نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    مطلب اگر سگریٹ نوشی کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے زیادہ کھانسی آ رہی ہو تو دوا کی غرض سے علاج کے لیے برانڈی کا ایک آدھ پیگ حلال ہے؟ ;)
  2. محمد وارث

    تاسف بالی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ انتہائی اچھے اداکار تھے، افسوس ہوا ان کی وفات کا سن کر۔ انکی والدہ کا انتقال بھی چند دن قبل ہوا تھا۔
  3. محمد وارث

    املی کی چٹنی

    مزیدار چیز معلوم ہو رہی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بنے گی کیسے۔ کوئی املی چھوڑے گا تو چٹنی بنے گی۔ :)
  4. محمد وارث

    مبارکباد محمد احمد بھائی کے گھر کھلا ایک اور پھول

    ماشاءاللہ۔ آپ کو بہت مبارک ہو احمد صاحب۔ :)
  5. محمد وارث

    فکسنگ اسکینڈل؛ عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد

    رمیز راجہ کا بیان بھی اچھا ہے، موصوف کا کہنا ہے کہ ان جواریوں پر صرف کرکٹ کھیلنے کی پابندی نہیں لگنی چاہیئے بلکہ ان پر کرمنل کیس چلا کر ان کو جیل بھی بھیجنا چاہیئے۔
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیم از وفا مدار و بدہ وعدۂ کہ من از ذوقِ وعدۂ تو بہ فردا نمی رسم میلی ہروی میرے ساتھ صرف وصل کا وعدہ کر لے اور اس وعدے کو پورا کرنے سے مت ڈر کیونکہ میں تیرے وعدے کے ذوق و شوق اور خوشی ہی سے (مر جاؤں گا اور) وعدے کے وقت تک نہیں رہ پاؤں گا۔
  7. محمد وارث

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    عجیب آدمی ہیں آپ، آپ نے تو مفتی اپنی چھیڑ بنوالی ہے حالانکہ شعر میں کہیں اس کا ذکر تک نہیں اور مجھ سے تشریح پر تشریح مانگ رہے ہیں۔ مجھے معاف رکھیں براہِ مہربانی کہ میری مفتیوں، مولویوں، باپاؤں سے کوئی راہ و رسم نہیں ہے۔ "سلاما"!
  8. محمد وارث

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    جس شعر کا آپ نے اقتباس لیا ہے اس میں کہیں دُور دُور تک "مفتی" کا ذکر نہیں ہے، پھر دیکھیے اور غور سے دیکھیے۔ اور یہ بیدل کے ایرانی دیوان کے مطابق ہے۔ گوگل پر اس شعر کا ترجمہ تلاشتے ہوئے یقینی طور پر آپ میرے ہی ایک پوسٹ کردہ شعر تک پہنچے ہونگے جو اسی محفل پر ہے اور اس میں "یعنی" کی بجائے "مفتی"...
  9. محمد وارث

    مبارکباد منتظم اعلیٰ 25ہزاری!

    آپ کو مبارک ہو صدیقی صاحب۔
  10. محمد وارث

    چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

    کس دنیا میں رہتے ہیں عارف صاحب؟ بزنس مین تو سگے بھائیوں سے بھی فیور کے بدلے میں فیور لے لیتے ہیں ۔ وہ کامیاب بزنس مین نہیں جو ایک سے دو اور دو سے دس نہ بنا سکے اور عمران خان کے سارے "امیر دوست" انتہائی کامیاب بزنس مین ہیں!
  11. محمد وارث

    غزل: چاک کرتے ہیں گریباں اس فراوانی سے ہم ٭ احمد جاوید

    کاروبارِ زندگی سے جی چراتے ہیں سبھی جیسے درویشی سے تم مثلاً جہاں بانی سے ہم کیا عمدہ شعر ہے ،واللہ۔ :)
  12. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اکبر کے سیکولر یعنی سیاسی معاملات انتہائی کامیاب تھے اور یہ بھی کہ مسلمان حکمرانوں میں قرنِ اول میں خلافتِ راشدہ کے بعد ہی سے سیکولر اور مذہبی معاملات الگ الگ ہو گئے تھے۔
  13. محمد وارث

    چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف

    ارے خلیل صاحب! اٹھارہ اٹھارہ، بیس بیس، پچیس پچیس سال کے نوجوان پاکستانی کیا پہچانیں گے جب پچاس پچاس، ساٹھ ساٹھ، ستر ستر سال کے گرم و سرد چشیدہ، بزرگانِ جہاں دیدہ آج تک نہ پہچان سکے۔ :)
  14. محمد وارث

    نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

    نَبری گماں کہ یعنی بہ خدا رسیدہ باشی تو ز خود نرفتہ بیروں، بہ کجا رسیدہ باشی بیدل
  15. محمد وارث

    کیا سلیم ملک کو بھی دوسرا موقع ملنا چاہیے؟

    شاید آپ درست کہہ رہے ہیں، چند ہی سالوں میں موبائل فون ، ڈش انٹینا اور کیبل ٹی وی آگے پیچھے پاکستان کے بڑے شہروں میں بہت تیزی سے پھیل گئے تھے۔ ویسے ڈش انٹینا سے مجھے ایک بہت پرانی جنگ اخبار کی خبر یاد آ گئی اور جو اکثر مواقع پر یاد آتی ہے، وہ اسی بارے میں تھی کہ پاکستان میں دو ڈش انٹیناز ہیں...
Top