کہتے ہیں، کون کہتے ہیں یہ مجھے نہیں پتہ مگر میں نے اسی طرح سنا ہے کہ کہتے ہیں، جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، اور جب میرا برا وقت آنا ہوتا ہے تو میں ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی بہت ہی خاص بات یا اہم ترین کام کرنا بھول جاتا ہوں۔ اپنے اس بھلکڑپن کی وجہ سے میں کئی بار شرمندگی کا سامنا...