نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : Advise

    اچھی نظم ہے، اصلاح شدہ ورژن میں ایک چیز استاد محترم سے غالبا نظر انداز ہوگئی. پہلے مصرعے میں "سن" کہنے سے شتر گربہ در آیا ہے، کیونکہ باقی نظم میں "تم" کا صیغہ استعمال ہوا ہے. یہ مصرعہ کچھ طویل لگ رہا ہے. اگر اس کو یوں کرلیں؟ "نہ ہیں بازار سے ملتے" دعاگو، راحل.
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح :نظم آرزوئیں

    اچھی نظم ہے، بس پیڑ کے لئے موٹے کے بجائے کوئی اور وصف موزوں کر لیں. اسکے علاوہ مصرعوں کی تشکیل و تکسیر پر بھی نظر ثانی کیجیے. ننھی منی کے بعد آرزوئیں بھی اسی مصرعے میں رکھیں.
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جزاک اللہ صابرہ بہن

    جزاک اللہ صابرہ بہن
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    وعلیکم عظیم بھائی. آپ نے یاد کیا، بہت خوشی ہوئی. دراصل میں تعطیلات پر وطن آیا ہوا ہوں کچھ دنوں...

    وعلیکم عظیم بھائی. آپ نے یاد کیا، بہت خوشی ہوئی. دراصل میں تعطیلات پر وطن آیا ہوا ہوں کچھ دنوں کے لئے. کافی کام نبٹانے ہیں، اس لئے وقت نہیں مل پا رہا. ان شاء اللہ جلد ہی باقاعدہ حاضری لگاؤں گا. جزاک اللہ.
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح طلب ایک اور غزل۔۔۔۔

    بھائی آپ جو کہنا چاہ رہے ہیں وہ کھل کر بیان کریں ۔۔۔ اس طرح آدھی ادھوری بات کرنے کا مقصد کیا ہے؟
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تازہ غزل برائے اصلاح

    یہ بھی بتا دیجیے کہ انشاءؔ جی کا شعر پیش کرنے سے مقصود کیا ہے؟؟؟
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شعریت، تغزل، مصرعہ سازی سے متعلق معلومات

    ظہیرؔ بھائی، آداب! سر تسلیم خم ۔۔۔ آپ کی بات عین مناسب ہے ۔۔۔ لیکن پاؤں (بمعنی پانا) اور پاؤں (بمعنی پیر) کے جدید تلفظ میں بہرحال معمولی فرق تو ہے۔ پاؤں(پانا) میں تو واؤ واضح طور پر معروف سنائی دیتی ہے جبکہ پاؤں(پیر) میں کچھ کچھ مجہول۔ دراصل میرا یہ نکتہ اٹھانے کا اصل مقصد یہ تھا کہ کئی...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی کی آبرو کو خاک میں رولا نہیں جاتا - برائے اصلاح

    ظہیرؔ بھائی، آداب! سر تسلیم خم ۔۔۔ آپ کی بات عین مناسب ہے ۔۔۔ لیکن پاؤں (بمعنی پانا) اور پاؤں (بمعنی پیر) کے جدید تلفظ میں بہرحال معمولی فرق تو ہے۔ پاؤں(پانا) میں تو واؤ واضح طور پر معروف سنائی دیتی ہے جبکہ پاؤں(پیر) میں کچھ کچھ مجہول۔ دراصل میرا یہ نکتہ اٹھانے کا اصل مقصد یہ تھا کہ کئی...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی کی آبرو کو خاک میں رولا نہیں جاتا - برائے اصلاح

    پاؤں، بمعنی پیر کا درست تلفظ پاں+وْ ہوتا ہے، جو اس ترتیب میں وزن میں نہیں آئے گا. اس کو "پیروں تلے" کردیں. یہ اشعار درست لگ رہے ہیں. یہاں دوسرے مصرعے میں جاسکتا کہے بغیر مفہوم درست ادا نہیں ہوتا ... گویا ردیف صحیح طرح نبھائی نہیں گئی. علاوہ ازیں دوسرے مصرعے میں "تو" اضافی ہے. راہوں کی واؤ...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیوں پریشان دل دیکھتے - برائے اصلاح

    صابرہ بہن، میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ ابھی عام مستعمل مثمن (آٹھ رکنی) بحروں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ چھوٹی بحر دیکھنے میں آسان لگتی ہے، مگر اس میں اچھا شعر کہنا کافی دشوار کام ہے۔ ۱۔ فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن ۲۔ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن ۳۔ مفول فاعلات مفاعیل فاعلن ۴۔ مفاعلن فعلاتن مفاعلن...
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    “نَے” کا استعمال

