نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    انگلینڈ سے بھی ایک اچھی خبر، کم از کم انہوں نے اس بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے، بی بی سی کی ایک خبر: Coronavirus and sport: Meetings due to take place to discuss restart
  2. محمد وارث

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    بون، جرمنی میں ایک ہائی اسکول سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ کُھل گیا ہے۔
  3. محمد وارث

    آخرت میں حساب کتاب کیسے ہو گا؟

    انگور کھٹے اور تنور گرم ہیں! :)
  4. محمد وارث

    کیا سلیم ملک کو بھی دوسرا موقع ملنا چاہیے؟

    اسپاٹ فکسنگ بھی ظاہر ہے جرم ہے لیکن میچ فکسنگ کے مقابلے میں انتہائی چھوٹا سا، کہاں میچ کی 600 گیندوں میں سے ایک دو گیند کو جان بوجھ کر غلط کرنا یا چھوڑ دینا اور کہاں کپتان کی طرف سے پورے میچ کا نتیجہ ہی بدل دینا، وہی فرق ہے جو مذہب میں صغیرہ اور کبیرہ گناہوں میں فرق ہے اور یہی فرق محمد عامر اور...
  5. محمد وارث

    کیا سلیم ملک کو بھی دوسرا موقع ملنا چاہیے؟

    جی وہی ہیں۔ پاکستان میں میچ فکسنگ میں سلیم ملک سے بھی زیادہ شاید وسیم اکرم کا عمل دخل تھا۔ میں 1996ء میں لاہور میں تھا اور اس وقت پاکستان میں نیا نیا کیبل ٹی وی شروع ہوا تھا، دنیا جہان کے میچوں پر چوبیس گھنٹے پیسے لگتے تھے، 1996ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کے بعد لاہور میں وسیم اکرم کے گھر...
  6. محمد وارث

    کیا سلیم ملک کو بھی دوسرا موقع ملنا چاہیے؟

    سلیم ملک کی جس اننگز کا شروع میں تذکرہ کیا گیا ہے وہ میں نے براہِ راست ٹی وی پر دیکھی تھی، گریٹ کپل دیو کی دھنائی اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی یاد ہے! :) باقی سلیم ملک نے کچھ سال پہلے بھی واپسی کی کوشش کی تھی اور اب بھی کر رہا ہے، سلیم ملک اور ان کے ہم زلف اعجاز احمد کوئی بزنس وغیرہ کرتے ہیں،...
  7. محمد وارث

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    سیالکوٹ میں لگ بھگ ایک سو کے قریب فیکٹریوں کو کل سے 20 فیصد استعداد کے ساتھ کھلنے اور کام کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
  8. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اٰیک مدت مدید کے بعد دوپہر کے وقت قدرتی روشنی میں مستقل اور دلجمعی کے ساتھ مطالعے کا موقع اس لاک ڈاؤن میں ملا تو اس کے لیے میں نے کتاب بھی ویسی ہی ڈھونڈنی چاہی یعنی جو پڑھے ہوئے بھی دہائیاں گزر گئی ہوں، ضخیم بھی ہو اور اردو بھی ہو سو علامہ شبلی نعمانی اور سید سلمان ندوی کی شہرہ آفاق "سیرۃ...
  9. محمد وارث

