نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    غالب کی ایک مشکل غزل

    مجھے برسوں پہلے کا فاتح صاحب کا یہ تھریڈ یاد آ گیا۔ :) سوزشِ دل تو کہاں اس حال میں جان و تن ہیں سوزنِ جنجال میں چشمِ بینا چشمہء منقار ہے دقّتِ افعال ہے اقوال میں نور کا عالم پری ہو یا کہ حور ہے صفائی سیم تن کی کھال میں ہم نفس کہنا غلط ہے گاؤ میش روغنِ گُل بیضہء گھڑیال میں غالبِ تیرہ دروں...
  2. محمد وارث

    تعارف تعارف

    فیس بُک کے عادی شعراء کرام کا یہاں دل ویسے کم کم ہی لگتا ہے لیکن اگر باقاعدگی سے تشریف لاتے رہے تو امید ہے کہ یہاں بھی گھل مل جائیں گے۔
  3. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید اقرار مصطفیٰ صاحب۔
  4. محمد وارث

    غالب کی ایک مشکل غزل

    آپ خیر مکالمے کو اپنی مرضی کا رنگ دے رہے ہیں۔ "مشکل" ہونا تو ایک طرف رہا، آپ اس بات پر غور فرمائیے کہ یہ غزل کسی حادثے کی وجہ سے دیوانِ غالب میں شامل ہونے سے نہیں رہ گئی بلکہ غالب کو خود لگا تھا کہ دیوان میں نہ ہو تو اچھا ہے۔ باقی اگر "مشکل مشکل" کھیلنا ہے تو معذرت کے ساتھ غالب کے موجودہ دیوان...
  5. محمد وارث

    غالب کی ایک مشکل غزل

    مشکل کلام تو غالب کے موجودہ متداول دیوان میں بھی ہے اور جو نوائے سروش کی مدد کے بغیر سمجھ میں بھی نہیں آتا لیکن یہ غزل تو بس۔۔۔۔۔۔۔زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتے ہیں کہ غالب کے لڑکپن کی مشق سخن ہے جسے غالب نے خود بھی اس قابل نہ سمجھا کہ اپنی پختہ شاعری کے ساتھ شامل کرتے۔ ویسے نہ جانے کیوں آپ اس...
  6. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    آپ کی باتیں بہت حد تک درست ہیں خلیل صاحب۔ لیکن شاید دوسرے احباب یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اصلاح لینے والے میں بھی تو کوئی "جوہر" ہونا چاہیئے، ہیرے کو تراشیں گے تو ظاہر ہے ماہرین ہی لیکن اس میں اپنی بھی تو کوئی چمک دمک ہونی چاہیئے۔ اصلاح کے متمنی کو بحروں کا علم نہ ہو، اور عام طور پر ہوتا بھی نہیں...
  7. محمد وارث

    غالب کی ایک مشکل غزل

    میرے خیال میں غالب نے خود ہی اس غزل کو رد کر دیا تھا اور متداول نسخوں میں صرف مقطع ملتا ہے۔ غالب نے اپنے اوائل کے زمانے کی کئی ایک غزلیں اپنے دیوان میں شامل نہیں کئی تھیں لیکن محققین بھلا ایسا کام چھوڑتے ہیں، ڈھونڈ ڈھونڈ کر وہ غزلیں نکال لائے جو غالب خود ہی چھوڑ چکے تھے۔ خیر، شرح کے قابل کم از...
  8. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    سالگرہ پر تجاویز کی باری آئی تو سب 'چور سپاہی' اور 'تیرا شہید میرا شہید' کھیلنے نکل پڑے، ارے صاحبان نقیبی صاحب کا تھریڈ بھی تو پڑا ہے راہوں میں۔ :)
  9. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    بہت مبارک ہو نقیبی صاحب، املا پولیس میں ایس ایچ او کا عہدہ! :)
  10. محمد وارث

    واہ واہ واہ

    واہ واہ واہ
  11. محمد وارث

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی سے مثبت ہو گیا

    ٹھیک ہے یہ خسارہ فی الفور تو قرضوں اور امدادی رقوم سے درست ہوا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ یہ ایک "اچھی خبر" بھی ہو۔ اس خسارے کا کم ہونے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ درآمدات کم ہو رہی ہیں اور چونکہ پاکستان کی برآمدات کا ایک بڑا حاصل انہی درآمدات پر ویلیو ایڈیشن پر مبنی ہے اور یہ سارا "سرکل" یعنی درآمد...
  12. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    آپ اپنے روایتی صدارتی خطبے کی بابت بتائیے کہ ارشاد فرما رہے ہیں یا اس سال بھی گول کرنے کا ارادہ ہے۔ :)
  13. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    کیوں نہیں چوہدری صاحب، اب اگر کوئی آپ کو یا مجھے دعا دے "لا چار" کی تو دعا کی دعا اور تفریحَ طبع کی تفریح طبع، اللہ اللہ۔ :)
  14. محمد وارث

    گزشتہ دو ماہ میں وفات پانے والے علماء ومشائخ (20 جون 2020ء)

    یہ سامنے کی بات تھی جاسم صاحب، اور اسی طرح اوپر فہرست میں، "دار العلوم" اور "دیو بند" اور "قاطع رافضیت" وغیرہ الفاظ سے سب سمجھ میں آ جاتا ہے لیکن آپ ٹھہرے "عارف"، آپ کو یہ باتیں جاننے کی کیا ضرورت بھلا۔ :)
  15. محمد وارث

    گزشتہ دو ماہ میں وفات پانے والے علماء ومشائخ (20 جون 2020ء)

    یہ تو پھر ایک فہرست ہے چوہدری صاحب جب کہ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ یہاں اردو محفل میں بھی لوگ، "انا للہ۔۔۔۔۔۔۔" بھی صرف اپنے فرقے کی اموات والے تھریڈ میں پڑھ رہے ہیں، اللہ اللہ!
  16. محمد وارث

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    آپ کا دیدار ہو گیا قبلہ، اس سے بڑی تیاری اور کوئی کیا ہوگی۔ :)
  17. محمد وارث

    گزشتہ دو ماہ میں وفات پانے والے علماء ومشائخ (20 جون 2020ء)

    شکریہ محترم، چونکہ اس میں ایک ہی مکتبہ فکر کے علما کا نام تھا اس لیے پوچھ لیا۔ :)
Top