نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از شیخ ابوسعید ابوالخیر اے چرخ بسے لیل و نہار آوردی گہ فصلِ خزاں و گہ بہار آوردی مردانِ جہاں را ہمہ بردی بہ زمیں نامرداں را بروئے کار آوردی اے (بے رحم) آسماں، تُو بہت سے لیل و نہار لایا، کبھی موسمِ خزاں تو کبھی بہار لایا، اِس دنیا کے جتنے شجاع و بہادر، کام کے مرد تھے ان کو تو تُو زیرِ...
  2. محمد وارث

    ڈئیر سنتھیا ! یہ تم کہاں پھنس گئیں

    کیا یہ سارا قضیہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ اعظم کی باری دینے کا نقطہ آغاز ہے؟
  3. محمد وارث

    اللہ صحت دے۔

    اللہ صحت دے۔
  4. محمد وارث

    حافظ حاجی وارث علی شاہ اور سرسید احمد خان

    بالکل درست بات ہے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ سر سید استنجے کے ڈھیلے ڈھونڈنے کے طریقے بتانے والے اسلامی ٹھیکیداروں سے زیادہ کام کے آدمی تھے!
  5. محمد وارث

    حافظ حاجی وارث علی شاہ اور سرسید احمد خان

    مسئلہ یہ ہے کہ آج بھی "سکہ بند" مسلمان سر سید احمد خان کو کافر ہی سمجھتے اور کہتے ہیں اس وجہ سے کہ انہوں نے قرآن کی ایک نئی ،مختلف ا ور منفرد تفسیر کر دی تھی جو کہ ظاہر ہے کہ ان کی غلطی تھی لیکن ان کی نیت درست تھی سو میرے نزدیک ان کا درجہ ایک مجتہد کا ہے اور مجتہد کی غلطی بھی صائب سمجھی جاتی...
  6. محمد وارث

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    سر سید کی سوچ کے ارتقا کے بھی کئی دور ہیں، یہ رسالہ ان کے اوائل کے دور کا ہے۔ 1857ء کے واقعات اور اس کے بعد مسلمانوں کے استحصال پر ان کی سوچ بدلی تھی اور سر سید نے جدید تعلیم کی ترغیب دی۔ اسی پہلے دور کی بات ہے، سر سید نے مغلوں پر ایک کتاب لکھی تھی اور غالب سے کہا کہ اس پر تقریظ لکھ دیں، غالب نے...
  7. محمد وارث

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    چلیں کسی معاملے میں تو امام احمد رضا صاحب نے سر سید احمد کی تائید کی، ظاہر ہے سر سید کی کتاب پہلے کی ہے! :)
  8. محمد وارث

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ امام احمد رضا کی کتاب سر سید احمد کی کتاب کے خلاف لکھی گئی تھی ان کے لیے عرض ہے کہ سر سید احمد خان نے تو خود زمین کی حرکت کے ابطال (رد) میں ایک رسالہ لکھا تھا، یہ 1848ء کا قصہ ہے جب سر سید احمد خان ابھی "سر" نہیں ہوئے تھے۔ پس ثابت ہوا کہ امام احمد رضا کی کتاب سر سید کی...
  9. محمد وارث

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    بہت خوب ظہیر صاحب قبلہ، جزاک اللہ۔
  10. محمد وارث

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    امام صاحب کے رسالے کے عنوان میں چونکہ "ردِ حرکتِ زمین" کے الفاظ ہیں اس لیے لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ کتاب صرف زمین کی حرکت کے رد میں ہے۔ کتاب کو اگر ایک نظر ہی دیکھا جائے (گو زبان انتہائی دقیق ہے اس وجہ سے کہ اس میں عام سائنسی ٹرمز کے دقیق عربی مترادفات لکھے گئے ہیں جن سے اب شاید کوئی بھی مکمل...
  11. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    فرقان احمد صاحب کدھر غائب ہیں، بہت عرصے سے نظر نہیں آئے۔
  12. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    آفریدی نے بھی کوئی ورلڈ کپ جیت رکھا ہے؟
  13. محمد وارث

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    چوہدری صاحب عقیدت مند تو ہم بھی ہیں، "اللہ کے فضل" سے ایک بریلوی گھرانے میں پیدا ہوا تھا اور بچپن میں جمعے کی نماز کا خاص اہتمام صرف اور صرف اعلیٰ حضرت کے مشہور و معروف و مقبول سلام کو با جماعت پڑھنے کے لیے کیا جاتا تھا۔ لیکن اندھی عقیدت کا کیا کیا جائے؟ ہم اہلِ سنت مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ...
  14. محمد وارث

    نواز شریف لندن میں خیریت سے

    آپ نہ جانے کیوں ہر پاکستانی معاملے میں مغرب کو گھسیٹ لیتے ہیں بیچ میں۔ یہاں کی سیاست کی بات ہے تو مثال بھی یہیں کی پیش کریں، مغرب کے اپنے سیاسی مسئلے مسائل ہونگے۔
  15. محمد وارث

    نواز شریف لندن میں خیریت سے

    خوب ہے خلیل صاحب، چوتھے مصرعے میں "چنی" کی املا چنیں کر لیں، اور اسی میں اب اور اُن کی تکرار بھی کھل رہی ہے، دونوں کو شامل کر لیں جیسے: اب چنیں کرتے بنے اُن کو، نہ اِن کو ہی چُناں :)
  16. محمد وارث

    نواز شریف لندن میں خیریت سے

    جان دیو پائین! آپ نے کبھی شطرنج کھیلی ہے؟ بادشاہ، ملکہ، گھوڑا، فیل سبھی بہت اڑیل اور ضدی ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات تو پیادے تک ایسے اڑیل ہوتے ہیں کہ شہ مات تک بازی پہنچا دیتے ہیں لیکن سب کسی کی انگلی کسی کے ابرو کے اشاروں پر ناچ رہے ہوتے ہیں۔ پنجابی کی ایک کہاوت یاد آ گئی ، بلا تشبیہ و بلا مماثلت...
  17. محمد وارث

    نواز شریف لندن میں خیریت سے

    جی آ، دم مست قلندر دھر رگڑا :)
  18. محمد وارث

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    چوہدری صاحب برصغیر کی بات ہے تو برصغیر میں تو "اعلیٰ حضرت" سے بڑی ہستی کوئی نہیں، کس کی مجال ہے کہ اعلیٰ حضرت کے کہے پر انگلی دھر سکے اور جب اعلیٰ حضرت نے فرما دیا کہ زمین ساکن ہے تو زمین کی یا کم از کم برصغیر کی زمین کی کیا مجال کہ اپنی جگہ سے دم بھی مار جائے!
Top