نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

    شکریہ تابش بھائی۔ کوئی ایسا طریقہ ہے کہ جس سے محفلین کی فہرست کو بہ لحاظ حالیہ سرگرمی sort کیا جا سکے؟
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک

    بہت شکریہ استادِ محترم۔ آپ کی توجہ اور پسندیدگی نے سیروں خون بڑھا دیا، جزاک اللہ۔ دعاگو، راحلؔ۔
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک

    جزاک اللہ ظہیرؔ بھائی۔ اظہارِ پسندیدگی کے لئے ممنون تو متشکر ہوں۔ دعاگو، راحلؔ
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شکریہ صابرہ بہن

    شکریہ صابرہ بہن
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میٹھے لفظوں کے لبادے میں نہیں آئے گا ... سچ مرے لب پہ کنائے میں نہیں آئے گا

    میٹھے لفظوں کے لبادے میں نہیں آئے گا ... سچ مرے لب پہ کنائے میں نہیں آئے گا
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تبصرہ کتب محمد حفیظ الرحمٰن کا پہلا شعری مجموعہ اعجاز عبید صاحب نے شائع کردیا

    فاخر بھائی غالباً پہلے معاصر اردودان ہوں گے جو ’’انگریزی‘‘ الفاظ کی تشریح طلب کر رہے ہیں :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    واہ! ایک شعر میں کیا عمدہ قصیدہ لکھا ہے چائے کا :) میرے تایا مرحوم نے بھی چائے پر ایک فل فلیجڈ...

    واہ! ایک شعر میں کیا عمدہ قصیدہ لکھا ہے چائے کا :) میرے تایا مرحوم نے بھی چائے پر ایک فل فلیجڈ قصیدہ لکھا تھا، کبھی دستیاب ہوا تو شیئر کروں گا :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وہ کون تھی

    بھائی، ایسے تو بہت اصلاح کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ عموماً ایسے کلام کی اصلاح کا بیڑا کوئی نہیں اٹھاتا، جو کسی بحر کے قریب نہ ہو۔ اگر آپ واقعی شاعری کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو بحر اور اوازن کی بنیادی شدبد حاصل کریں، اور پھر طبع آزمائی کریں، اس طرح اساتذہ سے اصلاح لینا بھی ممکن ہوجائے گا۔ خیر،...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تبصرہ کتب محمد حفیظ الرحمٰن کا پہلا شعری مجموعہ اعجاز عبید صاحب نے شائع کردیا

    بہت مبارک ہو خلیل بھائی۔ ہماری طرف سے بھائی حفیظ کو بھی مبارکباد کا پیغام پہنچا دیجئے گا۔ دعاگو، راحلؔ
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وہ کون تھی

    یہ بتائیے کہ آپ نے یہ غزل کوئی بحر ذہن میں رکھ کر کہی ہے؟
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    استاذی، کیا اس کو ایطائے خفی پر محمول کرسکتے ہیں؟ جیسا کہ غالب کا شعر ہے دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے محمل کی غزل میں بھی غالب کی مثال کی طرح دیگر اشعار میں "اَر" کی آواز پر م مبنی قوافی ہیں... جیسے غالب سے اس غزل کے دیگر اشعار میں ماجرا، مدعا، برا وغیرہ قوافی لئے ہیں؟
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آنکھوں سے بات دل کی چھپائی نہ جا سکی----برائے اصلاح

    سیدی استاذی، لکھتے ہوئے دھیان نہیں رہا، ہے جلا لکھنا تھا، اس کے بجائے جلا ہے لکھ گیا. دوسرے متبادل میں تو مجھے خود بھی آتشِ الفت پر تردد تھا کہ درست وزن میں اتا ہے یا نہیں.
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    آنکھوں سے بات دل کی چھپائی نہ جا سکی----برائے اصلاح

    مکرمی ارشدؔ بھائی، آداب! ماشاءاللہ اب تک کی آپ کی بہترین غزل کہا جاسکتا ہے اسے۔ مطلع بہت اچھا کہا ہے آپ نے۔ میں چند ایک مقامات کے لئے کچھ معمولی ردوبدل کی تجاویز دے رہا ہوں، اگر مناسب سمجھیں تو غور کیجئے گا۔ پہلے مصرعے کو تاکیدِ بیان کے لئے اگر یوں کردیا جائے کوشش بہت کی میں نے، وہ مانے نہیں...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    میرے خیال میں تو اب ٹھیک ہے نظم، مگر بلا عنوان کیوں ہے؟؟؟۔ استادِ محترم کو بھی ٹیگ کردیں، تاکہ وہ بھی ایک نظر دیکھ لیں۔ ہاں ایک اہم بات، املا پر بھی تھوڑا دھیان دیجئے۔ بعض الفظ آپ نے ملا کر لکھ دیئے ہیں، مثلاً ’’مجھ کو‘‘ کو ’’مجھکو‘‘۔۔۔یا ۔۔۔ ’’اُن کی‘‘ کو ’’انکی‘‘ اس طرح کے الفاظ ملا کر...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح

    ایسے بھی ٹھیک ہے
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح

    مرکزی نکات درونِ اقتباس ہی لکھ رہا ہوں اپنی سہولت کے لئے. ابھی تک یاد ہے مجھ کو مرا کالج کا پہلا دن میں جب پہنچا وہاں، دیکھا سبھی حیراں پریشاں ہیں عجب سی تھی جھجک سب میں نہ کوئی بات کرتا تھا نہ کوئی مسکراتا تھا سبھی چہرے تھے انجانے سبھی لگتے تھے بیگانے مگر آہستہ آہستہ سبھی کرنے لگے باتیں تعارف...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    آخری شعر کا مسئلہ نہیں ہے بیٹا، پہلے چار اشعار اور آخر کے تین اشعار آپس میں مربوط نہیں لگتے، شروع کے اشعار میں کسی ذاتی غم کا بیان ہوتا نظر آتا ہے، پھر نظم اچانک پینترا بدل کر سیاسی ہوجاتی ہے.
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

    اگر آپ کے پاس سبسکرپشن ہے تو پھر تو آپ ویبینار کا بھی انتظام کر سکتے ہوں گے. یہ بھی سنا ہے کہ زوم سیشنز کو لائیو سٹریم کیا جاسکتا ہے شاید.
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تخصص اور تعھد کا اردو متبادل

    میں نے تو کبھی کسی نوآموز کو یہ ریٹنگ نہیں دی، تو آپ کے ساتھ ایسی گستاخی کیسے کر سکتا ہوں.
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تخصص اور تعھد کا اردو متبادل

    واللہ وارث بھائی، یہ کوئی حادثہ ہوا ہے... وگرنہ میری ایسی مجال ہے نہ اتنی استطاعت کہ آپ کی بات کی تکذیب کی جرأت کروں. بہت شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں، اور ابھی اس غلطی کو درست کئے دیتا ہوں. المتأسف، راحل.
Top