اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں، میں تو سب سے یہی کہتا ہوں کہ اپنے تاثرات ضرور بیان کرنے چاہیئں، اگر درست ہوں تو مصنف کا بھلا، اگر غلط ہو تو ناقد کا :) بات سے بات چلتی ہے تو سب کے لئے تعلیم و تعلم کا سامان پیدا ہوتا ہے :)
عزیزان گرامی، آداب!
ایک غزل، جو شروع کسی اور زمین میں ہوئی تھی، مگر ختم ختم ہوتے ہوتے فرازؔ کی ’’پراپرٹی‘‘ میں گھس گئی :) ۔۔۔ آپ سب کے ذوق کی نذر۔ امید ہے احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔
دعاگو،
راحلؔ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب جو ممکن ہی نہیں...
مکرمی خلیل صاحب کی رائے کی متابعت کرتا ہوں۔ اچھی غزل ہوسکتی تھی، مگر ختم نے امکانات ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی :) (ازراہِ تفنن)
ختم کی ت اور م ساکن ہوتی ہیں۔ خَ تْ مْ
خلیل بھائی مشورہ صائب ہے کہ ختم کو عبث سے بدلا جاسکتا ہے، مگر تمام اشعار میں محض لفظ بہ لفظ تبدیلی شاید ممکن نہ ہو، کچھ...
پنجابی "سی" اردو کے "تھا/تھے" کے معنی استعمال ہوتا ہے
اردو میں "سی" ۔۔۔ "جیسی" کے معنی میں آتا ہے۔
جیسا کہ میر کا مشہور مصرعہ ہے
پنکھڑی اک گلاب کی "سی" ہے
یہاں "سی" سے مراد "جیسی" ہے۔
ردیف سمجھ نہیں آرہا، کہیں اردو کے "جیسا" کے معنی میں آرہا ہے تو کہیں پنجابی والا "سی" محسوس ہوتا ہے!
دوسرے یہ کہ جس بحر میں طبع آزمائی کی ہے وہ بھی لکھ دیں۔
ماشاءاللہ ۔۔۔ بہت خوب!
ایک دو جگہ ہلکا سا تردد ہوا۔
محاورتاً ’’پتھر پر لکیر‘‘ نہیں ہونا چاہیئے؟
وہ اور ہی کا متصل آنا فصاحت کے خلاف ہوگا، یہاں ’’وہی‘‘ کا مقام ہے، مگر الفاظ کی ترتیب برقرار رکھنے پر وزن کا مسئلہ ہوگا۔
دعاگو،
راحلؔ
برادرم اویسؔ، آداب!
ایک نکتہ، مستقبل کے لئے بھی، ذہن میں رکھئے گا۔ عربی اور فارسی الاصل الفاظ کے حروف ہائے علت کا اسقاط اردو شاعری میں اگر ’’حرام‘‘ نہ بھی ہو تو ’’مکروہ‘‘ کے درجے میں ضرور داخل ہے۔
گو کہ مجھ سے خود بھی کبھی کبھار قصداً یا نادانستہ اس مکروہ کا صدور ہو جاتا ہے ۔۔۔ مگر بہرحال اس...
اس میں معذرت خواہی کی کیا بات ہے بھائی ۔۔۔ ہم سب ہی تعلیم و تعلم میں مشغول ہیں ۔۔۔ آپ بے دھڑک اپنی رائے کا اظہار کیجئے، میں قارئین کی آراء اور تجاویز کو بمثل صدف قیمتی سمجھتا ہوں۔
ویسے (ازراہِ تفنن عرض ہے کہ) ’’بحدِ امکاں‘‘ میری استطاعت سے باہر کی ترکیب ہے، سو صاف پکڑے جانے کا غالب امکان ہے :)...
ہر چند کہ ہم قادری نہیں، مگر ماہرؔ صاحب سے (دور کی ہی سہی)، نسبت ہم بھی رکھتے ہیں ۔۔۔ ان کی اہلیہ محترمہ ہمارے نانا کی سگی خالہ تھیں۔ چونکہ ماہرؔ صاحب کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی تو ان کی اہلیہ نے ہمارے نانا کو بیٹا بنایا ہوا تھا :)