نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    اردو محفل کے پروگرامرز یہا ں کے ارکان کے سروں کے تاج ہیں، پچھلی ڈیڑھ دہائی میں اردو اور اس محفل کی جتنی بے لوث خدمت انہوں نے کی ہے اردو کمپیوٹنگ کی دنیا میں شاید ہی کسی نےکی ہو۔ ایسے پروگرامرز کی عظمت کو سلام ہے۔ لیکن یہ سپیمرز ، ان کو آئینہ دکھلایا تو برا مان گئے۔ میں نے کب لکھا تھا کہ میں آپ...
  2. محمد وارث

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    وہ ایک فلمی گانا اور ایک انگریزی کہاوت بیک وقت یاد آ گئے سعد صاحب، "سپیمر کو سپیمر کہا تو برا مان گئے"۔ :LOL:
  3. محمد وارث

    رضا بکارِ خویش حیرانم اغثنی یارسول اللہ از امام احمد رضا بریلویؒ

    آپ نے درست فرمایا سید صاحب قبلہ، امام صاحب واقعی بہت اچھے شاعر تھے۔ تلمیحات، تشبیہات اور الفاظ پر قدرت بے مثال ہے۔
  4. محمد وارث

    رضا بکارِ خویش حیرانم اغثنی یارسول اللہ از امام احمد رضا بریلویؒ

    شکریہ چوہدری صاحب۔ الحمد للہ نعت شریف کے سارے اشعار کا ترجمہ مکمل ہو گیا۔ آج کے دن اس سے اچھا کام میرے لیے ہو نہیں سکتا تھا اور یہ سب آپ کی تحریک سے ہوا، جزاک اللہ برادرم۔
  5. محمد وارث

    رضا بکارِ خویش حیرانم اغثنی یارسول اللہ از امام احمد رضا بریلویؒ

    گُنہ بر سر بلا بارَد دِلَم دردِ ہوا دارَد کہ دانَدْ جُز تو دَرمانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ میرے سر پر گناہوں کی بلا برس رہی ہے اور میرے دل میں ہوا و ہوس کا درد ہے، آپ کے سوا بھلا کون میرا درمان کر سکتا ہے سو میری مدد کیجیے یا رسول اللہ۔ اگر رانی و گر خوانی غُلامَم اَنْتَ سُلْطَانِی دِگر...
  6. محمد وارث

    رضا بکارِ خویش حیرانم اغثنی یارسول اللہ از امام احمد رضا بریلویؒ

    بَکارِ خَویْش حَیرانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ پَریشانَم پریشانَم اَغِثْنِیْ یَا رَسُوْلَ اللہ میں اپنے کاموں (کار و بار حیات پر) حیران و پریشان ہوں، میری مدد کو پہنچیے، یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)۔ میں پریشان ہوں، پریشان ہوں، میری مدد کو پہنچیے یا رسول اللہ۔ نَدارَم جز تو...
  7. محمد وارث

    رضا بکارِ خویش حیرانم اغثنی یارسول اللہ از امام احمد رضا بریلویؒ

    شکریہ چوہدری صاحب ٹیگ کرنے کے لیے۔ یہ نعت اصل میں فارسی اور عربی دونوں زبانوں میں ہے اور امام صاحب نے اس میں فارسی اور عربی ضمیریں استعمال کی ہیں جو ترجمے کو اور مشکل بنا رہی ہیں اور مجھے خیر دونوں زبانوں آتی بھی نہیں، سو سب اشعار کا ترجمہ تو شاید نہ کر سکوں لیکن تبرک کے طور پر کچھ اشعار کا...
  8. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    قیدِ با مشقت کے بیس سال، الامان و الحفیظ۔ گویا: ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں "سالِ گراں" اور :)
  9. محمد وارث

    اگر آپ کو پوری زندگی کہا جائے صرف ایک ہی کھانا کھاؤتو کون سا کھانا کھانا پسند فرمائیں گے آپ ؟

    اوہ اچھا۔۔۔۔۔ میں اب سمجھا کہ میری بیوی اپنے گمان میں مجھے مرزا غالب ہی سمجھتی ہے۔ :)
  10. محمد وارث

