نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: ہم صفتِ خداوندی بھی خوب نبھاتے ہیں

    خدا کی صفات کوئی کیسے ’’نبھا‘‘ سکتا ہے؟؟؟ مذہبی نکتہ نظر سے مجھے یہ بات درست نہیں لگتی، واللہ اعلم۔ میرے خیال میں تنازع سے بچنے کے لیے پہلا مصرع بدل لیں۔
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    حضور جرمنی سے درآمد کروائے تھے ۔۔۔ شکر ہے وژن ’’نازی‘‘ نہیں ہوا :)
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    قرأتی عینک لگانے والوں سے ایک سوال

    ہم نے تو یہ "ترقی پسند" عدسے اپنی آنکھوں میں پکے پکے فٹ کروا رکھے ہیں مگر ہمارا "وژن" ہے کہ اب تلک وہی دقیانوسی اور مولویانہ ہے :cry:
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    2020 کی بہترین کتاب

    اوہ ۔۔۔ واللہ یا اخی، انت مصیب و ھذہ مشکلۃ کبیرۃ بالفعل :)
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    2020 کی بہترین کتاب

    خود رائی کا مرض جس سنگین حد تک ہم لوگوں میں سرائیت کر گیا ہے، آپ کی بات صد فی صد درست ہے۔ استاد کی رہنمائی ہی علم اور معلومات کے درمیان خطِ فارق ہوتی ہے۔ اللھم ارحمنا
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    2020 کی بہترین کتاب

    یہاں کہاں؟؟؟ :)
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل براہ اصلاح

    بہت دن کے بعد آنا ہوا عمرانؔ بھائی، امید ہے کہ آپ کے وہاں سب خیریت رہی ہوگی۔ داب بطور صیغۂ امر، میرے خیال میں اردو میں مستعمل نہیں۔ بحر کی تنگی کی مجبوری اپنی جگہ، مگر شعر بہت زیادہ تشنہ الفاظ لگتا ہے۔ یعنی مفہوم کے ابلاغ کے لیے قاری کو اپنی طرف سے بہت سے الفاظ فرض کرنا پڑیں گے۔ دونوں...
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح: سویا نہیں گیا

    شعر میں فاعل کا تذکرہ نہیں، کہ کس سے سویا اور کھویا نہیں گیا۔ پہلے مصرعے کا وزن بھی ناقص ہے کہ الوداع کی ع ادا نہیں ہو رہی۔ مزید یہ کہ پہلے مصرعے میں ’’کے‘‘ کو آپ نے دوحرفی باندھا ہے جو غیرضروری ہے، یہاں کے کی جگہ کر کہیں تو زیادہ مناسب رہے گا ۔۔۔ تاہم آگے چل کر ’’تو‘‘ بھرتی کا ہے، صرف وزن...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    جزاک اللہ مقبول بھائی، داد و پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں۔ یہ ترکیب بیعتِ قسریٰ نہیں، بیعتِ قسری (یائے معروف کے ساتھ) ہے۔ قسری کے معنی جبری کے ہیں ۔۔۔ یعنی جبری، زبردستی کی بیعت۔
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جس پل سے ترا عشق ہمیں دان ہوا ہے

    بہت خوب، ماشاء اللہ ۔۔۔ کیا خوب تغزل ہے
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    داد و پذیرائی کے لیے بہت شکریہ عاطف بھائی، جزاک اللہ. آپ کے نکتے میں بلاشبہ وزن ہے. میں نے جب لغت میں معنی تلاش کیے تھے تو وہاں خوشحال اور بہت اچھا بھی اس کے معنی لکھے ہوئے تھے، میں نے تو اسی کے زیر اثر قافیہ ملا دیا تھا :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    بہت شکریہ ظہیر بھائی، داد و پذیرائی کے لیے سپاس گزار ہوں. آپ کے مراسلے سے حسب سابق سیکھنے کو ملا. این اور آن کا فرق درست طور پر اگر معلوم ہوتا تو ہم بھی فارسی دانی کا دعوی کرتے :) اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے.
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    بہت شکریہ شارقؔ بھائی، اظہارِ پسندیدگی کے لئے ممنونِ احسان ہوں۔ دعاگو، راحل۔
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    بہت شکریہ استادِ محترم۔ آپ کی جانب سے سندِ قبولیت میرے لئے قیمتی سرمائے سے کم نہیں۔ غزل نئی ہے۔ آپ اگر اس غزل کو سمت میں شامل کریں گے تو میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔ دعاگو، راحلؔ۔
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    آپ کے توجہ دلانے پر معلوم ہوا کہ یہ اصلاحِ سخن میں پوسٹ کردیا ہے :) تاہم کوئی بڑی بات نہیں ۔۔۔ اصلاح کی ضرورت کسے نہیں؟ :) دعاگو، راحلؔ
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    داد و پذیرائی کے لیے ممنون و متشکر ہوں خلیلؔ بھائی۔ آپ کا اندازہ درست ہے، شعر گزشتہ انتخابات کے بعد سے مسلط صورتحال کی ترجمانی کی نیت سے کہا گیا تھا، ممکن ہے بیان میں کہیں کوئی نقص رہ گیا ہو :) دعاگو، راحلؔ
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    بہت شکریہ تابشؔ بھائی، جزاک اللہ دعاگو، راحلؔ۔
Top