نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    حال احوال والی نظم

    بہن آزاد شاعری اور نثری (غیر) شاعری کو خلط نہ کریں ۔۔۔ آزاد شاعری آزاد ہوتی ہے، مگر مادر پدر آزاد نہیں :) آزاد نظم کا اسلوب یہ ہے کہ یہ نظم کی کسی رائج ہئیت پر نہیں کہی جاتی ۔۔۔ جیسے نظموں کی قسمیں معروف ہیں، مثنوی، مخمس، مسدس وغیرہ۔ آزاد نظم اپنی اصل میں تو بس قافیہ کی قید سے آزاد ہوتی...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح فرمائیے

    عبدالرؤف بھائی، آداب! بحر و اوزان کی تو کوئی غلطی نظر نہیں آتی، تاہم اکثر اشعار میں مصرعوں کی بنت نظرِ ثانی چاہتی ہے، کچھ میں بھرتی کے الفاظ زیادہ ہیں تو کہیں بیان محاورے کے خلاف محسوس ہوتا ہے۔ دوسرا مصرع بہت اچھا کہا آپ نے، لیکن پہلا اس کے مقابلے میں بہت کمزور ہے، اور زبان بھی بامحاورہ...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح

    اس سوال کا زیر نظر لڑی سے کیا تعلق ہے؟ اگر ان اشعار کی تشریح مطلوب ہے تو اس کے لئے شاید یہ زمرہ موزوں نہیں۔
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نثری نظم کا عہدِ موجود

    ’’لفظوں کی بنت اور معنوی آہنگ‘‘ ماپنے کے وہ کون سے پیمانے ہیں جن پر کوئی تحریر پورا اترے تو وہ افسانہ، افسانچہ، انشائیہ، تمثیل سے ماورا ہوکر ’’نثم‘‘ کا پیرہن زیب تن کر لیتی ہے؟؟؟ کیا یہ اصول کہیں مدون کئے گئے ہیں؟؟؟ ’’لفظوں کی نفسیاتی حرکت‘‘ کیا ہوتی ہے؟ اس کی جامع تعریف کہاں سے ملے گی؟؟ میرؔ،...
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نثری نظم کا عہدِ موجود

    سیاہ عمامے والا عملدار (افسانچہ). جب بھی عشق والوں کا ذکر کرتا ہوں، سرخ سبز پرندوں کے ساتھ، تو اک سیاہ عمامہ باندھے علمدار بھی آتا ہے جو آہووان دشت میں چراغ روشن کرتے ہوئے بھیگی آنکھوں کے خواب کی گرھیں کھول کر دکھاتا ہے۔ محبتوں اور چاہتوں کی پوٹلی سے زعفرانی پتیاں دکھاتے ہوئے، دست حنائی کے لمس...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نثری نظم کا عہدِ موجود

    مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ اس کو "شاعری" قرار دینے پر اتنا اصرار کیوں کیا جاتا ہے؟؟؟ ارے بھئی اگر آپ نے کوئی بہت ہی توپ قسم کا خیال اچھے الفاظ میں قلم برداشتہ کر ہی لیا ہے تو اسے ادب شمار کروانے کے لئے اس پر زبردستی شاعری کا لیبل کاہے کو چسپاں کیا جاتا ہے؟؟؟ بھئی نئی صنف ایجاد ہی کرنی ہے تو نثر...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح طلب۔۔۔۔

    فخر بھائی، اگر آپ شاعری کے معاملے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو میری ناچیز رائے میں پہلے عروض کی بنیادی شدبد حاصل کریں، پھر مشق کی جانب آئیں۔ اس طرح ایک ایک شعر کا وزن درست کرنا بہت طویل اور خشک کام ہے۔ کم از کم کسی بحر کا تعین کرکے اس کے وزن کے قریب قریب اشعار موزوں کئے جائیں تو کچھ صلاح دی جاسکتی...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تازہ غزل برائے اصلاح

    تقریباً تمام ہی اشعار میں وزن کا مسئلہ ہے۔ مطلع میں قوافی درست نہیں۔ نبھا کرنا نہیں، نباہ کر کرنا درست املا ہے، اور میرے خیال میں یہاں ہ ساقط نہیں ہوسکتی ۔ نباہنا کا ایک تلفظ نبھانا تو معروف ہے ۔۔۔ لیکن نبھا کرنا کبھی نظر سے نہیں گزرا۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح طلب ایک اور غزل۔۔۔۔

    مر اور بچھڑ قافیے کیسے ہوسکتے ہیں؟؟؟
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شعریت، تغزل، مصرعہ سازی سے متعلق معلومات

    مدیران سے گزارش ہے کہ اس دھاگے کا مناسب عنوان تجویز کر کے اسے ’’پِن‘‘ کردیا جائے۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح کیجیئے۔۔۔

