نتائج تلاش

  1. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    شوکت، ہمارے ساتھ بڑا حادثہ ہوا ہم رہ گئے، ہمارا زمانہ چَلا گیا حادثہ
  2. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام مِہرِ چرخِ نبوت پہ روشن دُرود گلِ باغِ رسالت پہ لاکھوں سلام شہرِ یارِ ارم، تاج دارِ حرم نوبہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام شبِ اسرا کے دولھا پہ دائم دُرود نوشۂ بزمِ جنّت پہ لاکھوں سلام عرش کی زیب و زینت پہ عرشی دُرود فرش کی طَیب و نُزہت پہ...
  3. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    پھر چاہتا ہوں نامۂ دل دار کھولنا جاں نذرِ دل فریبیِ عنواں کیے ہوئے اک نَو بہار ناز کو تاکے ہے پھر نگاہ چہرہ فُروغِ مے سے گلِستاں کیے ہوئے پھر جی میں ہے کہ دَر پہ کسی کے پڑے رہیں سر زیرِ بارِ منّتِ درباں کیے ہوئے جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے نامہ
  4. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    نکتہ بیان کر گئے رومی کہ: خشک مغز و خشک تار و خشک پوست از کجا می آید این آوازِ دوست آپ بالکل درست فرماتی ہیں، اثر لفظ میں کم اور لکھاری کے دل میں زیادہ پنہاں ہوتا ہے۔ مغنی کا نفَس ہی ہے جو نَے جیسی بے جان اور بے سرور شے سے دل موہ لینے والے راگ پیدا کرتا ہے۔ اقبال بھی یہی بات فرما گئے: آیا کہاں...
  5. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    ہماری اپنی سمجھ سے باہر ہے کہ یہ باتیں ہمارے اندر کہاں سے پھوٹ پڑیں۔ شاید آپ کے کہنے پر لکھا، تو آپ کے گراں قدر تجربے اور احوال ہمارے لفظوں میں گھل گئے۔
  6. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    اب آ ہی گئے ہیں تو السلام علیکم۔آپ کو یہ میرا پہلا مراسلہ ہے ۔
  7. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    بہت ممنون ہوں آپ کی پذیرائی کا۔
  8. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    تحریر کی یہ قوت ہمارے منتشر خیالات میں کہاں کہ کسی کو گرویدہ کرے۔ نہیں معلوم آج کس کیفیت میں اتنا کچھ لکھ ڈالا۔
  9. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    جستجو کے بعد علم ہوا کہ یہ جناب شارق کیفی کی غزل سے ایک مصرع ہے۔ "دنیا شاید بھول رہی ہے چاہت کچھ اونچا سنتی ہے" ہم اکثر و بیشتر ان لوگوں کو جو ہمارے دل سے قریں اور ہم ان کے دل میں مکیں ہیں، ان کی درکار توجہ نہیں دے پاتے۔ اقربا اور احبا کی جانب التفات کی یہ کمی اکثر اس خیال کے پیشِ نظر ابھر آتی...
  10. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حیف! کہتے ہیں ہُوا گلزار تاراجِ خزاں آشنا اپنا بھی واں اک سبزۂ بیگانہ تھا ہو گیا مہماں سراے کثرتِ موہوم، آہ! وہ دلِ خالی کہ تیرا خاص خلوت خانہ تھا یوں لگ رہا ہےکہ میر درد گویا یہیں موجود، ہماری حالت پہ سینہ کوباں ہیں۔ آج کسی کو فرصت کہاں کہ دل کی کوٹھری بھی ایک بار کھول کر اندر جھانکے کہ کیسی...
  11. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    دل کا دروازہ کھول کر اپنے اندر داخل ہو جائیں، یہ شور غوغا آہستہ آہستہ پست پڑتا جائے گا۔ اور اگر آپ خوش نصیب ہوئیں تو سب آوازیں محو ہو جائیں گی۔ پھر آپ ہی کی آواز گونجے گی کہ: کسی در سینہ می گوید کہ ہستم
  12. اربش علی

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    رہیں وہ شخص جو بزمِ جہاں کی رونق ہیں ہماری کیا ہے اگر ہم رہے، رہے نہ رہے!
  13. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    ہے دعا یاد مگر حرفِ دعا یاد نہیں میرے نغمات کو اندازِ نوا یاد نہیں میں نے پلکوں سے درِ یار پہ دستک دی ہے میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں دستک
  14. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    کھو نہ جا اس سَحَر و شام میں اے صاحبِ ہوش! اِک جہاں اور بھی ہے جس میں نہ فردا ہے نہ دوش کس کو معلوم ہے ہنگامۂ فردا کا مقام مسجد و مکتب و مےخانہ ہیں مُدّت سے خموش مَیں نے پایا ہے اُسے اشکِ سحَر گاہی میں جس دُرِ ناب سے خالی ہے صدف کی آغوش نئی تہذیب تکلّف کے سوا کچھ بھی نہیں چہرہ روشن ہو تو کیا...
  15. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    ہے بجا شیوۂ تسلیم میں مشہور ہیں ہم قصّۂ درد سُناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم سازِ خاموش ہیں، فریاد سے معمور ہیں ہم نالہ آتا ہے اگر لب پہ تو معذور ہیں ہم اے خدا! شکوۂ اربابِ وفا بھی سُن لے خُوگرِ حمد سے تھوڑا سا گِلا بھی سُن لے (علامہ اقبال) نالہ
  16. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    وحشتِ آتشِ دل سے شبِ تنہائی میں صورتِ دُود ،رہا سایہ گریزاں مجھ سے بے کسی ہاے شبِ ہجر کی وحشت، ہَے ہَے! سایہ خورشیدِ قیامت میں ہے پنہاں مجھ سے (غالب) خورشید
  17. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    کیوں اسیرِ گیسوے خم دارِ قاتل ہو گیا ہاے! کیا بیٹھے بٹھائے تجھ کو اے دل ہو گیا کوئی نالاں، کوئی گِریاں، کوئی بسمل ہو گیا اس کے اُٹھتے ہی دگر گوں رنگِ محفل ہو گیا انتظار اُس گُل کا اس درجہ کیا گُل زار میں نور آخر دیدۂ نرگس کا زائل ہو گیا اُس نے تلواریں لگائیں ایسے کچھ انداز سے دل کا ہر ارماں...
  18. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    غزل اس نے چھیڑی، مجھے ساز دینا ذرا عمرِ رفتہ کو آواز دینا قفس لے اُڑوں مَیں ہوا اب جو سنکے مدد اتنی اے بالِ پرواز دینا کرے دل کا بیوہار کیا ان سے کوئی بصد شوق لینا، بصد ناز دینا نہ خاموش رہنا مِرے ہم صفیرو! جب آواز دوں تم بھی آواز دینا کوئی سِیکھ لے دل کی بےتابیوں سے ہر انجام میں رنگِ...
  19. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    اذیتوں کے تمام نشتر مری رگوں میں اتار کر وہ بڑی محبت سے پُوچھتا ہے "تمھاری آنکھوں کو کیا ہوا ہے؟"
  20. اربش علی

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا تصویر
Top