میرے لیے یہ بات بڑی حیرت آور ہے کہ ہمارے بعض دانشور، ادیب اور شاعر سوادِ اعظم سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے تھکتے نہیں ہیں جیسے ان کی زبان صرف جمہور سے اظہارِ محبت کے لئے بنائی گئی ہے لیکن تضاد کا یہ عالم ہے کہ عوام کو لذتِ سخن میں شریک کرنے کی توفیق سے یکسر محروم ہیں۔ حرف و صوت کی زیبائیوں...