نتائج تلاش

  1. رباب واسطی

    نعت رسولﷺ

    مانگنے سے قبل ہی منشا میسّر ہو گیا جو کہیں ممکن نہ تھا، وہ ان کے در پر ہو گیا چشمۂ حکمت رواں تھا ان کی چوکھٹ پر سدا جس کو اک قطرہ ملا وہ خود سمندر ہو گیا نرمیِ کردار کے تابع ہوا ہر سخت دل ضربِ رحمت جب پڑی، پتھّر میں بھی در ہو گیا اُن کی نورانی جبیں کو دیکھنا بھی ذکر تھا جس نے دیکھا اس کا چہرہ...
  2. رباب واسطی

    سلام

    سید اقبال رضوی شارب غمِ شبّیر پہ صادر ہوئے فتوے کیا کیا ہم نے دیکھے ہیں زمانے میں تماشے کیا کیا سبطِ احمد کی شہادت پہ رہیں مہر بہ لب اپنا مر جائے تو دیتے ہیں دلاسے کیا کیا کربلا دیں کے لئے ایک چمکتا سورج چند اسلاف نے ڈلوائے ہیں پردے کیا کیا مثل حیدر کوئی ہم شکلِ پیمبر کوئی حق...
  3. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں نامعلوم
  4. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    ابھی بے تاج مت ہمکو سمجھنا ابھی اُردو وراثت ہے ہماری مستؔ حفیظ رحمانی
  5. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    ہمارے منہ پہ وہ کہتے ہیں بے وقوف ہمیں جنہیں شعور کی خیرات بانٹ دی ہم نے عمرؔ فاروقی
  6. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے جو اپنے غم کو ہوا میں اچھال دیتا ہے سلیم اخترؔ
  7. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    فضا کیسی بھی ہو وہ رنگ اپنا گھول لیتا ہے سلیقے سے زمانے میں جو اردو بول لیتا ہے سلیمؔ صدیقی
  8. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    مرے لہو میں رواداریوں کی خوشبو ہے میں ترک اپنی شرافت نہیں کرتا رحمتؔ لکھنؤی
  9. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    چل پرے ہٹ مجھے نہ دکھلا مُنہ اے شبِ ہجر تیرا کالا مُنہ بات پوری بھی مُنہ سے نکلی نہیں آپ نے گالیوں پہ کھولا مُنہ مومن خان مومن
  10. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    صد سالہ دور چرخ تھا ساغر کا ایک دور نکلے جو مے کدے سے تو دنیا بدل گئی گستاخ رام پوری
  11. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    عجیب لوگ ہیں کیا خوب منصفی کی ہے ہمارے قتل کو کہتے ہیں، خودکشی کی ہے حفیظ میرٹھی
  12. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    محشر کا خیر کچھ بھی نتیجہ ہو اے عدم کچھ گفتگو تو کھل کے کرینگے خدا کے ساتھ عبدالحمید عدم
  13. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    کانٹے تو خیر کانٹے ہیں ان سے گلہ ہے کیا پھولوں کی واردات سے گھبرا کے پی گیا ساغر وہ کہہ رہے تھے کی پی لیجئے حضور ان کی گزارشات سے گھبرا کے پی گیا! ساغر صدیقی
  14. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    آؤ اک سجدہ کریں عالمِ مدہوشی میں لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں ساغر صدیقی
  15. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    اگرچہ ہم جا رہے ہیں محفل سے نالہ ء دل فگار بن کر مگر یقیں ہے کہ لوٹ آئیں گے نغمہ ء نو بہار بن کر یہ کیا قیامت ہے باغبانوں کے جن کی خاطر بہار آئی وہی شگوفے کھٹک رہے ہیں تمھاری آنکھوں میں خار بن کر ساغر صدیقی
  16. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    کہہ تو دیا، اُلفت میں ہم جان کے دھوکا کھائیں گے حضرتِ ناصح!خیر تو ہے، آپ مجھے سمجھائیں گے؟ ماہر القادری
  17. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    اُن کے آتے ہی میں نے دل کا قصہ چھیڑ دیا اُلفت کے آداب مجھے آتے آتے آئیں گے ماہر القادری
  18. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    مے پئیں کیا کہ کچھ فضا ہی نہیں ساقیا باغ میں گھٹا ہی نہیں امیر مینائی
  19. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    نئی تہذیب سے ساقی نے ایسی گرمجوشی کی کہ آخر مسلموں میں روح پھونکی بادہ نوشی کی اکبر الہ آبادی
  20. رباب واسطی

    اردو کے مشہور ترین اشعار

    کہوں کس سے قصۂ درد و غم، کوئی ہمنشیں ہے نہ یار ہے جو انیس ہے تری یاد ہے، جو شفیق ہے دلِ زار ہے مجھے رحم آتا ہے دیکھ کر ترا حال اکبرِ نوحہ گر تجھے وہ بھی چاہے خدا کرے کہ تو جس کا عاشق زار ہے اکبر الہ آبادی
Top