    اساتذہ کا مذاق اڑانا نجی یونیورسٹی کے طلبا کو مہنگا پڑ گیا

    کچھ طالب علموں کے گریڈز کم کیے گئے ہیں اور ان کا ایک ایک سیمسٹر بھی ضائع کیا گیا ہے، یہ بہت زیادتی کی بات ہے۔۔ "مذاق اڑانے" کی نوعیت کا علم نہیں ہے لیکن جو کچھ بھی تھا کم از کم یہ گریڈ اور سیمسٹر والی سزائیں ظالمانہ ہیں۔ یہ سزا ان طالب علموں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کے لیے بھی ہے جن کا ظاہر ہے...
  11. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ بلاوجہ۔۔۔۔۔

    یہ بھی خوب ہے ذوالقرنین صاحب کہ آپ کی وجہ "بلا" ہے، میرے خیال میں تو "بلی" ہونا چاہیئے تھا۔ :)
  12. محمد وارث

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    "اکثر" بھی نہیں، بلکہ یوں کہنا چاہیئے تھا کہ کچھ محفلین کنفیوزڈ ہیں۔
  13. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ محفل فورم کی پندرہوں سالگرہ کے موقعے پر

    شکریہ اس تحریر کے لیے برادرم نبیل ۔ آپ کو، دیگر بانیانِ محفل اور تمام محفلین کو اردو محفل کی سالگرہ مبارک۔ :)
  14. محمد وارث

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    ای میل سپیمرز کو روکنے کے لیے پچھلی ڈیڑھ دو دہائیوں میں بہت کام ہوا ہے اور لا تعداد فلٹرز بھی متعارف ہوئے اور یہ مسئلہ بہت حد تک کنٹرول میں ہے۔ لیکن موبائل سپیمز کو روکنے کے لیے کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوا، لے دے کے نمبر کو بلاک کرنے کا ایک آپشن ہوتا ہے اور یہ "پروفیشنل حرکتیے" نمبر بدل بدل کر...
  15. محمد وارث

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    ع - تری آواز مکے اور مدینے! :)
  16. محمد وارث

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    یہ تو میں کرتا ہی ہوں لیکن یہ بھی 'پروفیشنل' ہوتے ہیں، چہرے یعنی نمبر بدل بدل کر اوچھی حرکتوں پر اڑے ہی رہتے ہیں۔ :)
  17. محمد وارث

    متفرق پائتھون کے ذریعے واٹس ایپ ویب کو آٹو میٹ کرنا۔

    کیا یہاں کوئی ایسا پروگرام بنانے کی بات ہو رہی ہے جس سے صارفین کو ناجائز تنگ کیا جاتا ہے اور الا بلا اور 'لٹرم پٹرم' قسم کی مارکیٹنگ کی جاتی ہے؟ کیا کوئی صاحب صارفین کے نکتہ نظر سے بھی بات کر سکتا ہے؟ ایسے سپیمرز کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ فی الوقت میرے پاس تو معذرت کے ساتھ مغلظات کے علاوہ اور...
  18. محمد وارث

    غالب کی ایک مشکل غزل

    آپ کا اشارہ شاید ان تین اشعار کی طرف ہے قبلہ ظہیر صاحب: شمارِ سبحہ،مرغوبِ بتِ مشکل پسند آیا تماشائے بہ یک کف بُردنِ صد دل، پسند آیا بہ فیضِ بے دلی، نومیدیِ جاوید آساں ہے کشائش کو ہمارا عقدہِ مشکل پسند آیا ہوائے سیرِ گل، آئینہِ بے مہریِ قاتل کہ اندازِ بخوں غلطیدنِ بسمل پسند آیا اور عام...
  19. محمد وارث

    غالب کی ایک مشکل غزل

    غالب کی ایسی ہی متضاد اداؤں ہی کی تو ساری دنیا دل و جان سے قتیل ہے: نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی پروا گر نہیں ہیں مرے اشعار میں معنی، نہ سہی اور گنجینۂ معنی کا طلسم اس کو سمجھیے جو لفظ کہ غالب مرے اشعار میں آوے
  20. محمد وارث

    غالب کی ایک مشکل غزل

    آپ بالکل درست فرما رہے ہیں۔ جیسا کہ عرض کیا تھا ایک دوست کی بہت پرانی ایک "دوستانہ" حرکت یاد آ گئی جو ظاہر ہے غالب ہی کے حوالے سے تھی تو دوست کو بھی یاد کر لیا اور غالب کو بھی۔ :)
Top