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    میں نے یہ پوچھنا تھا کہ نیچے دی گئی ہدایات کے مطابق اگر گھر سے وضو کر کے آئیں اور مسجد کے دروازے پر ہاتھوں پر سینیٹائزر مل لیں اور چونکہ زیادہ تر سینیٹائزر الکوحل یعنی شراب والے ہوتے ہیں تو اس کو ہاتھوں پر ملنے اور چھونے سے کیا وضو برقرار رہے گا یا ٹوٹ جائے گا۔ :D:D:D
  10. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی خلیل صاحب، گوگل سرچ سے میرے خیال میں مبارک حیدر کی کتابیں مل جانی چاہئیں یعنی 'تہذیبی نرگیست' اور 'مغالطے مبالغے'۔ 'پاکستانی معاشرہ' نامی کتاب ڈاکٹر مبارک علی کی ہے اور ان کی کتابیں بھی عام دستیاب ہیں۔
  11. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    ڈاکٹر مبارک علی اور مبارک حیدر دو علیحدہ شخصیات ہیں۔ ڈاکٹر مبارک علی مؤرخ ہیں اور تاریخ اور فلسفہ تاریخ پر لکھتے ہیں اور درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ مبارک حیدر انگریزی کے پروفیسر اور 'سوشل ایکٹوسٹ' ہیں اور ان کی ایک دو کتابیں ہی مشہور ہیں جیسے 'تہذیبی نرگیست' وغیرہ۔
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از سید نصیر الدین نصیر بے ذوقِ خود آگہی طلب بے کار است رمزیست کہ فاش بر اُولی الابصار است آں نورِ ازل کہ گم شدہ از کفِ تو دریاب بہ دل کہ دل حریمِ یار است خود آگہی کے ذوق کے بغیر تیری طلب، تیری تلاش بیکار ہے، اور یہ ایک ایسی رمز ہے کہ جو صاحبانِ بصیرت پر آشکار ہے۔ وہ نورِ ازل کہ جو تیرے...
  13. محمد وارث

    قرنطینہ

    اور یہ "فرہنگ عامرہ" کا عکس۔ یہ لغت عربی، فارسی، ترکی الفاظ کی لغت ہے اور تقسیم سے پہلے ہندوستان میں چھپی تھی، اس میں بھی یہ لفظ موجود ہ ہے اور یہ بات بھی نوٹ کرنے کی ہے کہ اس کے معنی صرف بحری جہازوں کی حد تک درج ہیں۔
  14. محمد وارث

    قرنطینہ

    جی میں نے بھی پہلے پہل کسی اخبار ہی میں پڑھا تھا شاید 1990 کی دہائی کے وسط میں جب انڈیا میں ایک محدود طاعون کی وبا پھیلی تھی۔ نیچے فیروز اللغات کا عکس ہے جو ظاہر ہے کئی برس پہلے چھپی ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ لفظ علمی اردو لغت میں بھی ہوگا جو کہ اس وقت میرے سامنے نہیں ہے۔
  15. محمد وارث

    مراسلہ میٹر

    پچھلے 15 سال میں آپ نے شاید دو تین بار لمبی چھٹی لی ہے، ایک بار تو یہ چھٹی کچھ سالوں کی تھی، اس وقت شاید سب سے کم اوسط رہی ہو۔ :)
  16. محمد وارث

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    اللہ ہمارے دونوں شمشاد بھائیوں کو خوش رکھے! ہم وطن شمشاد کا، قمری کا میں ہمراز ہوں اس چمن کی خامشی میں گوش بر آواز ہوں (علامہ) :)
  17. محمد وارث

    کون کس کو مس کررہا ہے 15

    ارے صاحب، سب اس وجہ سے اتنے "اُتاولے" ہو رہے ہیں کہ کہیں انجانے میں کوئی گستاخی نہ ہو جائے۔ باقی آپ کی بات درست ہے سو ہم مان لیتے ہیں شمشاد صاحب کہ آپ شمشاد صاحب نہیں! :)
  18. محمد وارث

    لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

    برا مت مانیے شمشاد صاحب، اصل میں میرے بڑے بیٹے کی عمر بھی 19 سال ہے سو مجھے "ہوکا" سا لگا رہتا ہے یہ جاننے کا کہ 19 سال کے بچے کیسی باتوں میں دلچسپی لیتے ہیں، یوں سمجھیے کہ میں اس معاملے میں معذور ہوں، ع ۔ اے شیخِ پاکدامن، معذور دار ما را! (حافظ)۔ :)
Top