السلام علیکم،
میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کسی دوست نے اوپن سورس ٹائپ ڈیزائن سوفٹویر فونٹ فورج کے استعمال کا تجربہ کیا ہے؟ اگرچہ فونٹ فورج لینکس پر رن کرتا ہے لیکن اسے ونڈوز پر انسٹال کرنا بھی ممکن ہے۔ کچھ لوگوں کے خیال میں فونٹ فورج اوپن ٹائپ فونٹس کے ڈیزائن کے لیے فونٹ لیب سے زیادہ پاورفل ہے...
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل میں نے فیس بک سٹائل کا ذاتی پیغامات کا موڈ انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ درست انسٹال نہیں ہو سکا تھا اور ذاتی پیغامات بھیجنے کی کئی آپشنز کام نہیں کر رہی تھیں۔ میں نے اس موڈ کو اب درست حالت میں لانے کی کوشش کی ہے۔ اب آپ کسی ممبر کے نام پر ذاتی پیغام ارسال کرنے کے...
آج بی بی سی اردو پر نظریۂ اضافیت کی تصدیق ہوگئی پر میں نے تجسس سے نگاہ ڈالی۔ یہ بات میرے لیے دلچسپی کا باعث ہے کہ اگرچہ آئن سٹائن کے نظریہ اضافت اور توانائی اور کمیت کی مساوات (E=mc2) کو نہ صرف درست مانا جاتا ہے بلکہ اسے طبیعیات کے میدان میں استعمال بھی کیا جاتا ہے، لیکن اس نظریہ کی باقاعدہ...
آج راشد کامران کے بلاگ کے توسط سے پاک فیکٹ بلاگ کا علم ہوا۔ اس بلاگ پر اس تعارف ذیل کے الفاظ میں موجود ہے:
اس بلاگ کا بنيادی مقصد پاکستانی ميڈيا کی صداقت پرکھ ہے. پاکستانی ميڈيا ميں ريسرچ اورذمہ دارانہ لکھائی کا رجحان کم سے کم ہوتا چلا جا رہا ہے اور ہر موضوع پر لوگ بغير کسی ليت و ليل کے...
السلام علیکم،
میں اس زمرے کو ایک طویل عرصے بعد فعال کر رہا ہوں۔ اس دھاگے کا مقصد لینکس کے گرافیکل ڈیسک ٹاپس کے اردو ترجمہ کے سلسلے میں کیے گئے کام کو یکجا کرنا اور اس پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ فی الحال میں لینکس کے اردو ترجمہ کی بجائے ایک اور موضوع یعنی گرافیکل ڈیسک ٹاپ پر اردو کے نستعلیق فونٹ...
السلام علیکم،
میں عباس ملک صاحب کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ کل ہی میری ان سے فون پر گفتگو ہوئی تھی اور مجھے نہایت خوشی ہے کہ انہوں نے میری یہاں آنے کی درخواست کو قبولیت بخشی ہے۔
عباس ملک فجر نستعلیق فونٹ کے خالق ہیں اور فرانس کی ایک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں...
حوالہ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام
صومالی سمندری قزاقوں نےبحر ہند میں تیل کے ایک بڑے سعودی ٹینکر کو اغوا کر لیا ہے اور امریکی بحریہ کے مطابق اسے صومالیہ کی طرف لے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ’سیریس سٹار‘ نامی یہ ٹینکر اغوا کیا جانےوالا اب تک کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے۔ ٹینکر میں بیس لاکھ بیرل تیل...
اطلاعات کے مطابق سنیٹر ہلری کلنٹن کا نام نئے امریکی صدر اوباما کی کابینہ میں بطور وزیر خارجہ تقرری کے لیے زیر غور ناموں میں شامل ہے اور غالباً گزشتہ منگل کو اوباما اور ہلری کے درمیان ملاقات میں اسی موضوع پر تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ ہلری اور اوباما کے درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے...
آج اوپن آفس میں کمپلیکس سکرپٹس کی سپورٹ سے متعلق معلومات ڈھونڈتے ہوئے بھارتیا اوپن آفس کا ربط دریافت ہوا۔ اس ربط پر موجود تفصیل کے مطابق بھارتیا اوپن آفس بطور خاص ہندی، تامل اور تلگو زبانوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ بھارتیا اوپن آفس کی سائٹ پر اوپن آفس برائے ہندی کی ڈاؤنلوڈ کے ساتھ ساتھ اس کا...
