نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تیری خوشبو بس گئی ہر ایک در دیوار میں

    یوں تری خوشبو بسی اشکوں سے تر دیوار میں تتلیاں، بھنورے بناتے اب ہیں گھر دیوار میں شاید اس طرح زیادہ واضح ہو؟
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تیری خوشبو بس گئی ہر ایک در دیوار میں

    اس طرح تو ہمسفر بھرتی کا ہی کہلائے گا، کہ اس کو حذف کردیں تب بھی شعر کا مفہوم بدلتا نہیں۔ کچھ اس طرح ہوسکتا ہے وائے قسمت! ہم رہے محوِ سفر دیوار میں!
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تیری خوشبو بس گئی ہر ایک در دیوار میں

    باقی اشعار تو ماشاءاللہ اب اچھے لگ رہے ہیں، مطلع اور ذیل کا شعر واضح نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل شعر میں تو طویل کھنچ رہا ہے، اس کو اب سے بدل دیں تو بہتر رہے گا۔ دوسرے مصرعے میں اگر خفیہ کی جگہ ’’کوئی‘‘ ہو تو؟ بلکہ ایک اور تجویز ذہن میں آئی، مناسب لگے تو غور کیجئے گا۔ قید میں زندہ ہیں...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

    کوئی عروضی محقق بننا چاہے تو اور بات ہے، ورنہ اچھی شاعری کرنے کے لئے عروض کی جتنی شدبد درکار ہے، یہ کتاب اس کا سامان بہم پہنچاتی ہے۔ یوں تو دیگر احباب نے بھی عروض کی آسان تفہیم کی سعی کی ہے مگر قبلہ و استاذی حضرتِ سرورؔ کا تجربہ اور جہاں دیدگی اس کتاب کو ایک الگ ہی خصوصیت عطا کرتا ہے۔ قبلہ قدیم...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    جزاکما اللہ صاحبان کرام. آپ کے مراسلوں نے حسب سابق کچھ نیا سکھایا ہے. دعاگو، راحل.
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    خیال کے اعتبار سے شعر عمدہ ہے، مگر مجھے یہاں بھی قافیہ پر اشکال ہے. استاد محترم یا عاطف بھائی وضاحت فرما دیں کہ کیا یائے لین و مجہول قافیہ میں جمع ہوسکتی ہیں؟
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    الاؤ یہاں اَ+لا+او تقطیع ہو رہا ہے، اس کی تقطیع اَ+لا+وْ نہیں ہونی چاہیے؟
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    کیا جھیلی کے ساتھ پھیلی قافیہ آسکتا ہے؟ دونوں کی آواز میں فرق نہیں؟ جھیلی میں یائے مجہول ہے اور پھیلی میں یائے لین!
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    جزاکم اللہ برادران عظام، یہ میری خوش نصیبی ہے کہ آپ جیسے صاحبان علم کی صحبت کا فیض حاصل ہوا. دعاگو، راحل.
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میری شاعری

    پہلی بات تو یہ بھائی کہ ایک لڑی میں ایک ہی کاوش پیش کیا کیجئے۔ اس طرح ایک تھریڈ میں کئی مراسلے بھیجنے سے تھریڈ الجھ کر رہ جاتا ہے۔ میرے بھائی، آپ نے اپنے تخلص کا درست تلفظ نہیں۔ سلفی، سلف سے مشتق ہے جس میں ل پر زبر ہوتا ہے، یعنی اس کو سَ+لَ+فِی پڑھیں گے۔ اس بحر میں اس مقام پر یہ لفظ اپنے درست...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تیری خوشبو بس گئی ہر ایک در دیوار میں

    اچھی کاوش ہے عمران بھائی، کچھ نکات سامنے کے نظر آتے ہیں، انہیں دیکھ لیجئے۔ محاورے میں در اور دیوار ہمیشہ واؤِ عطف کے ساتھ ہی مستعمل دیکھے ہیں، اس لئے میرے خیال میں پہلے مصرعے میں ’’در، دیوار‘‘ کہنا شاید درست نہ ہو۔ دوسرا مصرعہ بحر میں نہیں ہے۔ آپ نے خفیہ کا تلفظ ٹھیک نہیں کیا، اس وزن میں...
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    عشق جھیلا، سزا بھی جھیلی ہے- برائے اصلاح

    میرے خیال سے کوٹھے کے بجائے لوگوں کردیں بات لوگوں میں کیسے پھیلی ہے۔
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح: دیدۂ اختر فشاں میں اشک اب آئیں تو کیوں؟

    بہت شکریہ صابرہ بہن داد و پذیرائی اور تجاویز کے لئے. میں تہہ دل سے آپ کا ممنون احسان ہوں. دعاگو، راحل.
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    آپ کو اچھوتی تراکیب پر جو قدرت حاصل ہے، اس کے بعد مجھے کامل یقین ہے کہ یہ سہوِ کتابت تو نہیں ہو سکتا :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    اگر ظہیر کراچی کا باشندہ ہے، تو یہ شہر لازماً لاہور ہی ہوگا :LOL::LOL::LOL:
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    یہ مصرعہ الجھا ہوا ہے، واضح نہیں ہوتا کہ ’’اس کا خیال‘‘ آپ کی جانب متوجہ ہوتا ہے، یا آپ کو اس کا ’’خیال آتا‘‘ ہے ’’حسین، پر دلکش‘‘ کی کیا ضرورت ہے یہاں بھئی ۔۔۔ جو حسین ہوگا، وہی دلکش ہوگا ناں! پھر یہ کلمۂ تضاد کیوں؟؟؟ نازنین چال کیا ہوتی ہے بھئی؟؟؟ میاں ان ’’گلزاری‘‘ محاوروں سے اجتناب کیا...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح: دیدۂ اختر فشاں میں اشک اب آئیں تو کیوں؟

    تفصیلی جواب کے لئے نہایت ممنون و متشکر ہوں ظہیر بھائی، آپ نے ہمیشہ کی طرح عمدہ نکات کی جانب توجہ دلائی ہے، جن کی روشنی میں ان شاء اللہ ضرور اعادہ کروں گا۔ بس ایک حکم سے سرتابی کی جرأت کررہا ہوں، فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ والے شعر کی بابت کہ یہاں معاملہ عقیدت کا ہے۔ آپ کا کہنا بجا ہے کہ شعر غزل...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    ایک ادنیٰ سا نذرانہ ہماری جانب سے عظمتِ عہدِ گزشتہ کی روایت کی امین سرِ اردو پہ رکھا تاج ہے اردو محفل نگہباں وارثؔ و تابشؔ ہیں یاں اور بھائی خلیلؔ کب کسی اور کی محتاج ہے اردو محفل ہیں الف عینؔ بھی، عاطفؔ بھی یہاں اور ظہیرؔ کہکشاؤں سی سجی آج ہے اردو محفل! ’’نہ ستائش کی تمنا، نہ صلے کی...
Top