نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

    ورچوئل مشاعرے میں انڈے ٹماٹر بھی ورچوئل ہونے چاہئیں :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

    بھائی محمد خلیل الرحمٰن اور بھائی محمد تابش صدیقی سے گزارش ہے کہ کمر کسنا شروع کریں :) اگر فعال اراکین میں سے ممکنہ شعرا کی فہرست مہیا ہوسکے تو بہت آسانی رہے گی۔ اس کے علاوہ غیر فعال اراکین سے اگر بذریعہ واٹس ایپ یا ای میل رابطہ ممکن ہو تو اور بھی اچھا ہے۔
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

    ہفتے کی شام مناسب رہے گی، ہرچند کہ اس میں یہودی سازش کا پہلو تلاش کیا جا سکتا ہے :LOL: مگر کیا کیجئے کہ یہ گوبل ویک اینڈ ہے، مشرق و مغرب دونوں میں
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

    عاطف بھائی، میں اس کارِ ’’شر‘‘ کے لئے تیار ہوں :)، مسئلہ مگر یہ ہے کہ ایک تو انٹرنیٹ براڈکاسٹنگ کے حوالے سے میرے پاس کوئی تجربہ ہے نہ ہی اس کی کوئی خاص شدبد۔ یہ تو خیر اتنا بڑا مسئلہ نہیں، ہفتہ دس دن میں بنیادی استعداد پیدا کی جاسکتی ہے (بالوں میں چاندی ضرور ہے، مگر ہم بوڑھے نہیں:LOL:)، مگر میں...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ جشنِ یومِ تاسیس پانز دہم پر وڈیو مشاعرے کے اہتمام کی تجویز

    بھائی کیوں مجھے سر کہہ کر برطانوی قانون کا مجرم بناتے ہیں :) یہ ’’راحل‘‘ ہے، عربی فعل رحلۃ سے مشتق اسم ہے، جس کے معنی کوچ کرنے والے کے ہیں۔
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جناب کا معنی

    فرہنگِ بالی وڈیہ کے بموجب "جناب" وہ کلمہِ خطاب ہے جو ہر پاکستانی ماتحت اپنے افسر کے لئے استعمال کرتا ہے :LOL::D
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک غزل : اک نقشِ سطحِ آبِ رواں ہے یہ زندگی

    بہت خوب، کیا کہنے عاطف بھائی ... بہت اعلی!
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق خود سے ہی بس کیا جائے- برائے اصلاح

    جتنے شعر زندگی یا زندگانی سے شروع ہورہے ہیں، ان کے مابین دیگر اشعار سے فصل کردیں تو بہتر رہے گا.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    پہلا مصرعہ وزن میں نہیں. دوسرے یہ کہ لفظ کا جامہ کوئی شے نہیں ہوتی، بلکہ محاورے میں الفاظ کا جامہ یا جامہِ الفاظ کہا جاتا ہے. دوسرے مصرعے کے وزن میں ایک رکن کی تخفیف غیرضروری لگتی ہے اور بندش بھی چست نہیں. ان مصرعوں کو یوں کر لیں. میں پہنا سکتی اپنے غم کو گر الفاظ کا جامہ اگر لکھ سکتا احساسات کو...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق خود سے ہی بس کیا جائے- برائے اصلاح

    ایسے بھی ٹھیک ہے، باقی محض بے وقوفی، غباوت یا حماقت کا جام کہنا کیسا ہے، یہ اساتذہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں. میرے خیال میں پہلا آپشن بہتر ہے، لیکن بیان با محاورہ نہیں لگتا. دوسرے مصرعے کو یوں کر لیں. ذات میں اپنی گم رہا جائے یہ والا بہتر ہے، پہلے مصرعے میں معمولی سی تبدیلی کر لیں. زندگی میں کہیں...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف میرا تعارف

    انشاء اللہ، جب وطن کا چکر لگے گا تو ضرور :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف میرا تعارف

    بڑی تمنا تھی کہ دریجی اور شاہ نورانی کی سیر کی جائے مگر کچھ تو حالات کی وجہ سے ہمت نہیں ہوتی تھی اور کچھ وقت کی قلت درپیش رہتی تھی. اللہ پاک وطن عزیز کے ہر شہر اور قریہ کو شاد و آباد رکھے. آمین
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف میرا تعارف

    لیکن ٹریفک جام کی وجہ سے کبھی نادرن بائی باس براستہ دریجی روڈ اور ہمدرد یونیورسٹی جانا پڑ جائے تو اندرون بلوچستان کی اچھی خاصی سیر ہوجاتی ہے :) ویسے دریجی شہر حب سے کوئی دو ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر ہے شاید لیکن سنا بڑا خوبصورت راستہ ہے.
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید شاہنواز بھائی. بہت خوشی ہوئی کہ یہ جان کر کہ ماشاء اللہ محفل کی پہنچ دریجی جیسے دور دراز علاقوں تک بھی ہے. ویسے میں ایک طرح سے آپ کچھ عرصہ آپ کا پڑوسی رہا ہوں، بہ ایں صورت کہ کچھ عرصہ حب چوکی میں ملازمت کرتے گزارا ہے :) اللہ پاک اردو سے آپ کی محبت میں مزید برکت عطا فرمائے. دعاگو، راحل.
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تخصص اور تعھد کا اردو متبادل

    ہم تو تخصص کو ’’اسپشلائزیشن‘‘ کا اردو متبادل سمجھتے تھے :) اب اس کا متبادل کہاں سے لاویں؟؟؟ :) تعہد میرے خیال میں کسی چیز کے لئے آمادہ ہونے کو کہتے ہیں شاید۔
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح

    ’’لے کے‘‘ میرے خیال میں بغیر ضرورتِ شعری، غیر فصیح اور غیر رواں ہے بہ نسبت ’’لے کر‘‘ کے۔ دوسرے یہ کہ ’’ہی‘‘ یہاں بھرتی کا ہے۔ ایک تجویز تخیل عشق سے لے کر فقط تم پر ہی میں نے شاعری کی ہے۔۔۔ دعاگو، راحلؔ
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق خود سے ہی بس کیا جائے- برائے اصلاح

    صابرہ بہن، آداب! مطلع اور اس کی متابعت میں اگلے دو اشعار طنز سے زیادہ مزاحیہ اسلوب کے حامل محسوس ہوئے مجھے، ہوسکتا ہے یہ تاثر صرف مجھ تک گیا ہو، اساتذہ اور دیگر قارئین اسے محسوس نہ کریں۔ بندشیں تھوڑی اور چست ہو سکتی ہیں۔ مثلا مطلع کو یوں کہا جا سکتا ہے عشق اب خود سے بس کیا جائے کیوں نہ خود...
Top