نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    دعائے صحت

    اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائیں اور اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔
  2. محمد وارث

    مبارکباد سید ذیشان کے 7000 مراسلے

    آپ کو مبارک ہو ذیشان صاحب محترم۔ :)
  3. محمد وارث

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    سیالکوٹ میں اسکول، کالجز ، عوامی جگہیں، پارکس، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، دکانیں وغیرہ تو حکومت نے بند کر رکھی تھیں، آج سے 14 دن کے لیے تمام فیکٹریاں بھی بند ہو رہی ہیں۔
  4. محمد وارث

    عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نہ صرف کھولی ہوئی ہیں بلکہ مسجدوں میں "سوشل سروس" بھی شروع کر دی ہے۔ سیالکوٹ کینٹ کی ایک مسجد کی چھت پر دعوتِ ولیمہ کروانے پر دلہا سمیت مسجد کی انتظامیہ پر بھی کیس ہو گیا۔ Groom, guests held in raid on Walima on Sialkot mosque's rooftop
  5. محمد وارث

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    جی میں بھی ٹیلی نار استعمال کرتا ہوں اور پچھلے کئی دنوں سے سٹے ہوم لکھا آ رہا ہے۔
  6. محمد وارث

    ’’اٹھو مرنے کا حق استعمال کرو‘‘

    اجی صاحب اس بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟ انڈیا میں بھی جنونی موجود ہیں وہاں تو شاید اس بات کا ذکر بھی نہیں ہو سکتا خاص ان حالات میں کہ جب قبضہ بھی انہی کے پاس ہے!
  7. محمد وارث

    ’’اٹھو مرنے کا حق استعمال کرو‘‘

    حق خود ارادیت تو احمد صاحب ایک ناممکن سی بات ہے۔ نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی، حق خود ارادیت کی ایک شرط یہ بھی تھی کہ پاکستان کشمیر سے اپنی ساری فوج واپس بلائے گا اور انڈیا کے بقول اس کشمیر سے بھی جو پاکستان نے چین کو دے دیا ہوا ہے، چین فوج واپس بلائے، سو اب ایسی صورتحال میں تو یہ نہیں...
  8. محمد وارث

    مبارکباد الف نظامی 15 ہزاری!

    آپ کو مبارک ہو نظامی صاحب۔
  9. محمد وارث

    ’’اٹھو مرنے کا حق استعمال کرو‘‘

    تاریخ کی ایک ستم ظریفی تو یہ ہے کہ پاکستان کی قیادت نے تقسیم کے بعد وہ موقع کھو دیا جب سردار پٹیل حیدر آباد دکن کے بدلے میں کشمیر پاکستان کو دینے کو تیار ہو گیا تھا لیکن کشمیر اور دکن دونوں کے لالچ میں پاکستانی قیادت دونوں ہی گنوا بیٹھی! باقی اب یہ مسئلہ گمبھیر ہو چکا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ...
  10. محمد وارث

    سازشی نظریات اور ان کے محرکات

    تو پھر براہِ کرم عنوان سے بھی 'پاکستانی' ہٹا دیں، بہت سے معاشرے اسی مرض میں مبتلا ہیں!
  11. محمد وارث

    سازشی نظریات اور ان کے محرکات

    کیا یہ سازشی نظریات صرف پاکستان ہی میں رائج ہیں؟ کیا یہ سازشی نظریات صرف دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والوں مسلمانوں تک ہی محدود ہیں؟ کیا غیر اسلامی معاشروں میں بھی اس طرح کے سازشی نظریات موجود ہیں؟
  12. محمد وارث

    ’’اٹھو مرنے کا حق استعمال کرو‘‘

    مسلم لیگ یا صحیح معنوں میں جناح علیہ الرحمہ تو 1946ء میں کیبنٹ مشن پلان کو بھی مان گئے تھے جس کے تحت گروپس کی شکل میں صوبوں نے مرکز کے ساتھ اکھٹے رہنا تھا لیکن کانگریس کو یہ بھی منظور نہ ہوا۔ باقی قتل و غارت تو ہونی ہی تھی کہ جس فارمولے کے تحت ہند تقسیم ہو رہا تھا اسی فارمولے کے تحت پنجاب اور...
  13. محمد وارث

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    اور یہ بھی کہ سیالکوٹ کی کئی ایک فیکٹریوں نے اپنے اپنے ملازمین کے لیے خود ماسک تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں اور ان کو مفت دے رہے ہیں۔ :)
  14. محمد وارث

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    آج سیالکوٹ ایئر پورٹ کے دو ملازمین کو علامات ظاہر ہونے پر کورونا کے شبے میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، دو دن پہلے بھی کچھ ایرانی زائرین کو اسی شبے میں ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ابھی تک سیالکوٹ سے کسی کنفرمڈ کیس کی اطلاع نہیں ہے۔
  15. محمد وارث

    ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی

    جی نہیں، "کرونا زندہ باد، وائرس مردہ باد"۔ :)
  16. محمد وارث

    ملک بھر میں یکم جون تک تمام امتحانات ملتوی

    میرے دونوں بیٹوں کی شکلیں دیکھنے والی ہیں آج کل، باچھیں کھلی ہوئی ہیں اور ہواؤں میں اڑتے پھر رہے ہیں، ایک کے دسویں کے تین پرچے ہوئے تھے اور باقی رک گئے، دوسرے کے اگلے مہینے بارہویں کے ہونے تھے اور وہ شاید اب جون تک ملتوی ہو گئے ہیں، اس پر مستزاد یہ کہ ہماری بیوی کی جان کی دشمن بلی نے گھر میں تین...
  17. محمد وارث

    بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    آپ بھی درست کہتے ہیں بھائی، بس دل اچاٹ سا ہے۔ ایک تو مر جانے کرونے نے تنگ کیا ہوا ہے اس شکل میں کہ بیوی نے اضافی پابندیاں لگا دی ہیں، ہاتھ دھو یہ کرو وہ نہ کرو وغیرہ، دوسرے یہ کہ ایک دم دنیا میں چالیس پچاس کروڑ وائرلوجسٹ پیدا ہو گئے ہیں جو ہماری جان نکال کر ہی دم لیں گے اور رہی سہی کسر اردو محفل...
  18. محمد وارث

    بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

    کہاں کا چھپنا چھپانا بھائی، ہمیں تو ایک چھٹی تک نہ کروا سکا یہ مر جانا کرونا۔ :)
Top