جی نہیں، ایک شعر کے دونوں مصرعوں کا ایک ہی بحر میں موزوں ہونا لازمی ہے۔
کچھ بحور میں آخری رکن میں ایک ساکن حرف کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔ مثلاً
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
کو
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلان
کیا جاسکتا ہے، مگر اس طریقے میں بحر وہی رہتی ہے۔ یہ عروضی بحث ہے جو تفصیلی مطالعہ مانگتی ہے۔