عقیدہ کا لفظ عقد سے نکلا ھے جس کا مطلب ھے گرہ بندھ جانا۔ عقیدہ پرست شخص جب کسی نظریے کے ساتھ بندھ جاتا ھے تو یوں سمجھو کہ وہ اپنے خیالات اور تصورات پر ھر طرح کی تنقید کے دروازے بند کرکے بیٹھ جاتا ھے۔ چونکہ عقیدہ ایک جذباتی معاملہ ھوتا ھے سو عقیدہ پرست کے پاس اپنے عقیدے کے دفاع کے لئے عقلی اور...