سائبر کرائم آرڈیننس کی تجدید

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: بی بی سی اردو، 6 نومبر 2008


صدر آصف علی زرداری نے سائبر کرائمز سے متعلق اس قانون کی تجدید کردی ہے جو ملک کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے جاری کیا تھا۔
پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز آرڈیننس نامی اس قانون کے تحت بغیر اجازت کسی کی تصویر کھینچنا، انٹرنیٹ یا موبائل کی مدد سے کسی کو ایسا پیغام بھیجنا جسے ناپسندیدہ، غیراخلاقی یا بے ہودہ سمجھا جائے، جرم قرار دیا گیا ہے اور اسکے سات سال قید یا تین لاکھ روپے جرمانے یا دونوں کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ غیر اخلاقی پیغامات تو زرداری صاحب کے نام سے ہی چل رہے ہیں اور یار لوگوں نے خوب طبع آزمائی کی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمارے سب قوانین حاکموں کی پشت پناہی کے لئے ہی بنتے ہیں انہیں اس سے زیادہ کسی بھی شے میں‌ دلچسپی نہیں ہے۔
 

طالوت

محفلین
کرنا کرانا کچھ نہیں ۔۔۔۔ سرکاری حرام خوروں کی "پیدا" کے لیئے ایک اور راہ کھول دی ہے ۔۔۔
وسلام
 
Top