگزار ہوں۔ جنابہ مریم صاحبہ نے یہ کام میرے ذمہ لگانے مشورہ دیا ہے، گویا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ دے گا :) خیر، مجھے تو محفل میں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا اس لئے گنتی کے چند اراکین سے ہی صاحب سلامت ہوئی ہے۔ محفل کے منتظمین اگر...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    بہت شکریہ ظہیر بھائی، آپ کے طفیل ایک اور نیا نکتہ سیکھنے کو ملا۔ جزاک اللہ جی ظہیر بھائی، اس بات سے واقف ہوں۔ یہاں عموما افاعیل کو منفصل اس لئے لکھتا ہوں کہ اگر اسقاط حروف میں کوئی غلطی کررہا ہوں تو آسانی سے پکڑ میں آجائے۔ دعاگو، راحل۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    کسی قرآنی آیت یا اس کے کسی جزو کا موزوں ہونا محض اتفاق ہوتا ہے۔ قرآن میں اللہ پاک نے واضح فرما دیا ہے کہ یہ شعر نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    مکرمی ظہیراحمدظہیر بھائی، آداب! آپ نے مطلع کے پہلے مصرعے کے ناموزں ہونے کی نشاندہی کی تھی، جو مجھے سمجھ نہیں آسکی۔ اس لئے محض سیکھنے کی غرض سے درخواست ہے ذرا سی تفصیل عنایت فرمائیں۔ میں اس مصرعے کی تقطیع یوں کررہا ہوں، برائے مہربانی ذرا ایک نظر دیکھئے کہ کہاں غلطی پر ہوں۔ جزاک اللہ۔ عش ق سے...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : خوابوں کا وہ اک کانچ نگر جوڑ رہا تھا

    برادرم عمرانؔ صاحب، آداب! بحر کے اسٹینڈرڈ افاعیل ’’مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن‘‘ اختیار کرنے میں کیا امر مانع ہے؟ :) جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں آخری رکن کو فعولان کردیں؟ خا بو کَ ۔۔۔ مف عو ل وُ اک کا چ ۔۔۔ م فا عی ل ن گر جو ڑ ۔۔۔۔ م فا عی ل ر ہا تا ۔۔۔۔ ف عو لن ویسے ’’گھر جوڑنا‘‘ محاورہ...
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل،ترے وصال میں مٹنے کا خوف طاری ہے،احمد وصال

    ماشاءاللہ بہت خوب وصالؔ صاحب۔ بڑی نادر ترکیب تراشی ہے ۔۔۔ :) ہم نے تو تابکاری کا لفظ ہمیشہ Radiation کے معنی میں استعمال ہوتا دیکھا ہے، اس لئے یہ ترکیب کچھ عجیب لگی۔ برا نہ مانئے گا، عین ممکن ہے اس تاثر کا سبب میری کم علمی ہو۔ دعاگو، راحلؔ
Top