نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    نواز شریف لندن میں خیریت سے

    اس سے ایک بات تو ثابت ہوتی ہے کہ دونوں پارٹیاں خواہ مخواہ شور مچا رہی ہیں حالانکہ سب کچھ ان کی مرضی سے ہوا ہے۔ ایک کہتا تھا کہ ان کو چھوڑوں گا نہیں چاہے کچھ ہو جائے، دوسرا کہتا تھا کہ مر جاؤں گا لیکن جاؤں گا نہیں، اب دونوں اپنی اپنی جگہ آرام سے خوش بیٹھے ہیں، ہاں حوارین کے درمیان سر پھٹول جاری...
  2. محمد وارث

    نواز شریف لندن میں خیریت سے

    اللہ کی مرضی جناب!!!
  3. محمد وارث

    نواز شریف لندن میں خیریت سے

    لندن نہ ہو گیا ابنِ مریم سا کچھ ہو گیا کہ پاکستان میں ایک "قریب المرگ" شخص لندن میں سڑک پر ہشاش بشاش بیٹھا موسم اور کافی انجوائے کر رہا ہے، اللہ اکبر!
  4. محمد وارث

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    غالب کا شہرہ آفاق شعر ہے، حیرت ہے آپ کی نظر سے نہیں گزرا: اک نو بہارِ ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ چہرہ فروغِ مے سے گلستاں کیے ہوئے!!!
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفتم مرو بجز دلِ من در دلِ کسی گفتا کہ ایں خرابہ کجا منزلِ من است حُسین پژمان بختیاری میں نے کہا کہ میرے دل کے سوا کسی اور کے دل میں مت جا، اُس نے کہا کہ یہ ویرانہ کہاں میری منزل ہے۔
  6. محمد وارث

    کوئی اس دل میں ترے بعد نہیں آئے گا

    عمدہ غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، بہت خوب۔
  7. محمد وارث

    ناموں کی انوکھی لغت

    نقیبی صاحب، شاہ صاحب نے اس جملے کو ہائی لائٹ کیا تو دیکھا کہ ترکیب "اپنے رُخِ یار" درست نہیں اور اس کی تبدیل شدہ شکل "اپنے دوست کے رُخِ یار" سے بھی کوئی بات نہیں بنی، اس کو صرف رخ یار لکھیے یعنی: یہ سننا تھا کہ وہ ایسے رخصت ہوئے کہ آج تک ہم رخ یار کے درشن سے محروم ہیں۔ "درشن" بھی درست ہے...
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دوست بر ما نگراں از سرِ شفقت بگذشت خاک بُودیم ز فیضِ نظر اکسیر شدیم نظیری نیشاپوری دوست ہم پر شفقت کی نظر ڈالتا ہوا گذرا، ہم خاک تھے لیکن اس فیضِ نظر سے اکسیر ہو گئے۔
  9. محمد وارث

    عظمیٰ خان: اداکارہ کے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں اور تشدد کرنے کے الزامات، مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ

    یہاں سچی بات تو شاید کسی "انھے کھوہ" میں اتر جاتی ہے؟ ایک طرف حالت اعتکاف میں ایک مظلوم نہتی کمزور عورت ہے اور دوسری طرف شراب کوکین غیر ازدواجی تعلقات، اللہ ہی جانے کون بشر ہے!
  10. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    جنرل ضیا کی خوبیوں تک کون پہنچ سکتا ہے؟ نماز کے انتہائی پابند، پورے ملک میں نظام صلوۃ کمیٹیاں بنا کر لوگوں کو نماز کی طرف راغب کیا لیکن مرحوم کی اصل خوبی یہ تھی کہ کابینہ کی جاری میٹنگ سے اٹھ کر نماز کے لیے چلے جاتے تھے لیکن کبھی کسی ساتھی کو یہ نہیں کہا کہ آؤ نماز پڑھیں۔ روزوں کے انتہائی...
  11. محمد وارث

    عمران خان کی نتھیا گلی کی پرانی تصاویر استعمال کرکے پروپیگنڈا کرنیکی کوشش بے نقاب

    شکریہ آپ کا درستی کے لیے اور میں نے ناقص املا کی ریٹنگ ختم کر دی ہے۔ کاذب کی غلط املا "کازب" لکھی گئی تھی اس لیے آپ کی توجہ کے لیے یہ ریٹنگ کی تھی۔
  12. محمد وارث

    ناموں کی انوکھی لغت

    واقعی نادر تجویز ہے اور آپ ہی کے ذہنِ رسا میں آ سکتی تھی قبلہ! بہت خوب۔ :) لیکن لوگ اس معاملے میں توہم پرست ثابت ہوئے ہیں۔ مغل بادشاہوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے ہاں سورہ یٰسین کی تلاوت نہیں کی جاتی تھی کیونکہ یہ سورہ قریب المرگ شخص کے پاس تلاوت کی جاتی ہے۔
  13. محمد وارث

    عمران خان کی نتھیا گلی کی پرانی تصاویر استعمال کرکے پروپیگنڈا کرنیکی کوشش بے نقاب

    اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سما ٹی وی میں ہوشیار لوگوں کی نوکری نکلنے والی ہے کیونکہ اگر وہ صرف یہ لکھ دیتے کہ تصویروں کے ساتھ "فائل فوٹو" لکھنے سے رہ گیا تو معاملہ صاف ہو جاتا کہ صحافت کی یہ ایک نارمل سی بات ہے۔ خبر درست ہے، وزیر اعظم صاحب اپنی بیوی اور سسرالی رشتے داروں کے ساتھ اگر نتھیا گلی ہی میں...
  14. محمد وارث

    کرنل کی اہلیہ کے ہاتھوں اہلکار کی بے عزتی‘ کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

    تعفن زدہ معاشرہ ہے بدبو تو اٹھے گی۔ منافقوں کی بھی کمی نہیں ہے، نوجوانوں کی لائنیں فوج میں افسر بھرتی ہونے کے لیے اسی "ٹشن" اور "ٹیکے" کی وجہ سے لگتی ہیں۔ ایک چھوٹی سی مثال، بلوچستان کے ایک مولانا صاحب ہیں، فوج کے خلاف ہر وقت اور ہر فورم پر بولتے ہیں (ٹھیک ہی کہتے ہونگے، اس سے غرض نہیں)، دھرنے...
Top