نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عروض ڈاٹ کام

    ایک چیز کا اور اضافہ کیا سکتا ہے. کچھ الفاظ ایسے ہیں جن کو یک حرفی یا دو حرفی، دونوں طرح باندھا جاسکتا ہے، تاہم پسندیدہ یک حرفی باندھنا ہے، جیسے تو، جو وغیرہ. اگر یہ الفاظ مصرعے میں طویل کھنچ رہے ہوں تو ان پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے اور حتمی اسکور سے نمبر منہا کئے جائیں.
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف میرا تعارف !!

    خوش آمدید عمار بھائی. مجھے بہت عرصے سے یہ بات معلوم کرنے کی جستجو رہی ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں میں اردو رَسم الخط کی تعلیم کا فی زمانہ کیا انتظام ہے؟ سرکاری یا نجی اسکولز میں تو اب شاید اہتمام نہیں ہوتا ہوگا، پھر متبادل طریقہِ کار کیا ہے؟ کیا اس بابت کوئی اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہاں مسلمانوں...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق خود سے ہی بس کیا جائے- برائے اصلاح

    میرا مشورہ ہے کہ پہلے آپ ایک مرتبہ نظر ثانی کر لیجئے اور بھرتی کے الفاظ مثلا جیسے اس مصرعے میں "سا" ہے ... یہ زائد ہے، محض وزن پورا کرنے کے لئے. ویسے بھی "بھرپور سا جینا" بھی کوئی جینا ہوا؟ :) اسی نہج پر دوسرے اشعار میں بھی چھانٹی کر لیجئے. مصرعہ بحر سے خارج ہے ہو رہا ہے، کیونکہ "معاف" کی...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک

    جزاک اللہ عاطف بھائی، متشکرم از صمیم قلب :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    جی، اصل تلفط میں د پر تشدید ہے. دوسرے یہ کہ کیا "مقدمہ رقم ہونا" محاورتا درست ہے؟ مقدمہ تو درج نہیں کیا جاتا؟
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک

    بہت شکریہ بھائی شکیب، داد و پذیرائی کے لئے ممنون احسان ہوں. دعاگو، راحل.
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک

    عزیزان گرامی، آداب! ایک غزل، نسبتاً تازہ، آپ کی بصارتوں کی نذر۔ امید ہے احباب اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔ دعاگو، راحلؔ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک وہ پہلو بدلتے ہوئے شرمائے اچانک پا کر تمہیں اس شخص کا سا...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح

    ہیں؟؟؟ کیا کہہ رہے ہو بھائی، ہم کو یک حرفی کیسے باندھا جاسکتا ہے؟؟؟
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح

    ان میں سے تیسرا مصرعہ ہی بحر میں ہے۔ آپ کی غزل کی بحر فعولن فعولن فعولن فعولن ہے۔ اس وزن میں کوئی بھی دو حرفی آواز مصرعے کے شروع میں آ ہی نہیں سکتی۔ ف عو لن ۔۔۔ ہم زخ مے یہاں کوئی چھوٹی یک حرفی آواز ہی وزن میں آسکتی ہے، جیسے تیسرے متبادل میں آپ نے کہ باندھا ہے۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تیری خوشبو بس گئی ہر ایک در دیوار میں

    اوہ! یہ تو اصل میں میری غلطی ہے، مجھے خیال نہیں رہا کہ دونوں ہندی الفاظ ہیں، واو عطف یہاں ٹھیک نہیں رہے گا. نشاندہی کے لئے استاد محترم کا شکر گزار ہوں. عمران بھائی سے معذرت.
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رات بیتی طلوع ہوا آفتاب اے جاناں!

    خوش آمدید جناب، دل و جان سے خوش آمدید. اس میں برا ماننے والی کوئی بات ہی نہیں، یہاں ہر ایک کو کھلے دل سے دعوت شرکت حاصل ہے، اور اپنی تحریرات پیش کرنے کی بھی. مجھے کسی قسم کی کوئی قدغن لگانے کا اختیار حاصل ہے نہ ہی ایسی کوئی خواہش ہے :) امید ہے آپ مستقلا اور دائما شریک محفل رہیں گے.
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    رات بیتی طلوع ہوا آفتاب اے جاناں!

