نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارک ہو جناب۔

    مبارک ہو جناب۔
  2. محمد وارث

    تعارف اردو محفل کا نیا رکن

    شمشاد صاحب کا دو لاکھ مراسلوں والا ریکارڈ جناب شمشاد خان صاحب کے ہاتھوں خطرے میں ہے! :)
  3. محمد وارث

    اسرائیلی سائنسدانوں کا کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

    ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک ویکسین والی بات بھی خوب ہے، کچھ کہہ رہے ہیں چھ سے آٹھ ماہ میں ملے گی، کچھ کہہ رہے ہیں بارہ سے اٹھارہ مہینوں میں اور اسی طرح کے اندازے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ویکسین جب مارکیٹ میں آئے گی تو اول سب سے پہلے یہ ترقی یافتہ ملکوں میں ملے...
  4. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    ارے صاحب میں تو ایسی کتابوں کے قریب بھی نہیں پھٹکتا۔ میں "سوشل ڈسٹنسگ" پر کئی دہائیوں سے عمل پیرا ہوں۔ :)
  5. محمد وارث

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 167.45 روپے پر پہنچ گیا

    یہاں وضاحت ضروری ہے کہ روپے کی یہ گراوٹ صرف انٹر بینک ڈالر ریٹ میں ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160 کے لگ بھگ ہی چل رہا ہے۔
  6. محمد وارث

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    آج سہ پہر، ڈاکٹر ظفر مرزا معاون خصوصی نے کہا تھا کہ قریب ساڑھے چھ ہزار زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور اس میں اڑھائی ہزار کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں مزید یہ کہا کہ یہ اڑھائی ہزار ان گیارہ سو کنفرمڈ مریضوں کے علاوہ ہیں جو ہسپتالوں میں ہیں۔ اس طرح تو پاکستان میں اس وقت مریضوں کی تعداد 3600 کے...
  7. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اللہ ہی جانے کونسے پبلشرز ہیں مگر شاعرہ کا نام لوح پر جگمگا رہا ہے ان کو بھی دیکھ لینا چاہیئے تھا۔
  8. محمد وارث

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    ایسی ہی ایک بات کچھ دن پہلے ہماری فیکٹری میں بھی ہوئی۔ ورکررز کے لیے احتیاطی تدابیر پر میٹنگ ہو رہی تھی، چیف نے فرمایا کہ سب ہالز کے کارکنوں کو ایک ہال میں جمع کرو اور وہاں ان کو احتیاطی تدابیر اور سوشل ڈسٹسنگ کے بارے میں بتائیں گے، میرے چہرے پر زیرِ لب تبسم دیکھ کر پوچھا کہ کیا ہوا تو عرض...
  9. محمد وارث

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    فیس بُک سے ایک دوست کی وال سے۔ کراچی میں بند مسجد کے باہر نمازی نماز ادا کرتے ہوئے! بندش گئی بھاڑ میں، اللہ اکبر!
  10. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اردو کا جنازہ، وہ بھی "دھمکی" کے ساتھ! :)
  11. محمد وارث

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    چہ خوب! یہ تو خود کسی بھی احتیاطی تدبیر پر عمل نہیں کر رہے۔
  12. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    میرا تھوڑا بہت ہی تجربہ تھا پہلے کہ عید کی لمبی چھٹیوں میں کسٹمرز کے ساتھ رابطہ رکھتا تھا لیکن یہ تو بالکل ہی علیحدہ تجربہ ہو گیا۔ لاک ڈاؤن سے پہلے باس سے طریقہ کار پر بات ہو رہی تھی تو انہوں نے پوچھا کہ رابطے کا بہترین وقت تمھارے لیے کیا ہوگا تو "فرط جذبات" میں کہہ دیا کہ سارے آفس ہاورز سر۔ اب...
  13. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    آج گھر سے کام کرنے کا فقط دوسرا دن ہے اور کم از کم بارہ دن مزید ہیں لیکن اس 'اسطوخودوس' قسم کی روٹین سے اکتا ہٹ شروع ہو گئی ہے، نہ اس طرح کام ہے کہ چوکس بیٹھ کر کام کرتے رہیں اور نہ اس طرح چھٹی ہے کہ کوئی کام ہی نہ کریں، یا للعجب! :)
  14. محمد وارث

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    ایک اچھے محفلین تھے، ساری بات کا علم تو نہیں ہو سکا لیکن سیاق و سباق سے اندازہ ہو گیا کہ انہوں نے ایک جعلی آئی ڈی بنائی اور اس سے بہت سے اراکان کی دل آزاری کی۔ پکڑے جانے پر معذرت کی اور انہیں انتظامیہ نے معطل کر دیا۔ میں بھی امید کرتا ہوں کہ ان کی یہ معطلی تنبیہی اور عارضی ہوگی کیونکہ ابھی تک...
  15. محمد وارث

    تعارف اردو محفل کا نیا رکن

    خوش آمدید شمشاد خان صاحب۔
  16. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    "مبارک ہو، مبارک ہو"، کرونا وائرس کی حفاظتی دوا مل گئی وہ بھی صرف ایک سو روپے میں! :)
  17. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    "لطیفہ"!
  18. محمد وارث

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    میرے خیال میں اس آیت سے واضح ہوتا ہے: "یا أَیُّها الَّذِینَ آمَنُوا أَطیعُوا اللّهَ وَأَطیعُوا الرَّسُول وَأُولی الأمرِ مِنْکُمْ اس آیت میں صاف حکم ہے کہ کس کی اطاعت کرنی ہے، زیادہ سے زیادہ 'اولی الامر' کی تفسیر میں بحث ہو سکتی ہے کہ اس سے مراد کیا ہے لیکن محلے کی مسجد کا امام تو شاید آج تک کسی...
  19. محمد وارث

    کس بلڈ گروپ والوں کو کرونا وائرس کا زیادہ خطرہ ہے۔

    اربوں کی آبادی اور لاکھوں مریضوں میں سے چند سو کی تعداد لے کر کوئی نتیجہ اخذکر لینا تو خیر درست نہیں ہے اور نہ ہی نتائج میں کوئی اتنا بڑا فرق ہے کہ جس سے کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکے، یعنی ایک ہسپتال میں 1775 مریضوں میں 38% کا بلڈ گروپ اے اور 26% کا گروپ او، دوسرے ہسپتال میں 113 مریضو ں میں 40%...
  20. محمد وارث

    عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    گذشتہ رات شاید پورے پاکستان میں اسی وقت کے لگ بھگ اذانیں دی گئی ہیں، میں نے بھی اپنے محلے اور ارد گرد کی ساری مسجدوں سے رات سوا دس بجے اذان سنی۔
Top