نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    وعلیکم السلام احمد صاحب الحمد للہ خیریت سے ہوں اور امید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگے۔ میں یہیں ہوتا ہوں لیکن بس تانک جھانک کی حد تک۔ :)
  2. محمد وارث

    بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    "مقابلے" کا لفظ یہاں حذف کر گئے مضمون نگار۔ تیل کی پیداوار کے حوالے سے سعودی عرب اور روس کے درمیان اس وقت سخت چپقلش اور مقابلہ چل رہا ہے۔
  3. محمد وارث

    ع - ہم کو معلوم ہے جنت کی ۔۔۔۔۔۔ :)

    ع - ہم کو معلوم ہے جنت کی ۔۔۔۔۔۔ :)
  4. محمد وارث

    اک تماشہ بنا لیا دل کو۔ تازہ غزل

    'زہر خند' ترکیب مستعمل ہے، اور خند کا معنی ہی ہنسی ہے سو 'زہر خند ہنسی' کہنا غلط ہے۔ 'لیلۃ القدر کی رات' والا معاملہ ہو گیا۔ :)
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دائم دریں خیال کہ بینم جمالِ یار گر صبح ہست خاطرِ من شاد، شام نیست محمد حسن قتیل لاہوری میں ہمیشہ اور ہر وقت ہی اس خیال میں ہوتا ہوں کہ جمالِ یار کا نظارہ کروں، اگر صبح کے وقت میرا دل شاد ہوتا ہے (نظارہ ہو جاتا ہے) تو افسوس شام کو نہیں ہوتا۔
  6. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    افسوسناک!
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از انوری ابیوردی مے نوش کنم و لیک مستی نکنم اِلا بہ قدح دراز دستی نکنم دانی غرضم ز مے پرستی چہ بُوَد تا ہم چو تو خویشتن پرستی نکنم مے نوشی کرتا ہوں لیکن مستی نہیں کرتا، سوائے جام کی طرف ہاتھ بڑھانے کے، کسی بھی قسم کی دراز دستی نہیں کرتا۔ کیا تُو جانتا ہے کہ مے پرستی سے میری غرض کیا ہوتی...
  8. محمد وارث

    ن لیگ کی خواہش اور حقیقت

    جی مصنف موصوف "ہما" لکھنا چاہ رہے ہونگے، "عنقا" لکھ دیا۔ :)
  9. محمد وارث

    مبارکباد عدنان عمر ایک ہزاری!

    آپ کو مبارک ہو عدنان عمر صاحب۔
  10. محمد وارث

    آزادیِ نسواں۔۔۔ آخری حد کیا ہے؟؟؟

    "فلسفیانہ" سطح پر آپ کہہ سکتے ہیں کہ اردو محفل معروف معنوں میں ایک مخلوط محفل نہیں ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اسی محفل کی بدولت اسی محفل کے ارکان کے درمیان کم از کم دو شادیاں ہو چکی ہیں (جن کا مجھے علم ہے، باقی کا کچھ کہہ نہیں سکتا)۔ :)
  11. محمد وارث

    کرونا وائرس کا خطرہ ، سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کا طواف عارضی طور پر بند کر دیا

    یہ بات بھی درست ہے، لیکن ہم نے چونکہ ہمیشہ لوگوں سے بھری مسجد الحرام ہی دیکھی ہے اس لیے خالی خالی مسجد اور اکیلا کعبہ دیکھ کر اکثر لوگوں کے دل بھر آئے ہیں۔ :)
  12. محمد وارث

    کرونا وائرس کا خطرہ ، سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کا طواف عارضی طور پر بند کر دیا

    میرے ایک کولیگ ہیں، میرے ہم عمر یا ایک دو سال بڑے ہی مگر انتہائی جذباتی۔ آج صبح سے بار بار مجھے کہہ رہے تھے کہ ٹی وی پر خالی حرم دیکھ کر بہت ملول ہیں اور یہ کہ مسلمانوں کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کعبے کا طواف رک گیا اور یہ کہ یہ اللہ کے عذاب کے نشانی ہے وغیرہ۔ ان کو یزید کے دور میں...
  13. محمد وارث

    کرونا وائرس کا خطرہ ، سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کا طواف عارضی طور پر بند کر دیا

    1979ء میں 14 دنوں کے لیے مسجد الحرام پر باغیوں کا قبضہ ہو گیا تھا اور اندر باہر فائرنگ اور قتل و غارت ہو رہی تھی ظاہر ہے ان دنوں میں کس نے طواف کیا ہوگا؟
  14. محمد وارث

    خلیل الرحمان قمرنے ٹی وی پر براہ راست ماروی سرمد کو گالی دیدی

    جناب جاسم محمد صاحب، آپ کو 'مدارت' مبارک ہو۔ :)
  15. محمد وارث

    میری متفرق تصاویر ۔۔۔

    زیک اور عرفان صاحب کے بعد محفل کے ایک اور شوقیہ اور لاجواب فوٹوگرافر، ماشاءاللہ سید صاحب قبلہ۔ :)
  16. محمد وارث

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    جی جناب، مفتی صاحب نے تازہ گانا ارشاد فرما کر موتیے کے ہاروں کو بھی ادھر گھسیٹ لیا ہے۔ :)
  17. محمد وارث

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    اگر مفتی صاحب قبلہ اجازت دیویں تو ان کے لبوں پر پہنچنے والے اس گانے کی بھی لفظی تصویر کھینچی جاوے۔ :)
  18. محمد وارث

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    بات لیوے دیوے سے ہوتی ہوئی آدھی پونی ساڑھی تک اور وہاں سے بیئر تک جا پہنچی، زندہ باد مفتی صاحب۔ :)
Top