جناب اسامہ صاحب، آداب!
محفل میں خوش آمدید۔ زمرہ تعارف میں اپنا تعارف کروائیے گا (اگر اب تک نہیں کروایا)۔
ماشاء اللہ اچھی کاوش ہے۔ آپ کی غزل پڑھ جو تاثرات قائم ہوئے، وہ یہاں بیان کررہا ہوں۔ اسے اصلاح نہ سمجھئے گا، کہ وہ میرا منصب ہے نہ ہی مجھ میں اس کی اہلیت۔ یہ چند سطور محض باہمی تبادلہ خیال اور...