یہ صورتحال تشویش ناک ضرور ہے لیکن اس کی وجہ ہے کہ محدود پیمانے پر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور وہ بھی رینڈم نہیں ہیں۔ اگر آپ ایک دن میں پانچ سو ایسے افراد کا ٹیسٹ کریں گے جن کے بارے میں پہلے ہی شک ہے اور ان کی علامات بھی ہیں اور اسکریننگ بھی ہو چکی ہے تو ظاہر ہے ان میں سے 100 تو پازیٹو نکل ہی آئیں...