نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    تعارف ساگر

    خوش آمدید ساگر صاحب۔
  2. محمد وارث

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  3. محمد وارث

    ٭ محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ محترم خلیل الرحمٰن بھائی

    واہ، بہت خوب۔ آپ کو بہت مبارک ہو خلیل صاحب۔
  4. محمد وارث

    نامعلوم سے معلوم تک کا سفر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہم اس جگہ کو "کُھرا" کہتے ہیں۔ اس پر ایک بار تفصیلی بحث پہلے بھی ہو چکی ہے، اردو متبادل ڈھونڈے سے نہیں ملتا۔ :)
  5. محمد وارث

    نامعلوم سے معلوم تک کا سفر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سیاق و سباق سے لگ رہا ہے کہ یہاں "لاہوری" کرنے سے مراد پیشاب کرنا ہے۔ باقی صاحبِ لڑی تصحیح فرمائیں۔ اور دوسرے یہ کہ اب بحث ان کے اصل مدعے سے نکل کر "لاہوری" کی طرف مڑ گئی ہے۔ :)
  6. محمد وارث

    ہماری مغرب سے دشمنی آخر ہے کیا؟

    مجھے تو یہ کالم سمجھ ہی نہیں آیا، محترمہ موصوفہ نے نہ جانے کس پس منظر میں یہ کالم لکھ مارا اور خلیل الرحمٰن قمر نہ جانے کہاں سے گھس گئے کالم میں، حالانکہ کالم کا عنوان تو تو ایک علمی تحقیق کا تقاضا کرتا ہے۔ خیر، مغرب کے علم و فضل سے ہماری کوئی دشمنی نہیں ہے۔ مغرب کی سائنس و ٹیکنالوجی سے ہماری...
  7. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کوکبم را در عدم اوجِ قبولی بودہ است شہرتِ شعرم بہ گیتی بعدِ من خواہد شدن مرزا غالب دہلوی (یومِ وفات: 15 فروری) میری قسمت کے ستارے کو مقبولیت کی بلندیاں عدم میں حاصل ہوئی ہیں، لہذا اس دنیا میں میرے کلام کی شہرت بھی میرے بعد ہی ہوگی (جب میں عدم میں ہونگا)۔
  8. محمد وارث

    لوک موسیقی پار چنا دے دسے کلی یار دی

    جی، 'دِسنا' بمعنی دکھائی دینا اور اس کے تمام مشتقات پنجابی اور سرائیکی میں عام استعمال ہوتے ہیں۔
  9. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    جی جگہ تو ان کی ہے میں سمجھا تھا آپ اوپر والے ڈھانچے کی بات کر رہے ہیں۔ :)
  10. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن سیالکوٹ کینٹ میں تو پرائیوٹ ادارے ہی زیادہ ہیں، کینٹ بورڈ والے لیز یا کرائے پر جگہ مہیا کرتے ہیں۔
  11. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    یہ واقعی فوجیوں کی زیادتی ہے۔ شاپنگ مالز ہیں، شادی ہالز ہیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہیں، پرائیوٹ اسکولز ہیں، ہسپتال ہیں، سینما ہالز ہیں، پارک اور فن لینڈز ہیں یعنی کیا کیا کچھ نہیں ہے، اب ظاہر ہے لوگ تو آئیں گے اور یہ روکیں گے یا کم از کم ان کو چیک کریں گے، ہر دو کے لیے مصیبت تو بنے گی۔
  12. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بجز غوغائے عشقِ تو درونِ دل نمی یابم بجز سودائے وصلِ تو میانِ جاں نمی دانم شیخ فخرالدین عراقی تیرے عشق کے شور و ہنگامہ و نعرہ و ہمہمہ کے سوا میں اپنے دل کے اندر اور کچھ بھی نہیں پاتا، اور تیرے وصل کے جنون و دیونگی و شوق کے سوا میں اپنی جان میں اور کچھ بھی نہیں جانتا۔ (دونوں مصرعوں کے تمام...
  13. محمد وارث

    لوک موسیقی پار چنا دے دسے کلی یار دی

    سُنوں گا تو اسے رات کو گھر میں۔ بولوں سے علم ہوا کہ یہ روایتی لوک مکالمہ ہے جو شاعر 'سوہنی' اور اسے کے 'کچے گھڑے' کے درمیان قلمبند کرتے ہیں اس پس منظر میں کہ جب عین چڑھے دریا کے بیچوں بیچ سوہنی کو علم ہوتا ہے کہ گھڑا تو کچا ہے اور دریا کا دوسرا کنارہ جہاں مہینوال ہے اور جو کنارہ سامنے ہی نظر آ...
  14. محمد وارث

    ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    ہمارے وزیراعظم صاحب کی بطور ڈرائیور خدمات شاید صرف عربیوں کے لیے مخصوص ہیں! :)
  15. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    یہ بات نہیں ہے۔ چھاؤنی فوجیوں کا علاقہ ہوتا ہے اور وہاں آنے جانے والوں کی شناخت کرنا ان کا حق ہے! مسئلہ یہ ہے کہ سو، ڈیڑھ سو، دو سو سال پہلے جب یہ چھاؤنیاں بنی تھیں تو شہروں سے باہر تھیں اور ان کے ارد گرد ویرانے تھے اب شہروں کے بیچوں بیچ ہیں اور چاروں طرف آبادیاں ہیں۔ اب عام آدمی چھاؤنیوں کو...
  16. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    آپ واقعی گھس سکتے ہیں۔ زیادہ تر وہ شکل سے حساب لگاتے ہیں کہ غیر ملکی ہوگا، آپ کو تو وہ اندر والا ہی سمجھیں گے۔
  17. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    جی بات آپ کی درست ہے، لیکن اس کا 'سورس' مصدقہ تھا۔ خیر، تفننِ طبع ہی سہی۔ :)
  18. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    سیالکوٹ کے مقامی صحافی آج اس نوٹس کو سرکولیٹ کر رہے ہیں۔ :)
  19. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    مزید بر آں، اداروں کا فرق ملاحظہ فرمائیں۔ فوجی بزورِ بازو غیر ملکیوں کو چھاؤنی کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیتے ہیں اور مہمانوں کے لیے اجازت نامہ دوڑ دھوپ کے بعد حاصل کرنا پڑتا ہے جب کہ پولیس والے اکثر و بیشتر "درخواست" کرتے ہیں کہ ہمیں بھی بتایا کریں۔ :)
  20. محمد وارث

    محفلی کافر سے ملاقات

    اجازت نامے کا ایک عکس۔ ایک مزید بات یہ کہ اس اجازت انامے کی انکوائری ملٹری انٹیلیجنس کرتی ہے اور ان کی اجازت کے بعد ہی اسٹیشن ہیڈ کوارٹر یہ پاس ایشو کرتا ہے۔ انٹیلیجنس کے ملازمان اور افسران بھی گاہے گاہے ہماری فیکٹری کا دورہ فرماتے ہیں:
Top