میں پہلا ہاف دیکھ کر سو گیا تھا کہ پاکستان ہار رہا تھا۔ بیگم نے صبح بتایا کہ پاکستان جیت گیا ہے تو یقین نہیں آیا۔ یہ بھی علم ہوا کہ انڈین آفیشلز اپنی ٹیم کو میچ ختم ہونے سے پہلے ہی باہر لے گئے تھے اور کچھ پوائنٹس اور ریفریوں کا مسئلہ ہوا ہے اور میچ کا اختتام متنازعہ حالات میں ہوا ہے۔ ایشیا کپ کے...