آزاد نظم ہے، وہ بھی وصی شاہ کے اسلوب میں، تو چل تو کچھ بھی جائے گا :)
مگر میرے خیال میں آپ استاد محترم کی سجھائی سمت میں ہی فکر کریں اور ان کی تجاویز کی طرز پر ہی مصرعے سوچیں.
مطلع یوں لگتا ہے جیسے کسی قطعے کے پہلے دو مصرعے ہوں، یعنی بات کچھ ادھوری سے لگتی ہے. اس کے ساتھ ایک شعر اور ملا کر آپ اسے قطعہ بند کرسکتی ہیں.
اچھا کہا ہے، سہلِ ممتنع میں :)
اگرچہ دوسرے مصرعے میں کدھر کے بجائےشاید کہاں کہنا زیادہ قرین از روز مرہ ہوگا، مگر قافیہ کی مجبوری ہے.
میرے خیال میں دوسرے...
ہاہاہاہا ۔۔۔ کیا یاد دلا دیا :)
غالباً شاہد نے وہ رول کیا تھا ۔۔۔ بھانڈے قلعی کرنے والے کا کسی امیر گھرانے میں رشتہ ہوجاتا ہے، پھر وہ اس کو اپنے رنگ میں رنگنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے بیک گراؤنڈ کے بارے میں کوئی کہانی گھڑ لیتے ہیں شاید
آخر میں موصوف بھری محفل میں سوٹ پہنے بھانڈے لیے پہنچ...
اچھا کہا ہے!
آپ کا تخلص غالباً سحر بمعنی صبح ہے؟ اگر ایسا ہے تو پہلا مصرع بحر میں نہیں ہے کیونکہ سحر بمعنی صبح میں ح پر زبر ہوتا ہے، یعنی اس کا تلفظ سَ+حَرْ ہوتا ہے۔
سحر فاعلاتن یا فعلاتن کے مقابل نہیں آ سکتا۔
اگر سحر بمعنی جادو ہے تو ٹھیک ہے۔
ایک بات جو میرے ذہن میں نہیں آئی، جس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں ۔۔۔ وہ یہ کہ اگر وڈیو کی شرط لازمی ہو گی تو ممکن ہے کہ شاعرات کو شرکت میں تردد ہو۔
میں یہاں یہ واضح کردوں کہ زوم ایپ پر تو یہ سہولت موجود ہے کہ اگر کوئی شریک چاہے تو کیمرا بند کرکے محض آڈیو کے ذریعے کلام جاری رکھ سکتا ہے۔
اگر ہم...
ثم آمین۔
ہماری اماں کے جہیز کا پاندان سالوں بالکل اصل حالت میں، اسی قسم کے پوش کے ساتھ موجود رہا، کہ گھر میں کسی کو بھی پان کا شوق نہیں تھا :)
ابا کی ریٹائرمنٹ کے وقت جب سرکاری مکان خالی کیا تو وہ بیچارہ بھی شفٹنگ کے عفریت کی بھینٹ چڑھ گیا :(
پراسیسنگ کی رفتار کافی اچھی ہے، مگر پہلی دفعہ ہوم پیج لوڈ ہونے میں زیادہ وقت لگا۔
کچھ الفاظ (خصوصاً مرکبات) جن کو متصل یا بغیر فاصلے کے بھی لکھا جاتا ہے، جیسے جفاکش، خوبصورت، لگایا ۔۔۔ وغیرہ، ان کی شناخت نہیں ہو پاتی، نتیجتاً تقطیع بھی نہیں ہوتی۔ ذیشان بھائی کی سائٹ پر یہ مسئلہ نہیں پیش آتا۔...
سندھ میں جنگ شاہی کے مقام پر اب بھی مخصوص پیلے پتھروں کی سلیں تراش کر بنائی جاتی ہے، مگر یہ صنعت صحیح معنوں میں اس وقت معدومی کے کنارے پر ہے کیونکہ اس کام سے وابستہ کاریگروں نے واضح اعلان کر رکھا ہے کہ اس کام میں درپیش خطرات، خصوصاً امراضِ تنفس کے خطرے کے پیشِ نظر، انہوں نے اپنی نئی نسل کو یہ...
جی ہاں، بالکل ایسا ہے ۔۔۔ مگر اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی تو ہوتی ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ عربی میں ہی کہیں آنگن کے معنی میں آتا ہو، جو اب معروف نہ رہے ہوں۔