نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مقبولِ عام شعرا اور اچھی شاعری

    قبلہ موصوف کے بارے میں اس خاکسار کو ’’تقریباً‘‘ یقینِ کامل ہے کہ یہ سرقۂ شناخت کے مرتکب ہیں۔ حضرت جونؔ بھائی کے بیٹے کا نام بھی علی زریون ہے، جبکہ ان صاحب کا اصل نام کچھ اور ہے، انہوں نے عمداً جونؔ کا سا حلیہ بنا کر اپنا ’’تخلص‘‘ علی زریون رکھ لیا ہے۔ ایسا مجھے ایک صاحب نے بتایا جو شوبزنس سے...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: جب رکھ دیا اس نے مجھے جام و سبو کے درمیاں

    مہندی والا شعر مجھے تو موضوع کے اعتبار سے مزاحیہ لگ رہا ہے۔ ابلاغ شاید اس طرح کچھ بہتر ہوسکے اگر پہلے مصرعے میں تمہید کے بعد لیکن، مگر وغیرہ لایا جائے، جس سے واضح ہو گا کہ گو دونوں ہی شریکِ جرمِ محبت تھے، مگر سزا صرف شاعر کو ہی سنائی گئی۔ تختیوں والے شعر کی بابت استادِ محترم کا ارشاد بجا ہے۔...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ماسوا محبت کے باقی سب اضافی ہے، احمد وصال

    اچھی غزل وصالؔ صاحب۔ زمین بہت اچھی چنی ہے آپ نے۔ بس ایک دو مقامات پر اسقاطِ حروف مناسب نہیں لگ رہا۔ دعاگو، راحلؔ۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم: بِنائے امید ٭ محمد تابش صدیقی

    بہت اعلیٰ تابشؔ بھائی، طویل عرصے کی غیرحاضری کے بعد بہترین انداز میں واپسی ہوئی ہے آپ کی۔ زبردست۔
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لندن میں نواز شریف کے ذاتی ملازم اور بیٹے کے سیکرٹری نے وارنٹس وصول کرنے سے انکار کیا، مشن برطانیہ

    میرا حسنِ ظن تو یہ کہتا ہے کہ موصوف اپنی جذباتی وابستگی کی وجہ سے اتنی مستقل مزاجی سے خبروں کے زمرے کو آباد کیے ہوئے ہیں۔ اگر اس کام کے لیے تنخواہ دار ملازم ہیں، تو بھی لائق تحسین کام کر رہے ہیں کہ بعض کام ایسے ہوتے ہیں جو پیسے کے بدلے کرنا بھی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہوتے ۔۔۔ مثلاً پی ٹی آئی...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: نہیں مِل رہا بڑی دیر سے مِری ذات کا ہی پتا مجھے

    مجھے دوسرے مصرعے میں کچھ سقم محسوس ہوتا، بتا مجھے کے بجائے بتائے مجھے کہنا زیادہ مناسب ہوگا ۔۔۔ قافیہ کی مجبوری کی وجہ سے شاید قابل قبول ہو۔ پہلے پہل میں سمجھا کہ آپ نے ’’متقی‘‘ سی دلیل کہا ہے، اور میں اس سوچ میں پڑ گیا کہ دلیل کا تقویٰ کیسے جانچا جائے گا؟ :) پھر غور کرنے پر احساس ہوا کہ یہاںک...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نئی غزل برائے تبصرہ و اصلاح شاعر امین شارؔق

    مکرمی شارقؔ صاحب، آداب! مطلع سے غزل کی بحر کی قائم ہوتی ہے، سو آپ کی غزل کی بحر مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن بنتی ہے۔ تاہم کچھ آگے چل کر کچھ اشعار میں آپ نے اس کو ایک دوسری بحر مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن سے خلط کردیا ہے، جیسے کہ دوسرے شعر کا پہلا مصرعہ۔ مطلع عروضی اعتبار سے تو درست نظر آتا ہے،...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    پہلے مصرعے کا وزن درست ہے. دوسرے والے میں اگر دوسرے رکن کو متفاعلان لیا جائے تو وزن پورا ہوجائے گا، تاہم آخری رکن کے لئے اس کی اجازت کا تو مجھے علم ہے، درمیانی اراکین کے جواز کا مجھے پتہ نہیں، ہوسکتا ہے جائز ہو. "مجھ" سے وزن ناقص نہیں ہوتا کیونکہ مجھ کی ج کا اسیر کی الف سے وصال ہورہا ہے. باقی...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    گُڈ جوک ۔۔۔ آئی ایم امیوزڈ :)
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔ ہا جب وہ لپیٹے میں آتے ہیں تو خود کو لپیٹے میں لینی والی عدالت کو ہی لپیٹ دیتے ہیں :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    فکر نہ کریں، ان کا بھی وقت آئے گا! ۔۔۔ چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    خنجر لگانا مجھے محاورتاً درست نہیں لگتا۔ بیان بھی اتنا مربوط نہیں لگتا۔ دلِ شکستہ کی کرچیاں چبھ رہی سینے میں، پھر بھی یارو نکالو خنجر، چلاؤ نشتر کہ زخم میرے ہیں اب بھی کچھ کم پہلا مصرع گرامر کے حساب سے ٹھیک نہیں لگتا۔ ’’سمیٹ لی ہیں‘‘ کے بعد صرف ’’نالشیں‘‘ آنا چاہیے، یا پھر پہلے ’’سمیٹ لیا...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: پلٹ کر کی خبر گیری، نہ رکھا رابطہ کوئی

    اچھی غزل ہے عاطف بھائی۔ کئی اشعار کمال کے ہیں۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کب کوئی جان وار دیتا ہے ۔ ایک اور غزل

    اچھی غزل ہے شکیل بھائی۔ ماشاء اللہ غازہ تو چہرے پر لگایا جاتا ہے، نہیں؟؟؟ پھر غازے کے مقابل چمن کا دامن کیوں؟ دعاگو، راحلؔ
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اللہ پاک کا کرم و احسان کہ اس نے وبا کے دور میں بخیر و عافیت وطن کی زیارت نصیب فرمائی اور کوئے...

    اللہ پاک کا کرم و احسان کہ اس نے وبا کے دور میں بخیر و عافیت وطن کی زیارت نصیب فرمائی اور کوئے ملازمت تک واپس پہنچایا۔
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف تعارف

    خوش آمدید جناب یاسر صاحب۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : Advise

    نہیں، اس صورت میں شدید تعقید پیدا ہورہی ہے.
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جنّت کی ہے تلاش تو رب سے بنا کے رکھ----برائے اصلاح

    میں نے دیکھا نہیں تھا کہ استاد محترم پہلے ہی رائے دے چکے ہیں.
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جنّت کی ہے تلاش تو رب سے بنا کے رکھ----برائے اصلاح

    لکھا کے رکھ کہنا ٹھیک نہیں ارشد بھائی، یہ لکھوا کے رکھ لے کا محل ہے. نور جلا کے رکھ کہنا تو ٹھیک نہیں، نور جلایا نہیں جاتا. آتش کہہ سکتے ہیں، مگر اس کے ساتھ پیار عجیب لگتا ہے، عشق کہیں تو زیادہ مناسب رہے گا.
Top