ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
اور دیگر اساتذۂ کرام!

کیا “نَے” کا استعمال اب بھی کیا جا سکتا ہے؟
اگر کیا جا سکتا ہے تو کن صورتوں میں اجازت ہے اور کہاں ممنوع ہے؟

رہنمائی کی درخواست ہے۔ بہت شُکریہ

نے کو اب صرف حُقے اور پیچوان میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ کوئی ممانعت نہیں بشرطیکہ ان ہر دو آلات میں صرف تمباکو استعمال ہوتا ہو۔ تمباکو کے علاوہ "کچھ اور" بھی شامل ہو تو ممنوع ہے ۔
 
مقبول

محفلین

سر، آپ نہ صرف بڑے شاعر ہیں بلکہ آپ کی مزاح کی حس بھی کمال کی ہے:in-love::in-love:
 
بھئی یہ کلاسیکی اساتذہ بھی بڑے کائیاں تھے ۔۔۔ اپنی باری میں ’’دبا‘‘ کر ’’نَے‘‘ کا استعمال کیا ۔۔۔ ہماری باری آتے آتے متروک کروا دیا ۔۔۔ اب ہم کیا کریں ۔۔۔ نہ کو دو حرفی باندھیں تو مشکل ۔۔۔ نے استعمال کریں تو مشکل :)
 
درست فرمایا آپ نے!!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سر، آپ نہ صرف بڑے شاعر ہیں بلکہ آپ کی مزاح کی حس بھی کمال کی ہے:in-love::in-love:
اور آپ بھی بہت مزاخیے ہیں ۔ مجھے دیکھے بغیر ہی بڑا شاعر کہہ دیا ۔ اگر میرا قد تین فٹ ساڑھے چار انچ ہوا تو؟!

مزاح برطرف۔ لفظ "نے" جو حقے اور پیچوان کے لئے استعمال ہوتا ہے اس میں نون مفتوح کا تلفظ مے اور قے کی طرز پر کیا جاتا ہے ۔ لیکن جو "نے" نفی کے لئے استعمال ہوتا ہے اس کا تلفظ سے ، دے ، لے کی طرز پر فصیح ہے ۔ لاہور والی نورجہاں کا مشہور شعر ہے :
بر مزارِ ماغریباں نے چراغے نے گلے
نے پرِ پروانہ سوزد ، نے صدائے بلبلے

جہاں تک نے کے متروک یا مستعمل ہونے کے سوال کا تعلق ہے تو اس کا جواب آپ خود ہی دیجئے ۔ آپ اخباراور رسالے بھی پڑھتے ہوں گے ، جدید شعرا کے مجموعے بھی پڑھے ہوں گے ، کئی سو غزلیں اور نظمیں پڑھی ہوں گی ۔ آپ خود ہی بتائیے کہ یہ لفظ کتنے اشعار میں نظر سے گزرا ۔ اگر قدیم شعرا کے علاوہ کہیں نظر آیا ہو تو پھر آپ بھی استعمال کر لیجئے گا ۔
 
سر، آپ کی جسمانی قد و قامت جو بھی ہو، آپ کے شاعرانہ قد پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ آپ ماشاالّلہ بڑے شاعر ہیں۔ انشاالّلہ آپ کی قدم بوسی کا شرف بھی کبھی حاصل کو گا۔

“نے “ کے استعمال پر آپ نے جو روشنی ڈالی ہے۔ اس کے لیے بہت شُکریہ
 
Top