نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ڈاکٹر مبارک علی کی ویب سائٹ

    ڈاکٹر مبارک علی کی ویب سائٹ سے ان کی تمام کتب ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ ویب سائٹ http://www.drmubarakali.com/ ڈاکٹر مبارک علی کی کتب http://www.drmubarakali.com/frmBooks.aspx
  2. فرخ منظور

    مکمل پرانے خدا ۔ تحریر: کرشن چندر

    پرانے خدا تحریر: کرشن چندر متھرا کے ایک طرف جمناہے اور تین طرف مندر ، اس حددو اربعہ میں نائی حلوائی ، پانڈے ، پجاری اور ہوٹل والے بستے ہیں۔جمنا اپنارُخ بدلتی رہتی ہے۔نئے نئے عالی شان مندر بھی تعمیر ہوتے رہتے ہیں۔لیکن متھرا کاحدوداربعہ وہی رہتا ہے، اس کی آبادی کی تشکیل اور تناسب میں کوئی کمی...
  3. فرخ منظور

    اقبال کی فکر اور غلطی ہائے مضامیں ۔ ڈاکٹر ساجد علی

    اقبال کی فکر اور غلطی ہائے مضامیں تحریر: ڈاکٹر ساجد علی ناصر کاظمی کا ایک شعر یاد آ رہا ہے: ہجوم نشہ فکر سخن میں بدل جاتے ہیں لفظوں کے معانی فکر سخن ہی میں نہیں بلکہ بعض اوقات گروہی، سیاسی مذہبی مفادات کے لیے بھی الفاظ کے معنی تبدیل کر لیے جاتے ہیں۔ عظیم فلسفی کارل پوپر نے سائنس کے مورخین کے...
  4. فرخ منظور

    اقبال لاکھوں طرح کے لطف ہیں اس اضطراب میں ۔ علامہ اقبال

    دراصل زیادہ تر متروکہ کلام میں داغ سے ہی متاثر نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات داغ سے بھی کم تر درجے کا کلام ہے۔ داغ کی مندرجہ بالا غزل میں ڈھونڈتا ہوں اگر مل گئی تو ارسال کر دوں گا۔ امید ہے مل جائے گی۔
  5. فرخ منظور

    اقبال لاکھوں طرح کے لطف ہیں اس اضطراب میں ۔ علامہ اقبال

    لاکھوں طرح کے لطف ہیں اس اضطراب میں تھوڑی سی دیر اور ہو خط کے جواب میں زلفِ دراز ، حسن پہ یوں طعنہ زن ہوئی تیری طرح سے ہم نہ رہیں گے حجاب میں کیوں وصل کے سوال پہ چپ لگ گئی تمھیں دو چار گالیاں ہی سنا دو جواب میں حسرت بھری نظر کو جو ساقی نے رد کیا ڈوبی غریب شرم سے جا کے شراب میں تابِ نظارۂ رخِ...
  6. فرخ منظور

    اقبال چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا ۔ علامہ اقبال

    متروکہ غزل علامہ اقبال چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا بھلا ہو دونوں جہاں میں ستانے والوں کا سنا ہے صورتِ سینا نجف میں بھی اے دل کوئی مقام ہے غش کھا کے گرنے والوں کا نہ پوچھ مجھ سے حقیقت دیارِ لندن کی یہ اک جہان ہے گویا پری جمالوں کا ولی بھی، رند بھی، شاعر بھی، کیا نہیں اقبال حساب ہے کوئی...
  7. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی اُدھر اسی سے تقاضائے گرمیِ محفِل ۔ مصطفیٰ زیدی

    اُدھر اسی سے تقاضائے گرمیِ محفِل اِدھر جگر کا یہ عالم کہ جیسے برف کی سِل نہ جانے کون سی عجلت تھی اے تصّوُرِ دوست ابد کا لمحہ بھی مشکل سے ہو سکا شامِل ہم اپنے پاسِ روایاتِ عاشقی میں رہے ہمارے پاس سے ہو کر گزر گیا محمِل ابھی اُمنگ میں تھوڑا سا خُون باقی ہَے نچوڑ لے غمِ دنیا، نچوڑ لے غمِ دل...
  8. فرخ منظور

    میر جب کہتے تھے تب تم نے تو گوش و ہوش نہ کھولے ٹک ۔ میر تقی میرؔ

    جب کہتے تھے تب تم نے تو گوش و ہوش نہ کھولے ٹک چپکے چپکے کسو کو چاہا پوچھا بھی تو نہ بولے ٹک اب جو چھاتی جلی فی الواقع لطف نہیں ہے شکایت کا صبر کرو کیا ہوتا ہے یوں پھوڑے دل کے پھپھولے ٹک نالہ کشی میں مرغِ چمن بکتا ہے پر ہم تب جانیں نعرہ زناں جب صبح سے آ کے ساتھ ہمارے بولے ٹک اس کی قامت موزوں...
  9. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    مرثیۂ امام رات آئی ہے شبیّر پہ یلغارِ بلا ہے ساتھی نہ کوئی یار نہ غمخوار رہا ہے مونِس ہے تو اِک درد کی گھنگھور گھٹا ہے مُشفِق ہے تو اک دل کے دھڑکنے کی صدا ہے تنہائی کی، غربت کی، پریشانی کی شب ہے یہ خانۂ شبّیر کی ویرانی کی شب ہے دشمن کی سپہ خواب میں‌ مدہوش پڑی تھی پل بھر کو کسی کی نہ اِدھر...
  10. فرخ منظور

    'فلم جنگل بک بچوں کیلئے بہت خوفناک'!

