کیووووووں؟ شادی دفتر چلنے سے پہلے ہی بند کرنے کا پروگرام ہے کیا؟ بچے اپنے ماں باپ کی پسند کا خیال نہیں کرتے، یہاں تو پھر اتنے بڑے بڑے بچے ہیں۔۔۔ وہ تمہاری پسند کو کیوں ماننے لگے؟ رہنے دو۔۔۔ تم یہ کام نہیں کرسکتیں۔ :lll:
شکریہ مغل بھائی اور امر شہزاد۔
امر شہزاد! صرف دوسرا اور تیسرا شعر ہی پسند آیا ہے مجھے۔ تیسرا شعر دراصل وہ شعر ہے جو سب سے پہلے اترا تھا۔۔۔ باقی کے تین اشعار اس کے اوپر کل رات ہی فٹ کیے ہیں۔
پاگل! فیس تو تب ملے گی نا جب تم ان کا رشتہ فائنل کرواؤگی۔۔۔ اور یہ لوگ رشتہ فائنل کروانے میں ہی تمہاری ناک میں اتنا دم کریں گے کہ چند دن میں شادی دفتر کو تالا لگاکے فرار ہوجاؤگی۔
سانس تن میں برائے نام ہی ہے
دور منزل بھی چند گام ہی ہے
لوٹ جانا، مگر ابھی ٹھہرو
اتنی جلدی بھی کیا ہے، شام ہی ہے
تم جو چاہو تو توڑ دوں بندھن
گو کہ اب بھی برائے نام ہی ہے
بھول جائیں گے آپ کو عمار
آپ کا یہ خیال خام ہی ہے
ویسے مجھے کافی لوگوں نے مثبٹ پوائنٹس بھی دیے لیکن قسمت کچھ ایسی تھی کہ ان میں سے اکثریت خود منفی پوائنٹس پر گزارا کررہی ہے تو مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ :p
نہیں باسم، اشتہارات تو لگ ہی گئے ہیں کافی لیکن اس سے زیادہ بڑا مسئلہ میرے لیے یہ ہے کہ اکثر جگہ لوگ انہیں استعمال نہیں کرتے :( بلکہ جہاں جی چاہتا ہے، رش لگاکر بس کے انتظار میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔
صحیح کہا۔۔۔ نہاری اگر اونٹ کے گوشت کی ہو تو بہت ہی مزیدار ہوتی ہے۔۔۔ بس ہمارے ہاں کچھ لوگ وہمی ہیں۔۔۔ بتائے بنا کھلاتے رہو تو کھاتے رہیں گے تعریف کرتے رہیں گے۔۔۔ بتادو تو یخ یخ کریں گے۔۔۔ ;) آخر کو اونٹ کی نہاری ہے، گدھے کی تو نہیں نا۔۔۔