اب اور پیار کے مابین تنافر مجھے پہلے بھی کھٹک رہا تھا، اب بھی کھٹک رہا ہے.
"تو"، بطور حرف جزا، کو دوحرفی باندھنا اساتذہ کے نزدیک ناپسندیدہ ہے.
دوسری بات یہ ہے کہ "یہ" پھول کون سے پھول؟ یعنی "یہ" سے کس جانب اشارہ کیا گیا ہے؟ ظاہر ہے کہ یہاں مقصد صرف وزن پورا کرنا ہے. طویل بحر میں بھرتی کے الفاظ...