نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف کیا ضروری ہے کہ تُجھ سی ہی نظر آؤں میں

    خوش آمدید۔ بہت خوشی ہوتی ہے جب ہندوستان سے اچھی اردو لکھنے والے نوجوان سامنے آتے ہیں۔ افسوس کہ انقلابِ زمانہ اردو کو (یا کم از کم اس کے رسم الخط کو ہی) اس کی جنم بھومی سے ہی دیس نکالا دینے کے درپئے ہے۔ ویسے تو پاکستان میں بھی نئی نسل میں اردو کے عمومی حالات کچھ خاص حوصلہ افزا نہیں، ان لوگوں...
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    مکرمی ڈاکٹر صاحب، آداب! ڈرتے ڈرتے اور اس امید پر یہ مراسلہ لکھ رہا ہوں کہ آپ طب کے ڈاکٹر ہوں گے ۔۔۔ کہیں اردو ادب کے ڈاکٹر ہوئے تو مفت میں ہماری شامت آجائے گی :) مطلع کچھ دولخت لگتا ہے، خصوصاً دوسرے مصرعے کے ’’کہ‘‘ سے شروع ہونے کی وجہ سے، جس سے یہ تاثر بنتا ہے کہ اخلاص و محبت کے شجر کا وجود...
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل : یہ ناممکن نہیں ہے یار ایسا ہو رہا ہے

    ارے بھائی ازراہ تفنن کہا تھا، آپ دل پر نہ لیں :)
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل : یہ ناممکن نہیں ہے یار ایسا ہو رہا ہے

    اچھی غزل ہے ... ماشاء اللہ جیسا وہ کہہ رہے ہیں، مان لیں ورنہ فی زمانہ ہراسمنٹ کا کیس بن سکتا ہے :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ڈاکٹر صاحب، پریشانی کی کوئی بات نہیں. اراکین کے پاس 24 گھنٹے تک مراسلے میں از خود تدوین کرنے کا اختیار دستیاب رہتا ہے. آپ مراسلے کے آخر میں نیچے کی طرف جہاں تاریخ وغیرہ لکھی ہوتی ہے، اسی کے ساتھ تدوین کا اختیار موجود ہوتا ہے.
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    الف عین صاحب میری غزل دیکھئے نا

    عظیم بھائی، اپنی غزل ضرور پیش کیجیے مگر اس کے لئے الگ سے ایک نئی لڑی بنائیے.
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف عطاء اللہ جیلانی مختصر تعارف

    میرے خیال میں تو یہ کوئی رینڈم سلیکشن ہوگی :) یہ بھی ہوسکتا ہے کہ شیخ کے ایرانی مریدوں نے گیلانی کہلائے جانے کو ترجیح دی ہو اور عرب مریدوں نے جیلانی ۔۔۔ واللہ اعلم :)
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نعت برائے اصلاح

    ٹھیک لگ رہی ہے اب، ایک دو چیزیں دیکھ لیجیے۔ پہلے مصرعے میں مدینے میں کے بجائے مدینے کو کہیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ دونوں مصرعوں میں ٹھیک ربط نہیں بن رہا۔ دوسرے یہ کہ جب پہلے مصرعے میں تھرڈ پرسن کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے تو اسی کو دوسرے میں بھی قائم رکھنا چاہیے۔
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس نے چہرہ اگر دکھایا تو ؟ ------- غزل براہ اصلاح

    یہ اشعار مجھے ٹھیک لگ رہے ہیں۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف عطاء اللہ جیلانی مختصر تعارف

    عاطف بھائی، میرے خیال میں تو جیلانی، گیلانی کی ہی تعریب ہے ۔۔۔ شیخ عبدالقادرؒ بھی ایران کے علاقے گیلان میں پیدا ہوئے تھے جو بحیرہ خضر کے ساحل سے ملحق ہے۔ واللہ اعلم :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف عطاء اللہ جیلانی مختصر تعارف

    جناب ازراہِ تفنن عرض کیا تھا۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اس نے چہرہ اگر دکھایا تو ؟ ------- غزل براہ اصلاح

    اشرف بھائی آپ نے زمین ایسی چنی ہے کہ کچھ اشعار کے معنی الجھ رہے ہیں۔ باقی بحر و اوزان کی کوئی غلطی تو نظر نہیں آتی۔ دعاگو، راحلؔ
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    یوں تو ٹھیک ہے، مگر مطلع کمزور ہے۔ یوں ہی کی واؤ اگر ساقط کرنا مقصود ہو، تو اس کو یونہی لکھنا چاہیے، تاکہ قاری کو ابہام نہ ہو۔ نفرت کی آندھی ہے تو اس کا زور آزمانے کے لئے بھی کوئی مخصوص دیا ہی جلایا جانا چاہیے، مجرد دیوں کے ذکر سے شعر تشنۂ معنی رہ جاتا ہے۔ الفاظ کی ترتیب بدل کر دیکھیں کہ...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح : چلتے سانسوں کا اعتبار کیا

    بہت عرصے بعد تشریف لائے میاں ۔۔۔ امید ہے سب خیریت رہی ہوگی۔ آپ کی غزل کی ردیف کے ساتھ مسئلہ ہے۔ کہیں آپ نے ’’کیا‘‘ بطور کلمۂ استفسار استعمال کیا ہے تو کہیں بطور فعل۔ مسئلہ یہ ہے کہ دونوں کا تلفظ اور تقطیع الگ الگ وزن پر ہوتے ہیں۔ کیا بطور کلمۂ استفسار محض ’’کا‘‘ تقطیع ہوتا ہے کیونکہ اس کی ی...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تعارف عطاء اللہ جیلانی مختصر تعارف

    خوش آمدید شاہ صاحب. سیدزادوں کی مادری زبان تو عربی ہونی چاہیے :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کیوں پریشان دل دیکھتے - برائے اصلاح

    نہیں، قافیوں کا وزن ایک ہونا مطلقا ضروری نہیں. یہاں استاد محترم کا فرمانا یہ ہے کہ اس بحر میں آپ کی زمین کی ساخت ایسی ہے کہ دل، ساحل، شامل وغیرہ وزن میں پورے نہیں آسکتے. مثال لے لئے نیچے دی گئی تقطیع دیکھیے. تسہیل تفہیم کے لیے اراکین کے ہجے الگ الگ لکھ رہا ہوں. فا ع لن ... ہم تُ بس فا ع لن ...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    الف عین صاحب میری غزل دیکھئے نا

    لفظ ملگجا صفت ذاتی ہے، مجرد اسم کے طور پر استعمال نہیں ہوتا ... اس لئے میری ناچیز رائے میں تو اس پر موصوف الیہ کی جنس کا صیغہ ہی جاری ہوگا.
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ہم بھی ترے ہیں عاشق اتنا خیال رکھنا-----برائے اصلاح

    زیادہ تر اشعار ویسے تو ٹھیک ہیں ارشد بھائی، مگر آپ تعقید کی جانب بھی تھوڑی توجہ کیا کیجیے۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا مصرع آپ کے ہی الفاظ کی ترتیب میں معمولی تبدیلی کرنے سے زیادہ رواں ہوجاتا ہے۔ مثلا مطلع کو ہی لیجیے۔ پہلے مصرعے کو یوں بھی تو کہا جا سکتا ہے ہم بھی ہیں تیرے عاشق، اتنا...
Top