لگتا ہے کہ ساجد اقبال کا روزنامہ سفید جھوٹ نکالنے کا آئیڈیا کچھ اور لوگوں کو اتنا پسند آ گیا کہ انہوں نے نیویارک ٹائمز کا ایک نقلی (سپیشل) ایڈیشن شائع جو خوش کن، لیکن خیالی خبروں سے بھرا ہوا تھا۔ یہ نقل اس قدر اچھی کی گئی تھی کہ اس پر بالکل اصل کا گمان ہوتا تھا۔ اس پر مستزاد یہ کہ اس نقلی اخبار...
یہ خبر تو آج کی ہے لیکن یہ واقعہ 40 سال قبل کا ہے۔ ڈی کلاسیفائڈ انفارمیشن کے مطابق آج سے چالیس سال قبل 1968 میں شمالی گرین لینڈ میں امریکہ کا ایک بی 52 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس بمبار طیارے میں 4 نیوکلیائی ہتھیار موجود تھے اور اس حادثے کے بعد اس کے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ...
السلام علیکم،
علوی امجد نے علوی نستعلیق فونٹ میں چند ضروری تبدیلیاں کرکے اس کا نیا ورژن فراہم کیا ہے جسے اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سیکشن کا یہ ربط آپ کو اس صفحے پر لے جائے گا جہاں سے آپ فونٹ کے استعمال کی شرائط سے متفق ہونےکے بعد اسے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔
نوٹ کریں کہ اس مرتبہ...
حوالہ: ماہنامہ دارالعلوم ، شمارہ 8-9 ، جلد : 92 شعبان و رمضان 1429 ھ مطابق اگست و ستمبر 2008ء
مولانا محبوب فروغ احمد قاسمی
مدرسہ حسینیہ کیرلا، الہند
قرآنِ کریم معجزہ ہے جو آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر جستہ جستہ ۲۳ سالوں میں نازل ہوا، معجزہ کی شان ہی یہ ہوتی ہے کہ...
حوالہ: جریدہ ماہنامہ دارالعلوم، جولائی 2008
اُردو ہندوستانی زبانوں میں سے ایک اہم زندہ وجاوید، دلکش وشیریں، خیرسگالی، اِتحادپسندی، رواداری، آشتی اور انسانیت سے عبارت بھائی چارہ کی زبان تو ہے ہی زبانوں کی تاجدار بھی ہے، بقول ماہر تعلیم ولسانیات اور عظیم اردو داں پروفیسر گوپی چند نارنگ...
باؤلنگ فار کولمبائن اور فارن ہائٹ 911 کے فلم میکر مائیکل مور کے باراک اوباما کی امریکی صدارتی انتخابات میں جیت پر کچھ تبصرے۔۔
YouTube - Michael Moore on Larry King Live November 5th, 2008
اوپن سورس ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سوفٹویر سکریبس میں انڈک سکرپٹس کی سپورٹ شامل کرنے کے لیے اس میں حرف باز لائبریری کا استعمال کرنے کے لیے ایک فلاس فیلو شپ پراجیکٹ کے بارے میں ایک ربط ملا ہے۔ پراجیکٹ کے بارے میں صرف ذیل کی ایک سطر لکھی ہوئی نظر آئی ہے:
Rajeev Sebastian: Indic text rendering in...
السلام علیکم،
اس تھریڈ کا مقصد لینکس کے مختلف گرافک ڈیسک ٹاپ سسٹمز میں استعمال ہونے والے ٹائپوگرافی کے نظام پر معلومات اکٹھی کرنا اور یہ تحقیق کرنا ہے کہ لینکس میں اوپن ٹائپ فونٹس کی رینڈرنگ یا لے آؤٹ میں کیا کمی ہے اور اسے کیسے پورا کیا جا سکتا ہے۔ تمام دوستوں سے اس سلسلے میں معلومات فراہم...
حوالہ: بی بی سی اردو، 6 نومبر 2008
صدر آصف علی زرداری نے سائبر کرائمز سے متعلق اس قانون کی تجدید کردی ہے جو ملک کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے جاری کیا تھا۔
پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز آرڈیننس نامی اس قانون کے تحت بغیر اجازت کسی کی تصویر کھینچنا، انٹرنیٹ یا موبائل کی مدد سے کسی کو ایسا...
آج مجھے یہ خبر پڑھ کر دھچکا لگا کہ میرے پسندندہ مصنف مائیکل کرشٹن 66 سال عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مائیکل کرشٹن دور حاضر کے مقبول ترین سائنس فکشن رائٹرز میں سے تھے۔ مائیکل کرشٹن ایک سائنسدان، ڈاکٹر، سکرین رائٹر اور فلم میکر تھے لیکن ان کی شہرت کی اصل وجہ ان کے ٹیکنو تھرلر ناول تھے۔ ان کا مشہور...