جناب بدرؔ صاحب، آداب!
ماشاء اللہ بہت اچھی غزل ہے، جو آپ کی مشق کی پختگی کا پتہ دیتی ہے۔
اگر برا نہ مانیں تو ایک دو مشورے گوشِ گزار کرنے کی جسارت کروں گا۔
حسنِ مطلع میں پائمال کا کا دوبارہ آنا اچھ نہیں لگ رہا۔ وزن کی بندش ہے، وگرنہ دوسرے مصرعے میں اگر جفا کی مثال کے مقابل جنوں میں صاحبِ کمال...