    ترجیح کا تعین تو بھائی اساتذہ ہی کر سکتے ہیں۔ عربی سے ماخوذ اصل املا تو مصراع ہے ۔۔۔ جو اردو لغات میں مدون بھی ہے مگر شاید ہی کوئی استعمال کرتا ہو! میں ہائے خفی کے ساتھ اس لئے لکھتا ہوں کہ فی زمانہ یہی زیادہ رائج اور مانوس ہے۔ واللہ اعلم!
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شعریت، تغزل، مصرعہ سازی سے متعلق معلومات

    بھائی محمد خلیل الرحمٰن سے درخواست ہے کہ اس مضمون کو ایک الگ لڑی میں نقل کرکے اصلاحِ سخن کے زمرے میں ثبت کردیں تاکہ صلائے عام رہے۔ ظہیراحمدظہیر بھائی نے ہم مبتدیوں کے لئے بہترین ’’ٹیوشن‘‘ دے دی ہے :) جزاک اللہ ظہیر بھائی ۔۔۔ کاش ایسے مضامین ہمارے اردو کے نصاب میں شامل ہوتے :( دعاگو، راحلؔ
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    آہ! اس لفظ کا تو فیمنسٹوں کے ہاتھوں کب کا دیہانت ہو چکا :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح کیجیئے۔۔۔

    دوسرا مصرعہ بحر سے خارج ہے۔ اس کے علاوہ قافیہ بھی درست نہیں۔ جدا اور تباہ قافیہ نہیں ہوسکتے۔ نہ کو دوحرفی باندھنا (یعنی اس کی آواز کا طویل کھنچنا) مناسب نہیں۔ آپ کی غزل کی ردیف میں بھی یہی مسئلہ ہے کہ نہ کو دوحرفی باندھا گیا ہے۔ ردیف میں تو نہ کو مت سے بدلا جا سکتا ہے، یعنی نہ کرو کے بجائے...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے صلاح

    یاسر میاں، آداب! دولت اور نظاروں کا جوڑ سمجھ نہیں آیا۔ دوسرے مصرعے میں یارو کی تکرار مناسب نہیں لگتی۔ مطلع دوبارہ کہیں۔ لباس میں آکر کہنا ٹھیک نہیں لگتا۔ لباسِ فقیری پہن کر ہی یارو ملی تھی ہمیں چاند تاروں کی دنیا یہ شعر بھی عجزِ بیان کا شکار معلوم ہوتا ہے۔ بہت کے ساتھ عجب نہیں عجیب آئے...
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بزم یار

    بیٹا مسئلہ اس شعر کے مصرعۂ ثانی کے دوسرے جزو میں ہے۔ ’’ہاتھ ہم ملے نہیں‘‘ کہنا غیر معیاری ہے۔ پوری غزل ہی پوربی ٹائپ عوامی لہجے میں کہی گئی ہو تو پھر بھی قابل ہوسکتا تھا، مگر موجودہ صورت میں یہ مناسب نہیں لگتا۔ کچھ اس طرح کیا جاسکتا ہے۔ تھا اس کو زعم، اس کے بن، مرا وجود کچھ نہیں مگر وہ جب گیا...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بزم یار

    اساتذہ کی رائے یقیناً واجب الاحترام ہے، تاہم میری ناچیز رائے میں یہ لفظ تو اردو میں اس قدر کثرت سے مستعمل ہے کہ اب اس کو اسی طرح برتنا چاہیے جیسے عربی اور فارسی الفاظ کو برتا جاتا ہے۔ میرے خیال میں کم از کم نوجوان شعرا کو تو اس معاملے میں کچھ رعایت دی جانی چاہیے۔ ہاں، مصرعے میں الفاظ کی ترتیب و...
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری- برائے اصلاح

    گوکہ ان جلی کہنا تکنیکی اعتبار سے درست ہے، مگر بھی پھر یہ شعر پڑھ کر بالی وڈ کی مشہور فلم کا خیال آگیا :) غزل اچھی ہوگئی ہے ماشاءاللہ ۔۔۔ ہاں، عاطف بھائی نے جو نکتہ اٹھایا ہے، اس کی تفصیل جاننے میں مجھے بھی دلچسپی ہے۔
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: آگئے ہیں تنگ اب، اے آسماں، آلام سے ۔۔۔

    بہت شکریہ عاطف بھائی ۔۔۔ آپ کی توجہ اور اظہارِ پسندیدگی کے لئے ممنون و متشکر ہوں۔ دعاگو، راحلؔ۔
  20. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ندامت کی کوئی وجہ نہیں ۔۔۔ سیکھنے کے عمل میں ہم سب سے ہی غلطیاں ہوتی ہیں ۔۔۔ اصل بات یہ ہے کہ اصلاحی نکات کو ہمہ وقت ذہن نشین اور مستقبل میں ان کی رعایت رکھی جائے۔ دعاگو، راحلؔ۔
Top