نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    میزبان ملاقاتِ اوّل میں نوروز بولا "میں اک کارگر، رنج بر ہوں، سوادِ کتابی کی لذّات سے بے خبر ہوں مرا سِن ہے پچپن سے اوپر مگر میرے بالوں میں اک تارِ خاکستری تک ہویدا نہیں ہے۔ وہ خوش بخت ہوں جس کی دو بیویاں ہیں، جواں سال و رعنا اور اُن میں خیابانِ شاپور کی رہنے والی مری ہژدہ سالہ زلیخا جمیل و...
  2. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    لمّی رات سی درد فراق والی تیرے قول تے اساں وساہ کر کے کَوڑا گُھٹ کیتی مٹھڑے یار میرے مٹھڑے یار میرے، جانی یار میرے تیرے قول تے اساں وساہ کر کے جھانجراں وانگ، زنجیراں چھنکائیاں نیں کدی کنّیں مندراں پائیاں نیں کدی پیریں بیڑیاں چائیاں نیں تیری تاہنگ وِچ پَٹ دا ماس دے کے اساں کاگ سدّے، اساں سنیہہ...
  3. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    پنجابی نظماں
  4. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    حیراں ہے جبیں آج کِدھر سجدہ روا ہے سر پر ہیں خداوند سرِ عرش خدا ہے کب تک اسے سینچو گے تمنّائے ثمر میں یہ صبر کا پودا تو نہ پھولا نہ پھلا ہے ملتا ہے خراج اس کو تری نانِ جویں سے ہر بادشہِ وقت ترے در کا گدا ہے ہر ایک عقوبت سے ہے تلخی میں سوا تر وہ رنج جو نا کردہ گناہوں کی سزا ہے احسان لیے کتنے...
  5. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    اُمّیدِ سحر کی بات سنو جگر دریدہ ہوں چاکِ جگر کی بات سنو الم رسیدہ ہوں دامانِ تر کی بات سنو زباں بریدہ ہوں زخمِ گلو سے حرف کرو شکستہ پا ہوں ملالِ سفر کی بات سنو مسافرِ رہِ صحرائے ظلمتِ شب سے اب التفاتِ نگارِ سحر کی بات سنو سحر کی بات، امّیدِ سحر کی بات سنو
  6. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    گیت ہم تیرے پاس آئے سارے بھرم مٹا کر سب چاہتیں بھلا کر کتنے اداس آئے ہم تیرے پاس جا کر کیا کیا نہ دل دکھا ہے کیا کیا بہی ہیں اکھیاں کیا کیا نہ ہم پہ بیتی کیا کیا ہوئے پریشاں ہم تجھ سے دل لگا کر تجھ سے نظر ملا کر کتنے فریب کھائے اپنا تجھے بنا کر ہم تیرے پاس آئے سارے بھرم مٹا کر تھی آس آج ہم پر...
  7. فرخ منظور

    تعارف السلام علیکم!

    خوش آمدید!
  8. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    من وسلویٰ "خدائے برتر، یہ دار یوشِ بزرگ کی سر زمیں، یہ نوشیروانِ عادل کی داد گاہیں، تصوف و حکمت و ادب کے نگار خانے، یہ کیوں سیہ پوست دشمنوں کے وجود سے آج پھر اُبلتے ہوئے سے ناسور بن رہے ہیں؟" ہم اِس کے مجرم نہیں ہیں، جانِ عجم نہیں ہیں، وہ پہلا انگریز جس نے ہندوستان کے ساحل پہ لا کے رکھی تھی...
  9. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    ایران مین اجنبی (کانتو)
  10. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی پہلے تو غمِ دل میں تھے خرد سے بیگانے ۔ مصطفیٰ زیدی

    پہلے تو غمِ دل میں، تھے خرد سے بیگانے ہم کو کون سا غم ہے، آج کل خدا جانے آج اہلِ زنداں نے رت جگا منایا ہے آج شہر والوں پر، ہنس رہے ہیں دیوانے ضبط اے دلِ بے تاب، دوسروں کی محفل ہے لوگ اس کی پلکوں میں، ڈھونڈ لیں گے افسانے جب کبھی ستاروں کا کوئی نامہ بر آیا میرے در پہ دستک دی، بار بار دنیا نے...
  11. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    گیت اب کیا دیکھیں راہ تمھاری بیت چلی ہے رات چھوڑو چھوڑو غم کی بات تھم گئے آنسو تھک گئیں اکھّیاں گزر گئی برسات بیت چلی ہے رات چھوڑو چھوڑو غم کی بات کب سے آس لگی درشن کی کوئی نہ جانے بات کوئی نہ جانے بات بیت چلی ہے رات چھوڑو غم کی بات تم آؤ تو من میں اترے پھولوں کی بارات بیت چلی ہے رات اب کیا...
  12. فرخ منظور

