مجھے حیرت ہے کہ سانحہ کوئٹہ کولوگوں نے غلط طور پر کیوں فرقہ وارانہ رنگ دے کر پیش کرنا شروع کردیا ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال کا پس منظر شیعہ سنی جھگڑا نہ کبھی تھا اور نہ آج ہے۔ وہاں ”پاکستان سے آزادی“ کی جنگ لڑی جارہی ہے۔ اور اس جنگ میں ”مجاہدین آزادی“ کی راہ میں دو ہی قوتیں حائل...