    بھئی یہ کلاسیکی اساتذہ بھی بڑے کائیاں تھے ۔۔۔ اپنی باری میں ’’دبا‘‘ کر ’’نَے‘‘ کا استعمال کیا ۔۔۔ ہماری باری آتے آتے متروک کروا دیا ۔۔۔ اب ہم کیا کریں ۔۔۔ نہ کو دو حرفی باندھیں تو مشکل ۔۔۔ نے استعمال کریں تو مشکل :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل براہ اصلاح

    محبوب کا مؤنث ہونا تو شاید اتنا بڑا مسئلہ نہ ہو، مگر شعر بہت معمولی لگ رہا ہے۔
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل براہ اصلاح

    مطلع ویسے تو ٹھیک ہے، مگر کچھ اتنا خاص نہیں۔ مطلع جتنا جان دار کہیں گے، غزل اتنا ہی اچھا تاثر چھوڑتے گی غزل میں تغزل ہونا کوئی اچھنبے کی بات تو نہیں ۔۔۔ پھر یہ نرالی کیسے ہوگئی؟؟؟ :) باقی اشعار مجھے تو ٹھیک لگے رہے ہیں۔ دعاگو، راحلؔ۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس نے چہرہ اگر دکھایا تو ؟ ------- غزل براہ اصلاح

    استاذی، آپ کے ارشاد کی مکمل متابعت کرتا ہوں :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست اور احباب سے خیال آرائی کی اپیل!

    شکیلؔ بھائی آداب! مطلع کی ساری صورتیں مجھے تو دولخت معلوم ہوتی ہیں، دونوں مصرعوں میں ربط کی کمی ہے۔ دوبارہ فکر کر کے دیکھیں۔ آپ اس اسلوب میں اب اتنا مستعمل نہیں، اس لئے شعر میں ابہام پیدا کرے گا۔ پہلی صورت ہی بہتر ہے ۔۔۔ تاہم دوسرے مصرعے میں ’’تم سے‘‘ کے بغیر بات پوری نہیں ہوتی۔ کون سی...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح۔ہے کون جہاں میں وہ جسے غم نہیں ہوتا

    ریحان میاں، تسلیمات! قبلہ عاطفؔ بھائی نے درست فرمایا، ۴ اشعار تو بہت کم ہیں غزل کے لئے۔ کم سے کم پانچ تو ہوں۔ ویسے مجھے پتہ نہیں کیوں غزل میں اشعار کی جفت تعداد اچھی نہیں لگتی :) بہت سال پہلے آنجہانی جگجیت سنگھ کی گائی ریاضؔ خیرآبادی کی ایک غزل سنی تھی، جس کا مطلع ہے وہ کون ہے دنیا میں جسے...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ( اردو محفل ) میری پہلی غزل

    مجھے تو یہ غزل سے زیادہ نظم معلوم ہوتی ہے۔ مَقْفَل کے کیا معنی ہوتے ہیں؟؟؟ سرشاد؟؟؟ ویسے سرشاد کے معنی اگر خفیہ نہ ہوتے، تب بھی مصرعے میں بلا کی تعقید ہے۔ ویسے عنبر نامی خوشبودار مادّہ ایک مچھلی کے پیٹ سے حاصل کیا جاتا ہے ۔۔۔ اس کو کہیں بونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا :) قابو ’’ملی‘‘ تھی یا...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح سخن کے زمرے میں، اصل لڑی میں پوچھا جاسکتا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔

    اصلاح سخن کے زمرے میں، اصل لڑی میں پوچھا جاسکتا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    1954 میں ریکارڈ کیا گیا پاکستان کا قومی ترانہ

    یہ والا ورژن سنہ ۲۰۰۰ کے آس پاس ریکارڈ ہوا تھا اور ایک نجی کمپنی نے ملی نغموں کے ایک ’’ری مکس‘‘ البم کے لئے ریکارڈ کیا تھا۔ ویسے اس میں گلوکار تحسین جاوید کی آواز اتنی نمایاں ہے کہ کسی کو بھی اس کے ۱۹۵۴ کی ریکارڈنگ ہونے کا گمان نہیں ہونا چاہیے :) مجھے تو انٹرنیٹ پر تلاش کرنے پر سب سے پرانی...
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف ناچیز ڈاکٹر عظیم سہارنپوری کا مختصر تعارف

    واہ کیا خوب تعارف کروایا ہے ۔۔۔ واللہ لطف آیا پڑھ کر! محفل میں خوش آمدید ڈاکٹر صاحب ۔۔۔۔ آپ تو ماشاءاللہ ’’جینوئین آل راؤنڈر‘‘ نکلے :)
Top