نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: آگئے ہیں تنگ اب، اے آسماں، آلام سے ۔۔۔

    جزاک اللہ ظہیر بھائی، اظہار پسندیدگی کے لئے ممنون ہوں. جس مصرعہ کی جانب آپ نے اشارہ کیا، اس میں کتابت کی غلطی ہے، بکف کو بہ کف لکھ دیا ہے. باقی ہوسکتا ہے کہ یہاں کچھ تعقید بھی محسوس ہورہی ہو...تو للہ اس سے صرف نظر کیجیے، اب اتنی پرانی غزل کی کیا تصحیح کروں :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وزیر اعظم نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا

    آئین کی رو سے صدر پاکستان افواج کا کمانڈر انچیف ہوتا ہے. سپریم کمانڈر کی اجازت کے بغیر جنگ شروع کرنے کو عرفِ عام میں کیا کہتے ہیں؟
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وزیر اعظم نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا

    یہ آپ سے کس نے کہہ دیا بھائی؟؟؟ پالیسی بنانا بھی حکومت کا کام ہے اور اس پر فوج یا کسی بھی اور ماتحت محکمے کے ذریعے عمل درآمد کروانا بھی حکومت کا ہی کام. فوج اپنی مرضی کی مختار نہیں کہ خود سے پالیسی تشکیل دے یا کسی حکومتی پالیسی پر از خود عمل درآمد کرے.
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وزیر اعظم نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا

    کون پریشر ڈال رہا ہے بھائی. کسی حکومت مخالف نے کہا تھا کہ نئے نقشے کہ نقشے بازی کی جائے. لاہور پر حملہ ہوا، ہم نے عملی اقدام کیا کیونکہ لاہور ہمارے ملک کا آئینی حصہ ہے، اٹوٹ انگ ہے! کشمیر صرف کہہ دینے سے اٹوٹ انگ نہیں بنے گا، دعوی عملی ثبوت مانگتا ہے.
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وزیر اعظم نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا

    بھائی صاب اگر بات ارشاد بھٹی کے ٹوئیٹس تک آگئی ہے تو بہتر ہے کہ صلح کر لیں :) میرا خیال ہے کہ ہمیں اب مغالطوں کی دنیا سے باہر آجانا چاہیے، اور کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے تاریخی اور اصولی موقف کا ادراک کرنا چاہیے۔ بھارت نے کشمیر پچھلے سال اپنے نقشے میں شامل نہیں کیا، بلکہ وہ ہمیشہ سے ہی سابق...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح" آنکھوں میں بسے خوابوں کی تعبیر لکھے کون

    بہن 1،2 کی گردان کریں تب بھی کا، کی، کو اور میں کا اصل وزن 2 ہی ہوتا ہے، لیکن ان سب میں حروف علت کا اسقاط بالاتفاق جائز ہے، درآں حالیکہ کسی اور وجہ سے روانی می‍ں خلل نہ آ رہا ہو، مثلا آگے پیچھے مزید حروف کا اسقاط کیا گیا ہو. غالب کی مثال اوپر دی گئی ہے، اب ان سے بڑھ کر فصاحت کی سند کون ہوگا...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وزیر اعظم نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا

    اگر اس ’’نئے نقشے‘‘ میں ہم نے کشمیر کو بطور اپنا ’’اٹوٹ انگ‘‘ شامل کیا ہے تو کیا اس بات کی ترجمانی کے لئے آئینِ پاکستان کی متعلقہ دفعات میں ترمیم کی گئی ہے، جن میں پاکستان کی جغرافیائی حدود کا تعین کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جب ۷۳ کا آئین تشکیل دیا گیا تھا تو پاکستان نے بنگلہ دیش کو تسلیم نہیں کیا...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وزیر اعظم نے ملک کا سیاسی نقشہ جاری کردیا

    ان دونوں نقشوں میں میں جغرافیائی حدبندی میں فرق تلاش کرنے پر انعام ہونا چاہیے!!! ملکی تاریخ میں پہلی بار ’’نقشے باز‘‘ حکومت آئی ہے ۔۔۔ جس کا خیال ہے کہ ’’کشمیر‘‘ ہائی وے کا نام ’’سرینگر‘‘ ہائی وے کرنے سے ’’کشمیر‘‘ کا مسئلہ مزید اجاگر ہوگا!!! سبحان اللہ!
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح" آنکھوں میں بسے خوابوں کی تعبیر لکھے کون

