نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا غزل، احمدوصال

    میں نے تو اس کو اٹکل سے "وہیں پر" پڑھا تھا، غالبا احمد صاحب کی مراد بھی وہی تھی، ٹائپو رہ گیا :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: مختصر ہر خواب کی تعبیر ہے

    بہت شکریہ وصال صاحب، داد و پذیرائی کے لئے شکرگزار ہوں۔ دعاگو، راحل۔
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    مکرمی فیضانؔ بھائی، آداب! پل میں تولا پل میں ماشہ کا محاورہ عموماً متلون مزاجی کی جانب اشارہ کرنے کے لئے بولا جاتا ہے یعنی پل بھر میں بیان، موقف سے پھر جایا جائے۔ الجھاؤ کے ساتھ اس کا ربط اتنا فصیح معلوم نہیں ہوتا۔ دونوں مصرعوں کا ربط واضح نہیں ہوسکا مجھ پر۔ ’’دکھتا‘‘ پر کچھ روز قبل ہماری...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دو اشعار برائے اصلاح

    عاطف بھائی، لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیجئے کہ میں نے تفصیل میں کوئی غلطی تو نہیں کی؟ :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک دن تو۔

    بہت خوب رشید صاحب، عمدہ غزل ہے۔ بس ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ آپ غزلوں کو عنوان کیوں دیتے ہیں؟
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    دو اشعار برائے اصلاح

    جزاک اللہ استاد محترم، میں یہ لکھتے ہوئے ڈر رہا تھا کہ کہیں چوک نہ ہوجائے :) مکرمی احسانؔ صاحب، آداب مرشدی و استاذی جناب اعجازؔ صاحب نے جو اجمالاً بیان کیا اس کی ذرا سی تفصیل بیان کردوں۔ ویسے مجھ سمیت، جدید شعرا کے یہاں یہ مسئلہ عام ہے، اور اکثر لوگ یہ غلطی کربیٹھتے ہیں، اس لئے پریشان نہ ہوں...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    میرے خیال میں مذکورہ مصرعے کے افاعیل یہ بنیں گے؟ فعْل فعولن فَعَل فعولن فعْلن فعْلن فعْلن فع اش ک | فع ل ہ ما رے | ف عو لن ل اے | ف عل ب ہا اے | ف عو لن سر کا | فع لن رے دو | فع لن عا لم | فع لن نے | فع
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: مختصر ہر خواب کی تعبیر ہے

    بہت شکریہ زیدی صاحب، داد و پزیرائی کے لئے ممنون و متشکر ہوں۔ دعاگو، راحل۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: مختصر ہر خواب کی تعبیر ہے

    مکرمی و محترمی ظہیر بھائی، آداب! آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔ ہمیشہ کی طرح آپ کے مراسلے سے سیکھنے کو ملا۔ جزاک اللہ۔ ان شاء اللہ آپ نے جن نکات کی نشاندہی کی ہے ان کی رعایت رکھوں گا۔ دعاگو، راحل۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: مختصر ہر خواب کی تعبیر ہے

    عزیزانِ من، آداب! ایک پرانی غزل آپ سب کی بصارتوں کی نذر، امید ہے احباب اپنی ثمین آراء سے نوازیں گے۔ دعاگو، راحلؔ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مختصر ہر خواب کی تعبیر ہے ’ایک صورت ایک ہی تصویر ہے‘ سو رہو بھوکے، کہ اب اس شہر میں جرمِ غربت کی یہی تعزیر ہے جو ملے،...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : اپنی انا اٹھا لی مرے خواب پھینک کر

    برادرم عمرانؔ صاحب، آداب، ماشاءاللہ اچھی ٖغزل ہے۔ آپ کے کلام میں تیزی سے پختگی آرہی ہے، اللہ پاک آپ کے علمی سفر میں مزید برکت عطا فرمائے۔ پہلا مصرعہ کافی جاندار ہے، دوسرا اس کے معیار سے میل نہیں کھارہا جس کی وجہ سے شعر کا حسن نکھر کر سامنے نہیں آرہا۔ ’’بھاگا وہ‘‘ کی کرختگی غزل کے مزاج سے...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ماشاء اللہ بہت خوب نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہی ہے۔ اس مصرعے میں پھول اگائے کے بجائے پھول کھلائے کہنے میں کیا حرج ہے؟ یہاں فاعل واضح نہ ہونے کی وجہ سے بیان تھوڑا الجھ رہا ہے۔ خصوصا دوسرے مصرعے میں "اپنے لئے" کی نسبت خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہونے کا شائبہ ہوسکتا ہے۔ میرے خیال...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    صلی اللہ علیہ وسلم
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح کی درخواست۔۔۔

    رباعی کے اوزان تو آج تک پلے نہیں پڑے :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح کی درخواست۔۔۔

    بھائی آپ فارسی میں شعر کہہ لیتے ہیں، اور پھر بھی اصلاح کے متمنی ۔۔۔ ماشاءاللہ، خلوص دل اور جستجو کی داد دینا پڑے گی، اللہ پاک آپ کے قلم میں مزید برکت پیدا فرمائے، آمین۔ آپ نے کون سی بحر کا انتخاب کیا ہے؟ دعاگو، راحلؔ
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : دلربا مسئلہ ہو گیا

    غزل اچھی لگی۔ مطلع میں نشہ کا تلفظ شاید استاد محترم قبول نہ کریں :) یہ شعر بھرتی کا معلوم ہوتا ہے بس، غزل میں اشعار کی تعداد مناسب ہے تو اس کو برقرار رکھنا اتنا ضروری بھی نہیں، باقی آپکی صوابدید پر منحصر ہے۔ دوسرے مصرعے کو ایک بار اور دیکھ لیں، مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ دعاگو، راحل
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : آج وہ آ کر ملا ہم رو پڑے

    میرے خیال میں ڈرامے کو ہی برقرار رکھنے کی کوشش کریں درست تلفظ کے ساتھ۔ ایک تو ٹی وی میں وی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا، دوسرے یہ فلم کے ساتھ پردہ سیمیں یعنی بڑی اسکرین کا ذکر زیادہ مناسب لگتا ہے۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    متمنی اصلاح

    مکرمی جناب خلیل صاحب، آداب۔ آپ کا یہ مضمون کچھ عرصہ قبل کسی اور لڑی کے توسط سے پڑھا تھا۔ ماشاءاللہ بہت اچھا طرز بیان ہے۔ موسیقی کے ذریعے اشعار موزوں کرنے میں بس یہ دقت ہوتی ہے کہ بعض اوقات ایک دھن ایک سے زیادہ بحروں پر فٹ بیٹھ جاتی ہے۔ کبھی بالکل آرام سے تو کبھی ذرا سی کھینچا تانی ہے۔ مثلا...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    متمنی اصلاح

    ایسی بات نہیں خلیل بھائی، دراصل میں نے آپ کمنٹ نہیں دیکھا، اور اصل پوسٹ میں مجھے مشکل ہو رہی تھی شناخت کرنے میں تو میرے ذہن آیا کہ غالبا کوئی غیرمعروف بحر ہوگی۔ بہت معذرت۔ دعاگو، راحل۔
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    متمنی اصلاح

    یہ اشعار کون سی بحر میں ہیں؟
Top