وطنِ عزیز میں ایک اُجلے معاشرے کی تعمیر کا راستہ بڑی بھیانک منفعت کوشیوں اور خودغرضیوں نے روک رکھا ہے جس کے نتیجے میں سسکتی ہوئی محرومیوں کا سلسلہ بڑھتا ہی چلا جارہا ہے۔ ایک مدت سے حسین خوابوں کی تتلیاں شعلوں میں گھری ہوئی ہیں اور اُدھر عالمی سطح کے وڈیروں کے استحصال و استکبار کی چیرہ دستیوں اور...