    شکیل بھائی کی تجاویز سے متفق ہو‍ں، گو اشعار کی اچھی خاصی جراحتِ تجمیلی کرنا پڑ گئی. مکرمی پروفیسر صاحب، بصد احترام عرض ہے کہ اگر اس ہئیت میں اشعار پیش کریں گے تو ان کی اصلاح بہت دشوار ہوجائے گی. اس لئے میری گزارش یہ ہے کہ علم عروض کی بنیادی شدبد ضرور حاصل کیجئے(بحر اوزان وغیرہ). جب تک آپ اپنے...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح و رہنمائی

    چونکہ آپ نے آخر میں علامہ کے شعر کا اقتباس لیا ہے، اس لئے مناسب یہی ہوگا کہ پوری نظم میں مفاعیلن کی گردان ہو. چونکہ آزاد نظم ہے اس لئے ایک مصرعے میں ارکان کی تحدید لازم نہیں. کوئی مصرعہ دو یا تین ارکان پر مشتمل ہوسکتا ہے تو کوئی محض یک رکنی بھی ہوسکتا ہے.
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    محترم پروفیسر صاحب، آداب اردو محفل میں خوش آمدید. اگر آپ کو اپنے اشعار کی اصلاح درکار ہیں تو اس کو ایک نئی، علیحدہ لڑی بنا کر اس میں پیش کیجئے. نئی لڑی بنانے کے لئے فورم کے مرکزی پیج اِصلاحِ سخن کے ٹاپ لیفٹ کارنر پر دیا گیا "نئی لڑی بنائیں" والا بٹن دبائیں.
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک کاوش: دل مرا اس سے اٹھ گیا ہوتا

    کیا کہنے! اگر زبردستی بھی کہا ہے تو خوب کہا ہے :) کسی زمانے میں کراچی میں ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ ہوا کرتا تھا (شاید اب بھی ہوتا ہو). اسٹیج پر ایک بزرگ کو (جو لال رنگ کی ترکی ٹوپی قسم کی کوئی تو ٹوپی پہنے ہوتے تھے نام ان کا یاد نہیں) محض اس لیے بٹھایا جاتا تھا کہ وہ بڑھ بڑھ...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : بات ہے اب کے مرے وہم و گماں سے آگے

    بہت اچھے میاں! تراکیب کا عمدہ استعمال کیا ہے. اتنی کم عمری میں اچھی گرفت ہے ہے آپ کی. بس میرے بھائی، جہاں کہیں اضافت ہو تو اعراب ضرور لگا دیا کریں، اس سے بحر کے تعین میں سہولت رہتی ہے.
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بے خوف کر دیا ہے خوفِ خدا نے مجھ کو------برائے اصلاح

    مکرمی ارشد بھائی، آداب. کچھ تجاویز پیش خدمت ہیں، مناسب لگیں تو غور کیجئے گا. دوسرے مصرعے کو یوں کیا جاسکتا ہے لیکن اٹھا دیا پھر.... سب لوگ بے خبر تھے، خاموش تھا میں جب تک رسوا کیا جہاں میں، میری نوا نے مجھ کو یہ شعر نکال دیں، قافیے کی غیر ضروری تکرار ہو رہی ہے. سیکھی ہے یہ تواضع، محفل میں...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    مد اور لین تو کم و بیش سب نے ہی پڑھا ہوتا بچپن میں .... نورانی قاعدے میں ... مگر وقت سے ساتھ اصطلاحات ذہن سے محو ہوجاتی ہیں :) معروف، مجہول اور لین وغیرہ اصل میں تو حرکات کی تجویدی اصطلاحات ہیں. بڑی ے کو یائے مجہول بھی کہتے ہیں. چھوٹی ی یائے معروف کہلاتی ہے. آسانی کے لئے یوں سمجھ لیں کہ اردو...
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نہیں کہ بعد تِرے۔

    بہت خوب رشیدؔ صاحب، اچھا کہا ہے، سبحان اللہ شمع والے نکتے پر ریحان صاحب کی بات مناسب معلوم ہوتی ہے۔ وتد مجموع تو وہ کلمہ ہوتا ہے جس کا دوسرا حرف متحرک ہو؟ شمع میں تو م ساکن ہوتی ہے؟
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تیری خوشبو بس گئی ہر ایک در دیوار میں

    کیوں ممکن نہیں؟ دیوار پر منہ رکھ کر، ہاتھوں سے چہرہ چھپائے رونا تو بہت عام بات ہے :) انتباہ: ویسے یہ میرا ذاتی خیال ہے، فی الوقت میرے پاس اس کے لئے سند نہیں)۔
Top