فونٹ فورج

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کسی دوست نے اوپن سورس ٹائپ ڈیزائن سوفٹویر فونٹ‌ فورج کے استعمال کا تجربہ کیا ہے؟ اگرچہ فونٹ فورج لینکس پر رن کرتا ہے لیکن اسے ونڈوز پر انسٹال کرنا بھی ممکن ہے۔ کچھ لوگوں کے خیال میں فونٹ فورج اوپن ٹائپ فونٹس کے ڈیزائن کے لیے فونٹ لیب سے زیادہ پاورفل ہے لیکن فونٹ فورج کی سب سے بڑی خامی اس کا دقت طلب یوزر انٹرفیس ہے۔

اس ربط پر ایک پی ڈی ایف فائل موجود ہے جس میں فونٹ فورج کے ذریعے ٹائپ ڈیزائن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اور اس ربط پر انک سکیپ ویکٹر ڈیزائن پروگرام سے فونٹ فورج میں اشکال امپورٹ کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اس تھریڈ‌ پر فونٹ فورج سے متعلق معلومات شیئر کی جا سکتی ہیں، خاص طور پر فونٹ فورج کا فونٹ لیب سے تقابل دلچسپی کا باعث ہو سکتا ہے۔

والسلام
 

arifkarim

معطل
شکریہ نبیل، محسن اور سولنگی بھائی کے مطابق فانٹ فارج ، فانٹس کی کھال اتارنے کیلئے بہترین پروگرام ہے! میں نے ذاتی طور پر اسے استعمال نہیں کیا ، البتہ اسکی ایک خوبی سے بخوبی واقف ہوں۔ یہ پروگرام کسی بھی پی ڈی ایف فائل سے اسکے فانٹس گلفس کاپی کر سکتا ہے!
 
Top