نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    مجھ سمیت یہاں موجود زیادہ تر احباب کے یہی احوال ہوں گے۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    مقبول بھائی، خدارا بار بار یہ نہ کہا کریں۔ ہم سب ہی طالب علم ہیں
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لوگوں نے اصل چہرہ اپنا چھپا لیا ہے

    پہلے مصرعے میں الفاظ کی ترتیب بدل کر دیکھیں۔ دنیا نہ جان پائے، کیا ہے مری حقیقت دوسرے مصرعے میں داڑھی کو جنگل سے تشبیہ دینا ہمیں بالکل مناسب نہیں لگا :) یہ تو مزاحیہ شعر ہو گیا ۔۔۔ بہتر ہے اس کو سنجیدہ غزل میں شامل نہ کریں۔ مصرعہ ثانی کے لئے دوسرا متبادل بہتر ہے۔ پہلا مصرعہ مزید بہتری چاہتا...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئی غزل نمبر 9 برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

    بھائی یہ تو بہت بنیادی بات ہے۔ یہ تو آپ کو سیکھنا پڑے گا۔ ذیل میں عروض کی ایک آسان کتاب کا لنک دے رہا ہوں۔ پہلے آپ اس کا مطالعہ کریں اور بنیادی باتیں سیکھ لیں۔ اس کے بعد جو کمی بیشی ہوگی وہ یہاں دور کردی جائے گی۔ میں اگر ابھی یہاں تقطیع لکھ بھی دوں گا تو شاید آپ کو مبادیات کی آگہی کے بغیر...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    سنے کون میری آہیں، جو نہ دیں تجھے سنائی

    25 ہزار روپے، بذریعہ منی آرڈر مدیرِ اعلیٰ کے پتے پر ارسال کرنا پڑتے ہیں ۔۔۔ جب مدیر اعلیٰ رقم وصول کر لے تو وہ آپ کو ایک لنک بھیجتا ہے، جس میں اپنا مواد ارسال کرنے کے بارے میں تمام ہدایات موجود ہوتی ہیں۔ ہاں، اس کے علاوہ مکان کے کاغذات گروی رکھوانے پڑتے ہیں، اور ایک گردہ عطیہ کرنا پڑتا ہے!!!
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئی غزل نمبر 9 برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

    شارقؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی زیادہ تر غزلیں جو میں نے دیکھی ہیں، ان میں ایک ہی مسئلہ بار بار نظر آتا ہے، کہ آپ دو بحروں کو خلط کردیتے ہیں۔ یہ بتائیے کہ غزل یہاں پوسٹ کرنے سے پہلے آپ خود اشعار کی تقطیع کر کے دیکھتے ہیں یا بس اٹکل سے کام لے کر اشعار موزوں کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ مزید اصلاح سے پہلے آپ...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    جی، یہی مطلب تھا میرا۔ مثالیں استادِ محترم نے بخوبی سمجھا دی ہیں۔ دعاگو، راحلؔ
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    مطلع میں اگر دونوں قافیے مصدر ہوں تو پھر ان کے فعل امر کا ہم آواز ہونا لازمی ہے، جھیل اور سیکھ ظاہر ہے کہ قوافی نہیں ہیں.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    امجد اسلام امجدؔ کی جو غزل اس زمین میں مشہور ہے، وہ بھی ایطاء کا شکار ہے۔ آپ بھی اس کو غزل کہہ لیں،تکنیکی اعتبار سے غلط ہی سہی، مگر ہوگی تو غزل! :) ایک ’’لائف ہیک‘‘ جو میں نے اپنی شروع شروع کی کچھ غزلوں پر استعمال کی ہے، وہ یہ ہے کہ مطلع کا قافیہ آزاد چھووڑ بیچ میں ایک دو اشعار کا قافیہ تبدیل...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نحیف جسم پہ ہجرِگران ٹوٹ پڑا

    ان ’’کسی‘‘ کا تعارف بمع حوالہ بھی کروا دیجیے تاکہ دیگر بھی استفادہ کرسکیں۔ جزاک اللہ۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نحیف جسم پہ ہجرِگران ٹوٹ پڑا

    کیا اس طرح اعلانِ نون جائز ہے؟ الف عین محمد خلیل الرحمٰن ظہیراحمدظہیر سید عاطف علی
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اپنے ہر درد کا درمان بنائے رکھا

    حسبِ حال لگتا ہے ظہیر بھائی :) بہت خوب، زبردست
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح: اُس کی ہر بات میں ابہام کا پہلو پایا

    ابہام کا پہلو؟؟؟ یہ کوئی چیز نہیں ہوتی. بات میں یا تو ابہام ہوگا، یا نہیں ہوگا. مزید یہ کہ کس نے پایا؟؟؟ فاعل کا تذکرہ نہیں شعر میں. ثالثا، پہلو اور خسرو کو قافیہ کیسے لا رہی ہیں آپ؟ خسرو کی و مجہول ہے. یعنی اس میں "رو" کی آواز ویسے ہے جیسے کہ "رونا" میں ہوتی ہے، نہ کہ ویسے جیسے کہ "روح" میں...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اردو لہجے اور تلفظ کو بہتر کرنا چاہتا ہوں

    اگر محض ش اور ق کی درستی مطلوب ہے تو نزدیکی قاری صاحب کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں :) اگر تلفظ درست کرنا مطلوب ہے تو کسی معیاری لغت کا گاہے بگاہے مطالعہ کرتے رہا کیجیے، خاص کر اعراب کو ضرور سمجھا کریں اور ان کی رعایت رکھا کریں۔ اگر اندازِ بیاں کی بہتری مطلوب ہے تو یوٹیوب پر ضیاء محی الدین، گلزار...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مقبولِ عام شعرا اور اچھی شاعری

    آہ ۔۔۔ یہ سانحہ بھی ہماری مادرِ علمی پر گزرنا تھا :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مقبولِ عام شعرا اور اچھی شاعری

    ا ایک زمانہ تھا کہ ’’عوامی شاعری‘‘ کا استعارہ حضرتِ نظیرؔ اکبر آبادی ہوا کرتے تھے ۔۔۔ خیر، وقت وقت کی بات ہے۔ اس جدید شاعری کا شفیق الرحمان نے خوب تعاقب کیا ہے۔ اپنے نثر پارے ’’ریویو‘‘ میں لکھتے ہیں ’’اسی سلسلے میں ہم ایک اور شاعری کی غزل پیش کرتے ہیں (یہ ہم اپنی طرف سے کر رہے ہیں)۔ پرانی...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    ایمازون پر نمونہ دستیاب ہے۔ مندرجہ ذیل ربط پر کلک کیجے۔ جہاں کتاب کا ’’تھمب نیل‘‘ ہوتا ہے، وہیں ذرا سا اوپر ’’لُک انسائیڈ‘‘ لکھا آرہا ہوگا۔ اس پر کلک کیجیے گا تو کتاب کا نمونہ کھل جائے گا۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مقبولِ عام شعرا اور اچھی شاعری

    ہمارے سر اور داڑھی کے بالوں میں تو کافی عرصہ ہوا، چاندی اترنا شروع ہو چکی تھی، مگر خود کو بوڑھا ہرگز تسلیم نہیں کیا تھا ۔۔۔ اب لگتا ہے کہ حقیقت تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میرے (راحل) مجموعہ کلام کی اشاعت

    میں خود کیوں دیکھنا چاہوں گا بھائی؟؟؟ :) ہاں، اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو ایمازون پر کتاب کا نمونہ موجود ہے :)
Top