    رڈ یارڈ کپلنگ کا مشہور ناول کِم لاہور کی زمزمہ توپ سے شروع ہوتا ہے اسی لیے اسے کمز گن بھی کہا جاتا ہے۔ کِم ناول تمام تر لاہور کی کہانی بیان کرتا ہے۔ اور ایک دلچسپ بات کہ رڈ یارڈ کپلنگ نے اس ناول میں لاہور کے عجائب گھر کو انگریزی میں میوزیم نہیں لکھا بلکہ عجائب گھر کا ہو بہو ترجمہ دا ونڈر ہاؤس...
  11. فرخ منظور

    'فلم جنگل بک بچوں کیلئے بہت خوفناک'!

    جنگل بک کے مصنف رڈ یارڈ کپلنگ کے والد جان لاک وڈ کپلنگ، میو سکول آف آرٹ موجودہ نیشنل کالج آف آرٹس کے پہلے پرنسپل تھے۔
  12. فرخ منظور

    میر چھن گیا سینہ بھی، کلیجا بھی ۔ میر تقی میر

    چھن گیا سینہ بھی، کلیجا بھی یار کے تیر، جان لے جا بھی کیوں تری موت آئی ہے گی عزیز سامنے سے مرے، ارے جا بھی حال کہہ چپ رہا تو میں بولا کس کا قصّہ تھا، ہاں کہے جا بھی قطعہ میں کہا میؔر جاں بہ لب ہے شوخ تُو نے کوئی خبر کو بھیجا بھی؟ کہنے لاگا نہ واہی بک اتنا کیا ہوا ہے سڑی؟، ابے جا بھی (میر تقی...
  13. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    اشعار وہ بُتوں نے ڈالے ہیں وسوسے کہ دلوں سے خوفِ خدا گیا وہ پڑی ہیں روز قیامتیں کہ خیالِ روزِ جزا گیا جو نفس تھا خارِ گلُو بنا، جو اُٹھے تھے ہاتھ لہُو ہوئے وہ نَشاطِ آہِ سحر گئی، وہ وقارِ دستِ دُعا گیا جو طلب پہ عہدِ وفا کیا، تو وہ قدرِ رسمِ وفا گئی سرِ عام جب ہوئے مُدّعی، تو ثوابِ صدق و صفا گیا
  14. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    کس شہر نہ شُہرہ ہُوا نادانیِ دل کا کس پر نہ کھُلا راز پریشانیِ دل کا آؤ کریں محفل پہ زرِ زخم نمایاں چرچا ہے بہت بے سر و سامانیِ دل کا دیکھ آئیں چلو کوئے نگاراں کا خرابہ شاید کوئی محرم ملے ویرانیِ دل کا پوچھو تو ادھر تیر فگن کون ہے یارو سونپا تھا جسے کام نگہبانیِ دل کا دیکھو تو کدھر آج رُخِ...
  15. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    حرفِ ناگفتہ حرفِ ناگفتہ کے آزار سے ہشیار رہو کوئے و برزن کو، دروبام کو، شعلوں کی زباں چاٹتی ہو، وہ دہن بستہ و لب دوختہ ہو ۔۔۔ ایسے گنہ گار سے ہشیار رہو! شحنۂ شہر ہو، یا بندۂ سلطاں ہو اگر تم سے کہے: "لب نہ ہلاؤ" لب ہلاؤ، نہیں، لب ہی نہ ہلاؤ دست و بازو بھی ہلاؤ، دست و بازو کو زبان و لبِ گفتار...
  16. فرخ منظور

    کپتان خان کا "قوم" سے خطاب

    عمران خان کا غزل "ٹی وی" پہ جائے گا خوچہ یہ گانا گائے گا چل چل چنبیلی باغ میں کشمش کھلائے گا محفل میں میرا یار چہ آیا نہ آئے گا آواز میرا یار کا محفل میں جائے گا ہم جانتے تھے عشق میں یہ دن بھی آئے گا غم ہم کو کھائے گا خوچہ ہم غم کو کھائے گا فرقت میں اپنا آنکھ سے آنسو گرائے گا دل میں چہ آگ...
  17. فرخ منظور

    اسے اپنے کل ہی کی فکر تھی وہ جو میرا واقفِ حال تھا

    کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر ۔ زاہد فخری
  18. فرخ منظور

    ملاقات ۔ رفعت عباس

    ملاقات سمہ سٹہ ریلوے سٹیشن تے میں کوں آپ اللہ سائیں ٹکریا ہئی میں ٹکر کھاندا بیٹھا ہم بھر پیالہ ٹھڈے پانی دا او آپ میرے کول آ گیا ہئی اکھے اللہ ڈوایا راضی ہیں؟ میں اوس کوں دیکھ کہ کِھل پیا ہم اوہ میں کوں دیکھ کہ کِھل پیا ہئی اج کھڑی بھراواں پچھدی ہے بھلا دس تا سئی اللہ کیویں ہے اوہ تیں جیا ہئی...
Top