نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اصلاً تو غالباً بچھونا ٹائپ ہی کوئی چیز ہوتی ہے، ہماری طرف عرف میں لنگوٹ کو کہا جاتا تھا۔ مجھے خود بھی ٹھیک سے یاد نہیں کیونکہ بچپن میں ہی دیکھے تھے، جبکہ ڈائپرز اتنے عام اور سستے نہیں ہوئے تھے۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    ڈائپرز کے تذکرے سے نہالچے یاد آگئے۔ اب تو تقریباً معدوم ہی ہو چکے ہوں گے :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    عین ممکن ہے ۔۔۔ اکبر کا دور آتے آتے یورپی تاجر، خصوصاً پرتگیزی بحرِ ہند کے تجارتی راستوں پر اچھا خاصا تسلط قائم کر چکے تھے، اور ساحلی علاقوں میں ان کے تجارتی قلعے اور کوٹھیاں بھی قائم ہوچکی تھیں۔ گویا یورپیوں سے تجارت تو شروع ہو چکی تھی۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    ہاہاہا ۔۔۔ افیون بھی ہوسکتی ہے :) ویسے کئی مورخین کا یہ دعویٰ ہے کہ انگریز کی حکومت سے قبل برصغیر میں بھنگ کا نشہ کرنا قابلِ تعزیر جرم نہیں ہوا کرتا تھا :) انگریزوں نے اپنی پراڈکٹ یعنی تمباکو کی مارکیٹ بنانے کے لئے بھنگ کو نشانہ بنایا ۔۔۔ واللہ اعلم :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    گویا دیسی تمباکو صحت کے لئے مضر نہیں؟؟؟ :) ویسے مجھے ایک بات کا تجسس ہے کہ برصغیر میں حقے کا رواج کب پڑا؟ تمباکو تو دنیا بھر میں یورپیوں نے امریکا سے متعارف کروایا تھا، اگر حقہ برصغیر میں تمباکو کی آمد سے قدیم تاریخ رکھتا ہے تو تمباکو سے قبل اس میں کیا استعمال کیا جاتا تھا؟
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

    اڈا شاملِ فہرست نہیں ہوا ابھی تک! ہماری والدہ نے کافی استعمال کیا ہے سلمے دبکے کے کام کے لئے :) ابھی بھی اس کی باقیات شاید کہیں پڑی ہوں گی اسٹور یا ممٹی میں۔
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ محفلین سے سوال و جواب

    مجھے تو لگتا ہے نو دو گیارہ ہو گئے ہیں :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    سراب کرنا تو شاید کوئی محاورہ نہیں۔ پہلا والا آپشن ہی ٹھیک ہے۔ بہترین کی ن کے اخفا کی ضرورت نہیں یہاں۔ کون انتخاب کرتا ہے؟ کس چیز کا انتخاب کرتا ہے، یہ واضح نہیں فاعل؟ عجز بیان ہے۔ اور کے ذریعے عطف کے بغیر مفہوم درست ادا نہیں ہو پائے گا۔ پیاس سے جان جا رہی ہے، اور دشت پیدا سراب کرتے ہیں...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    مطلع اب بھی کمزور ہے، رحم کا تعلق ظلم، جور و جفا سے ہوتا ہے، بےوفائی کے ساتھ اس کا تعلق مناسب نہیں لگتا۔ ٹھیک ۔۔۔ اگرچہ اقتباس میں موجود تیسرے شعر کی بنت مجھے اب بھی کمزور لگ رہی ہے۔ کون ملا نہیں کرتا، یہ اب بھی واضح نہیں ہو رہا۔ دوسرے مصرعے کو یوں کرسکتے ہیں تم کہ جس دن ملا نہیں کرتے مسیحا...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح - زنیرہ گل

    زنیرہ بہن، اس غزل کے قوافی محلِ نظر ہیں۔ محض ’’نا‘‘ مشترک ہونے سے قافیہ قائم نہیں ہوگا۔ چڑھنا اور لڑنا ہم قافیہ ہوسکتے ہیں (شاید!) کرنا اور ڈرنا الگ گروپ ہے قوافی کا لانا اور ہنسنا کے جوڑ کا کوئی قافیہ موجود نہیں غزل میں۔ ایک سادہ سا اصول یہ یاد رکھیں کہ اگر قافیہ مصدر ہے، جیسے چڑھنا، چلنا وغیرہ...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    بس، اب اگر W-11 کا مزید تذکرہ ہوا تو میں یہاں اس کا 90 کی دہائی میں رائج "قومی ترانہ" شیئر کرنے پر مجبور ہو جاؤں گا :LOL:
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    حاشا وکلا ظہیر بھائی، آپ کو قدرت باری تعالی سے بات کو کھول کر بیان کرنے کی بھرپور صلاحیت ودیعت ہوئی ہے، ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ آپ کا لکھا تشریح طلب ہو. اصل میں شق نمبر 2 کے تحت ہی ایک استثنائی صورت لکھی ہے، میرا اشارہ اسی جانب تھا. یہاں ایک بات اور ذہن میں آگئی. ہ اور ۃ وغیرہ کے ذیل میں...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    ظہیر بھائی آپ نے پوری شق نقل کردی، گویا میں نے املا نامہ بغیر پڑھے اٹکل سے کام لیا ہو :( ترکیب خواہ ئ سے بنائیں، ء سے یا ئے سے، بہر صورت ایک ہمزہ کی علامت تو بروئے کار آتی ہی ہے، جو میرے ناچیز خیال میں اگر مفرد لفظ میں ہو تو لکھاری کے لئے ترکیبات بنانا زیادہ سہل ہوگا، بجائے اس کے کہ جابجا...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ املا نامہ (جدید ایڈیشن)

    بہترین کاوش، بلاشبہ یہ اردو کی ایک عظیم خدمت ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ میں آج تک چاہیے کا املا غلط کرتا آرہا تھا :notworthy: اگرچہ مجھے بس ایک بات سے اختلاف ہے۔ املانامے کے مطابق کچھ عربی الاصل الفاظ جن کے آخر میں عربی املا کے مطابق ہمزہ (ء) آتا ہے، انہیں اردو میں بغیر ء کے لکھنا چاہیے، جیسا...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    جب دادا کا مکان فروخت ہوا تو بہت سی پرانی اشیاء تلف ہو گئیں :( بطور تبرک ان کا کچھ ’’ادبی سامان‘‘ میں نے رکھ لیا تھا، جس میں سب سے قدیم شاید مولوی عبدالحلیم شررؔ کے ناول ’’فتحِ اندلس‘‘ کا تقسیم ہند سے قبل طبع ہوا نسخہ ہے، جو آج بھی میرے بک شیلف میں (گو کافی خستہ حالت میں) موجود ہے۔ اس کے علاوہ...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہ اصلاح

    طویل غزل ہے، اس لئے اقتباس میں ہی رائے دے رہا ہوں اپنی آسانی کے لئے
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک

    بہت شکریہ بھائی ساگر، آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لئے شکر گزار ہوں۔ جزاک اللہ
Top