    ہم اہل قلم کیا ہیں؟ ۔ شورش کاشمیری

    ہم اہل قلم کیا ہیں؟ از شورش کاشمیری اَلفاظ کا جھگڑا ہیں ، بے جوڑ سراپا ہیں بجتا ہوا ڈنکا ہیں ، ہر دیگ کا چمچا ہیں ہم اہلِ قلم کیا ہیں ؟ مشہور صحافی ہیں ، عنوانِ معافی ہیں شاہانہ قصیدوں کے، بے ربط قوافی ہیں ہم اہلِ قلم کیا ہیں ؟ چلتے ہوئے لَٹّو ہیں ، بے ِزین کے ٹَٹّو ہیں اُسلوبِ نگارش کے، منہ...
  13. فرخ منظور

    اقبال کی فکر اور غلطی ہائے مضامیں ۔ ڈاکٹر ساجد علی

    گزشتہ قسط میں ہمارا موضوع بحث یہ تھاکہ ایک متن کو درست طور پر کیسے پڑھا جائے تاکہ مصنف کے اصل مدعا کی بازیافت کی جا سکے۔ اس کے ساتھ اختلاف و اتفاق بعد کی بات ہے۔ زیر نظر قسط میں خطبہ الہ آباد کے استدلال کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے اور متن کی نادرست خواندگی اور استدلال کو نظر انداز کرنے کے نتیجے...
  14. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    گیت منزلیں، منزلیں شوقِ دیدار کی منزلیں حُسنِ دلدار کی منزلیں، پیار کی منزلیں پیار کی بے پنہ رات کی منزلیں کہکشانوں کی بارات کی منزلیں سربلندی کی، ہمّت کی، پرواز کی جوشِ پرواز کی منزلیں راز کی منزلیں زندگی کی کٹھن راہ کی منزلیں سربلندی کی، ہمّت کی، پرواز کی منزلیں جوشِ پرواز کی منزلیں راز کی...
  15. فرخ منظور

    بھارت۔ فہمیدہ ریاض

    بھارت (نظم) تم بالکل ہم جیسے نکلے اب تک کہاں چھپے تھے بھائی؟ وہ مورکھتا، وہ گھامڑ پن جس میں ہم نے صدی گنوائی آخر پہنچی دوار تمہارے ارے بدھائی، بہت بدھائی! بھوت دھرم کا ناچ رہا ہے قائم ہندو راج کرو گے سارے الٹے کاج کرو گے اپنا چمن تاراج کرو گے بیٹھے بیٹھے کرو گے سوچا پوری ہے ویسی تیاری کون...
  16. فرخ منظور

    بھارت۔ فہمیدہ ریاض

    آپ ایک کام کریں اسے درست کر کے دوبارہ پوسٹ کر دیں۔ بجائے اس میں مین میخ نکالنے کے۔ شکریہ!
  17. فرخ منظور

    بھارت۔ فہمیدہ ریاض

    کیا میں نے کہا کہ بجا نہیں فرمایا؟ خواہ مخواہ ٹانگ نہیں اڑانی چاہیے جب تک دوسرے کا موقف نہ سن لیا جائے۔
  18. فرخ منظور

    مکمل شام شہر یاراں ۔ فیض احمد فیض

    مدح حسین شہید سہروردی مرحوم نے راولپنڈی "سازش" کیس ملزموں کی جانب سے وکالت کی تھی۔ مقدمے کے خاتمے پر انھیں یہ سپاسنامہ پیش کیا گیا۔ (1) کس طرح بیاں ہو ترا پیرایۂ تقریر گویا سرِ باطل پہ چمکنے لگی شمشیر وہ زور ہے اِک لفظ اِدھر نُطق سے نکلا واں سینۂ اغیار میں پیوست ہُوئے تیر گرمی بھی ہے ٹھنڈک...
  19. فرخ منظور

    مکمل کلام ن م راشد (اوّل)

    یہ دروازہ کیسے کھُلا؟ یہ دروازہ کیسے کھُلا، کس نے کھولا؟ وہ کتبہ جو پتھر کی دیوار پر بے زباں سوچتا تھا ابھی جاگ اٹھا ہے، وہ دیوار بھولے ہوئے نقش گر کی کہانی سنانے لگی ہے؛ نکیلے ستوں پر وہ صندوق، جس پر سیہ رنگ ریشم میں لپٹا ہوا ایک کتے کا بت، جس کی آنکھیں سنہری، ابھی بھونک اُٹھا ہے؛ وہ لکڑی کی...
Top