    کس اصول کے تحت؟؟؟ تعقید لفظی پر اعتراض کیا جاسکتا ہے، مگر میرے خیال میں یہاں زیادہ مسئلہ نہیں۔ عجیب بات کی ہے آپ نے یہاں ۔۔۔ کا، کو، کی اور فع کے وزن میں کیا فرق ہے؟؟؟ اگر میں بطور ضمیر واحد متکلم فع کے وزن پر باندھنا ضروری ہے تو کا یا کی کے وزن پر باندھنا غیر فصیح کیسے ہوا؟؟؟ دوسرے یہ کہ میں،...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: آگئے ہیں تنگ اب، اے آسماں، آلام سے ۔۔۔

    بہت شکریہ سیما آپا، داد و پذیرائی کے لئے آپ کا ممنون و متشکر ہوں۔ جزاک اللہ۔ دعاگو، راحلؔ
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: آگئے ہیں تنگ اب، اے آسماں، آلام سے ۔۔۔

    عزیزانِ گرامی، آداب! ایک پرانی غزل آپ سب کی بصارتوں کی نذر۔ کچھ بعید نہیں کہ احباب کو کہیں کوئی سقم محسوس ہو کہ غزل کافی پرانی ہے۔ دعاگو، راحلؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگئے ہیں تنگ اب، اے آسماں، آلام سے کیا برا ہے؟ زندگی گزرے اگر آرام سے! واعظو! طرزِ...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: میں چاہتا ہوں کہ ایسا کوئی ٹھکانہ ملے

    واہ بھئی، لگتا ہے لاک ڈاؤن نے آپ کے تخیل کی خوب تیل پالش کی ہے :) ایک کے بعد ایک عمدہ غزل عطا کئے جا رہے ہیں۔۔۔ سبحان اللہ!
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گلستاں کا وزن

    دونوں ہی درست ہیں، جبکہ ہمارے استاد جناب سرور عالم راز صاحب کے مطابق اصل تلفظ گل+ستان ہے کیونکہ یہ لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے، گل اور ستان۔ تاہم اردو شاعری میں گُ+لس+تان زیادہ مستعمل ہے اور ہمارے مرشد و محترم جناب ظہیر احمد ظہیرؔ بھائی کی رائے یہ ہے کہ اگر ضرورتِ شعری نہ ہو تو گُ+لس+تان ہی باندھنا...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح" آنکھوں میں بسے خوابوں کی تعبیر لکھے کون

    ریحان میاں، آداب. کچھ اشعار واقعی اچھے نکالے ہیں آپ نے، جیسے کہ دوسرا اور تیسرا شعر. مطلع مجھے تو کچھ دو لخت لگا، ممکن ہے میرے فہم کا نقص ہو. پہلے مصرعے میں خوابوں کی و کا اسقاط اچھا نہیں لگتا، روانی میں خلل آتا ہے. پہلے مصرعے میں بھی کی ی کا گرنا، گویا میں بھی کا مبھی تقطیع ہونا اچھا نہیں لگ...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح" آنکھوں میں بسے خوابوں کی تعبیر لکھے کون

    مقطعے کے پہلے مصرعے میں "میں" ضمیر ہے، واحد متکلم یعنی اگر شاعر کو لکھنا ہوا تو وہ اس خونیں وادی کو مقتل لکھے گا، کشمیر نہیں.
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل- یہ میرے آگے ہیں شمر وُہ میرے پیچھے ہیں یزید

    بہت خوب ۔۔۔ اصل میں آج کل اس بحر کو خال خال ہی کوئی استعمال کرتا ہے، اس لئے دھیان نہیں رہا کہ یہ بحر بھی ہو سکتی ہے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل

    اچھی غزل ہے فیضان صاحب، ماشاء اللہ کافی عرصہ بعد نشہ کا قدیمی (یا اصل) تلفظ دیکھ کر اچھا لگا :) دعاگو، راحلؔ
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری- برائے اصلاح

    مطلع کے قوافی درست نہیں ہیں صابرہ بہن. بہتر ہوگا کہ آپ مطلع میں ری کی پابندی کے بجائے آزاد قافیہ رکھیں، یعنی صرف ی کو روی بنائیں.
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل- یہ میرے آگے ہیں شمر وُہ میرے پیچھے ہیں یزید

    آپ کی مزعومہ بحر کون سی تھی اس غزل کے لئے؟؟
Top