برادرم فیضان، آداب!
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے اور میری استطاعت کے مطابق شاید زیادہ اصلاح کی ضرورت بھی نہ ہو، استاد محترم ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ دو ایک نکات جو ذہن میں آئے وہ بیان کئے دیتا ہوں۔
مکرمی ظہیر بھائی نے کچھ عرصہ قبل بیان کیا تھا کہ کلمہ نہی کے لئے شعر میں نہ کا استعمال زیادہ مستحسن ہوتا...